Tag: کراچی میں سردی

  • کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج شہر کا موسم خشک اور دن میں درجہ حرارت32سے 34ڈگری تک رہے گا۔

    صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا ئیں شمال مشرق اورجنوبی مغرب سےچل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    سوات، بونیر، مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا۔

  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا

    کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا

    کراچی : شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ، آج کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کےاوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔.

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد رہےگا جبکہ دار الحکومت اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔

    لاہور اور کراچی میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ پشاور میں مطلع ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنےکےعلاوہ بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔

  • کراچی   میں سردی کی شدت بڑھ گئی

    کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی

    کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آج شہر میں درجہ حرارت27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سَمت سے 8سے 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب71 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ستائیس سے انتیس ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی01 ڈگری ، زیارت میں کم سے کم منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ اورقلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اورشمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

  • کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

    کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی بڑھ جائے گی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروز میں شہرمیں سردی بڑھ جائےگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہےگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی میں سردی ،  محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اس سال کڑاکے کی سردی پڑے گی اورنومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس بارسردی جلد آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ پریشر گریڈینٹ کی وجہ سے شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے اور نومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرداور خشک رہنےکا امکان ہے، آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

    کراچی لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری اور شمالی علاقہ جات اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بادل چھائے رہیں گے۔