Tag: کراچی میں موسم خوشگوار

  • کراچی میں موسم خوشگوار، شہر میں آج بارش کا کتنا امکان؟

    کراچی میں موسم خوشگوار، شہر میں آج بارش کا کتنا امکان؟

    کراچی میں آج سے صبح سے موسم خوشگوار ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے، گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

    کراچی میں آج دن میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    اس وقت شہرمیں 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں جس کے سبب سے گزشتہ دوںوں کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن کے وقت درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جب کہ دن میں ہوا 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔