Tag: کراچی میں شدید گرمی

  • کراچی میں شدید گرمی، عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر

    کراچی میں شدید گرمی، عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر

    کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں شدید گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، ایسے میں عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر ہو گئی، نمائش پر قائم جناح اسپتال کیمپ میں 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق دوپہر 1 بجے تک کیمپ میں دو سو کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت آج 40 ڈگری تک پہنچا، اور گرمی کی شدت 52 ڈگری محسوس کی گئی، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فی صد رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، اور شدید گرم اور مرطوب موسم کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورت حال ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج شام یا رات شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کی آج سے لاہور میں 3 دن تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، موسی خیل، بارکھان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےسے کراچی میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی، درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بادل برسنے کے بعد اب سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےسے شدید گرمی شروع ہونے کی پیش گوئی کردی، کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں، بلوچستان اور پنجاب میں گرمی پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارہ چھتیس سے اڑتیس تک جائے گا۔

    وسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اپریل میں بارش کے امکانات کم ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں ، سیالکوٹ،پھالیہ،حافظ آباد،سکھیکی،منڈی بہاؤالدین میں کہیں اور ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    گجرات، لالہ موسی، ڈسکہ،جلالپوربھٹیاں میں بھی بادل جم کر برسے اور جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو ، بجلی کی طلب 3200 میگا واٹ سے تجاوزکرگئی

    کراچی میں ہیٹ ویو ، بجلی کی طلب 3200 میگا واٹ سے تجاوزکرگئی

    کراچی : کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی طلب 3200میگا واٹ سے تجاوز کرگئی، جس کے باعث شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

    تٖفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی طلب 3200میگا واٹ سے تجاوزکرگئی ، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بڑھتی طلب پورا کرنے کےلیےفرنس آئل اورگیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے ، فرنس آئل کی سپلائی میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

    ،ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کمی پوری کرنےکےلیےپی ایس او اور ایس ایس جی سی رابطے میں ہیں، کینپ آئی پی پی بند ہونے سے60میگاواٹ کمی کا سامنا ہے اور نیشنل گرڈ کے ونڈ کاریڈور سےکم ہوا کے باعث بجلی کی فراہمی نہ ہونےکے برابر ہے۔

    ترجمان کے مطابق 200 میگا واٹ کا شارٹ فال برقرار رہا تولوڈمینجمنٹ کرنی پڑے گی۔

    بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی اور شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹےتک پہنچ گیا۔

    ہیٹ ویو کے دوران کےالیکٹرک نے فرنس آئل اورگیس کی قلت کابہانہ بنا کر اضافی لوڈ شیڈنگ شروع کردی۔

    یاد رہے چند سال قبل بھی ہیٹ ویو میں بجلی بند ہونے سےکئی اموات ہوئی تھیں۔

  • کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی: شہرقائد میں ہیٹ وَیو کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ وَیو کے پیشِ نظر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتالوں کے سلسلے میں ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

    انھوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک ٹینکس میں پانی فراہم کیا جائے، بلدیاتی نمائندے بھی کیمپس لگا کر شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہریوں کو شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی، خیال رہے کہ شدید گرمی کے اثرات بچوں اور بوڑھوں پر زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


    دوسری طرف مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، انھوں نے کہا واٹر بورڈ بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی مزید بہتر کرے۔

    خیال رہے کہ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 ستمبر تک کراچی کا درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہرِ قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔