Tag: کراچی میں فائرنگ

  • کراچی میں فائرنگ سے 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    کراچی میں فائرنگ سے 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    کراچی میں فائرنگ سے 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل آگیا ہے۔

    پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج صبح کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوئے، دونوں زخمی چینی شہری اسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستان زخمی چینی شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ زخمی چینی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، چینی شہریوں کے ساتھ پیش آنےوالےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے، چینی سفارت خانے سے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ رابطے میں ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ ، واٹر بورڈ کا ملازم جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ ، واٹر بورڈ کا ملازم جاں بحق

    کراچی : گرومندر پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت فہیم الحسن کے نام سے ہوئی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فہیم کے بھائی کے بیان کے مطابق پراپرٹی کے حوالے سے کیسز چل رہے تھے اور مقتول کو دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

    حکام نے مزید کہا کہ مقتول موٹر سائیکل پر سوار تھا، دو گولیاں ماری گئی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    پولیس نے پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ سے فہیم نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں مقتول کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول اور اس کا بھائی ندیم دونوں واٹر بورڈ کےملازم ہیں، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

  • کراچی میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا عہدیدار جاں بحق، مقتول کو 10 گولیاں ماری گئیں

    کراچی میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا عہدیدار جاں بحق، مقتول کو 10 گولیاں ماری گئیں

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے عہدیدارجاں بحق ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ مقتول کوقریب سے دس گولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدارجاں بحق ہوگیا۔

    کرائم سین یونٹ کاعملہ 3گھنٹے تاخیرسےپہنچا،فائرنگ رات10:15منٹ پرہوئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کوقریب سے10گولیاں ماری گئیں اور 2 ہتھیار استعمال ہوئے تاہم مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئےعباسی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن میں جاں بحق شخص کی شناخت امجدحسین کےنام سےہوئی ، مقتول پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدارہے، مقتول کوسراورسینےپر4گولیاں ماری گئی، فائرنگ کاواقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سےنائن ایم ایم اور30بورکےخول تحویل لیے ہیں ، تفتیشی حکام نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل پر3 ملزمان سوار تھے، ساتھی 2 موٹر سائیکلوں پر بیک اپ پربھی موجود تھے تاہم جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی کیمرے تلاش کئے جارہے ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے پیپلزپارٹی اورنگی کے رہنما محمد حسین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو محمد حسین کےقاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور  نوجوان جاں بحق

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق

    کراچی : ملیر کینٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق وہاں ڈکیتی ہو رہی تھی، جس کی زد میں عزیز آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت عزیر ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتول عزیر کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ عزیر اور ہم دوست چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے ، عزیر فون پر بات کرنے کے لئے آگے گیا۔۔ فائرنگ کی آواز آئی تو ہم سب بھاگے، گولی لگنے سے عزیر زخمی ہوا۔۔ عزیر کو ہم اسپتال لے کر آئے، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    دوست کا کہنا تھا کہ جس جگہ فائرنگ ہوئی وہاں اسلحے کی دکان موجود ہے اور عذیر بلڈر کا کام کرتا تھا، کسی سے کوئی کاروباری جھگڑا نہیں تھا، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق وہاں ڈکیتی ہو رہی تھی، جس کی زد میں عزیز آیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عذیر اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا، ایک گولی کمر میں لگی۔

  • کراچی میں فائرنگ َ ، 6 سالہ  بچی آنکھ میں گولی لگنے سےجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ َ ، 6 سالہ بچی آنکھ میں گولی لگنے سےجاں بحق

    کراچی : شہر قائد کےعلاقے قائد آباد میں چھ سالہ بچی آنکھ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کی شناخت 6 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ،بچی کوآنکھ میں گولی لگی، واقعہ3منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر7 بجے پیش آیا، بالائی منزل پر دو کمرے اور ایک برآمدہ بنوا ہوا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ علاقہ مکین کے مطابق مکان میں فائرنگ نہیں ہوئی جبکہ اہلخانہ نے بتایا دور سے فائر کی آوازآئی اورآنکھ میں گولی لگنے سے زینب نے دم توڑ دیا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ اطلاع پر پولیس پہنچی تواہلخانہ نے جائے وقوع دھو دیا تھا ، بچی کا باپ معذور ہے اور فیکڑی میں کام کرتا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں  فائرنگ ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی: پپری نصیرآباد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کا تعلق وزیرستان سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پپری نصیرآباد کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی ٹیم تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پہنچی ، تفتیشی حکام نے بتایا جاں بحق افراد کا تعلق وزیرستان سے تھا، جاں بحق خاتون کی شناخت زاہدہ اور مرد کی عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد سگے بھائی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ مختیار اور سعید عالم نامی افراد نے کی ہے، تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کیوں کی گئی، مرنے والے کون ہیں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب گجرات لاری اڈا کے محلہ چاہ ترینگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت اظہر عرف کاکے شاہ اورعمران مانا کےناموں سے ہوئی۔

    مقتول عمران نے رشوت ستانی کیخلاف ڈی پی او کو درخواست دے رکھی تھی جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا دوسرا شخص قتل کے جرم میں سزایافتہ بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی شہر میں فائرنگ اور حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی شہر میں فائرنگ اور حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ رک نہیں سکا، مزید تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم پر کام کے دوران کنٹینر گر گیا، ایک محنت کش اس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق 30 سالہ وحید کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ معمار موڑ کے قریب کار الٹنے سے 1 شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے، جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ڈیفنس فیز 5 میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر گزشتہ رات ملیر ٹنکی پر شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، اور ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکوؤں پر تشدد کرنے کے بعد انھیں پولیس کے حوالے کر دیا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر کے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ کراچی کے علاقے سرجانی سیف المری گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے میاں، بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، ناگن چورنگی اور نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، 48 گھنٹوں میں دو پولیس اہلکار شہید

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزم نے بچی کو کچرے کی بوری میں ڈالا، بچی نے شور مچا دیا، جس پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں بھی ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے لیے موٹر سائیکل پر آئے تھے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں ڈاکو بے لگام ہو چکے ہیں، 2 روز میں 2 پولیس اہل کار بھی شہید کر دیے گئے ہیں، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ایک پولیس مقابلے میں گزشتہ روز اہل کار شہید ہو گیا، اہل کار عرفان نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھا، دو روز قبل اتحاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہل کار شہید ہو گیا تھا۔

    ادھر ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لیے کراچی پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ہے، حادثات کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب گرفتار کیا جائے گا، اس آپریشن میں ٹریفک اور مقامی پولیس کارروائی کرے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، پمپس سے بوتل میں پیڑول بھروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں  بحق ، تین زخمی

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں نقاب پوش ملزمان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں، اسی نوعیت کے دومزید واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پردوافراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں، جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔ گاڑی میں مزید دو خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔

    دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ، عابد آباد اور ملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ سے چودہ سال کی لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الٰہی محلہ میں فائرنگ کا ایک زخمی دم توڑ گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی کی شناخت عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔

    اس کے علاوہ لیاقت آباد میں پولیس نے فائرنگ کا واقعہ میں نامزد چار ملزمان گرفتارکرلیے، مقتول کی اہلیہ نے مقدمےمیں چار افراد کو نامزد کیا تھا، زیرحراست چاروں افراد مقتول کے رشتےدار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور زیرحراست افراد میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

    علاوہ ازیں کورنگی شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کی شناخت32سالہ فرحان گل کےنام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات، 6 افراد زخمی

    کراچی: 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات، 6 افراد زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے، 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر فائرنگ سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں محض دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    [bs-quote quote=”فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر واقعات ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈیفنس میں ایک خالی پلاٹ میں کھڑی ایک کار میں دھماکا ہوا تھا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گاڑی میں دھماکا دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا، جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:   کراچی: کھڈا مارکیٹ پر کار میں پراسرار دھماکہ


    دوسری طرف نا معلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھی پھینک کر گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دکان دار کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔