Tag: کراچی میں طوفانی بارش

  • کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی،  الرٹ جاری

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 13 اور 14اپریل کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی ، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترمقامات پرگرمی بڑھنے لگی، کراچی میں آج درجہ حرارت سینتیس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ نواب شاہ میں پارہ پینتالیس، بےنظیرآباد میں چوالیس اورسکھرمیں تینتالیس ڈگری تک جاسکتاہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بیشترمقامات پربارش کا باعث بنیں گی، جس سے آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک جاری رہے گا، کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو تیز بارش کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا، جس میں ڈپٹی کمشنرزکواقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی،حیدرآباد،جامشورو،دادو،سکھر،جیکب آباد ، کشمور،لاڑکانہ،قمبر،شہدادکوٹ اورسانگھڑ میں بارش کاامکان ہے، 10 سے 15 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے الرٹ میں کہا ہے کہ متعلقہ حکام ضروری احتیاطی تدابیراختیارکریں، بارش کےدوران ڈی واٹرنگ مشینوں اورعملےکی دستیابی کویقینی بنائیں، ہنگامی خدمات کےساتھ کوآرڈینیشن کوبہتربنائیں۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کوترجیحی بنیاد پرپوراکرنےکیلئےہیلپ لائن سیل قائم کیاجائے اور اسپتالوں میں اسٹینڈبائی جنریٹرزکی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔

  • کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز  بھی متاثر

    کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

    کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث  بجلی کی معطلی سے  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، جہاں شہر میں 24گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل ہے، وہی موبائل ٹاورزکوبھی بجلی نہیں مل رہی ۔

    انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے ، بارش سے بعض موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچا اور سوئچ رومز متاثر ہوئے۔

    سیلاب سے زیر زمین فائبرآپٹک بھی خراب ہوگئی ، جس کے باعث انٹرنیٹ وائی فائی سروس اور موبائل سروسز متاثر ہے، موبائل سروسز متاثر  ہونے سے  لوگوں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیال رہے شہر میں کےالیکٹرک کے 70 سے زائد کیبل فالٹس سمیت درجنوں فیڈرز،پی ایم ٹیز ٹرپ ہوگئی ہے ، نشیبی علاقوں میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا ، جس سے بیشتر علاقوں میں ترسیل معطل ہے۔

    نارتھ کراچی،گارڈن،ایف بی ایریا گرڈاسٹیشن ، بن قاسم ،گڈاپ،ڈیفنس کے گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی معطل ہے۔

    لیاری،شاہ فیصل، ملیر،سعود آباد،نارتھ کراچی ، گلستان جوہربلاک ،گڈاپ،کاٹھور،شادمان ٹاؤن،بزرٹا لائن ، گلبرگ،،ناگن چورنگی،ایف سی ایریا،بفرزون،کے بی آر اسکیم میں بجلی بند ہے۔

  • ترقی پذیر ممالک میں تیز بارش کیا غضب ڈھاتی ہے(تصاویر)

    ترقی پذیر ممالک میں تیز بارش کیا غضب ڈھاتی ہے(تصاویر)

    دنیا کے پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کا ایک بڑا مسئلہ کسی منصوبہ بندی کے بغیر آباد کاری اور تعمیرات ہیں جہاں ناگہانی آفات یا حادثات کی صورت میں بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ اسی طرح شہری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور کوتاہیاں، منصوبہ بندی کا فقدان ان ممالک میں تیز اور مسلسل بارشوں کی صورت میں بھی بڑی تباہی کا باعث بنتا ہے۔

    پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے کچّی آبادیاں اور چھوٹے شہر ہی نہیں‌ بلکہ کراچی جیسے شہر میں‌ بھی مختلف علاقے اور سڑکیں ڈوب چکی ہیں اور ابھی مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔

    ہم جو تصاویر آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں، ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمارے پڑوسی اور خطّے کے دیگر ممالک میں مختلف برسوں کے دوران بارشوں نے لوگوں کو کن مشکلات سے دوچار کیا تھا۔

    انڈونیشیا میں برسات کا ایک منظر

     

    افغانستان کے شہر کابل میں سڑک پر پھنسی ہوئی کار

     

    طوفانی بارش کے بعد میانمار کی ایک شاہ راہ پر پریشان حال شہری

     

    بارش میں‌ ڈوبی ہوئی نیپال کی ایک سڑک

     

    فلپائن کے شہری اپنی موٹر گاڑیوں کے انجنوں کی آزمائش پر مجبور ہوگئے

     

    ممبئی کے باسی بارش کے پانی سے گزر رہے ہیں

     

    سری لنکا کی ایک کشادہ سڑک جو زیرِ آب آچکی ہے