Tag: کراچی میں مون سون

  • کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

    کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کا  تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل 30 جولائی سے 2 اگست تک بارش برسائے گا جبکہ اگلا زبردست اسپیل 5 سے 7 اگست تک بننے کا امکان ہے جس کے تحت تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ریکارڈ کیا گیا ہے، درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل، چیف میٹرولوجسٹ نے‌ خبردار کردیا

    کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل، چیف میٹرولوجسٹ نے‌ خبردار کردیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی میں بارش کے ایک اور اسپیل کا امکان ظاہر کردیا اور کہا اگست میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ،سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ، چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوگئیں، شہر میں گزشتہ شام سےگرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، آج سے شہر میں جولائی کااصل موسم واپس آگیاہے.

    ،سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروزتک موسم جزوی یامکمل ابرآلودرہےگا تاہم شام اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 30 جولائی سے بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، جس کے باعث اگست میں کراچی میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا، جنوب میں ہوا کے کم دباؤ کو دو سے تین دن پہلے ختم ہونا تھا، قدرتی طور پر ہوا کا کم دباؤ اپنی جگہ سے نہیں ہلا تاہم لوپریشر ایریا ختم ہونے کا امکان ہے۔