Tag: کراچی میں وارداتیں

  • کچے کے ڈاکوؤں کی کراچی میں بھی وارداتیں

    کچے کے ڈاکوؤں کی کراچی میں بھی وارداتیں

    کچے کے ڈاکوؤں نے کراچی میں بھی وارداتیں کرنا شروع کردیں، ٹھٹھہ پولیس نے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکو اب دوسرے شہر میں بھی بے خوفی سے وارداتیں کررہے ہیں، ٹھٹھہ پولیس نے سچل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ دو ڈاکوؤں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے بتایا کہ ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں چھاپہ مارا، تاجر کے اغوا میں ملوث 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا،

    انھوں نے کہا کہ گرفتار اغوا کاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے، گرفتار ملزمان میں نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی شامل ہیں۔

    ڈی آئی جی حیدرآباد طارق کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کار تاجر اور ڈرائیور کو اغوا کرکے محفوظ مقام پر لے جارہے تھے۔

  • اسٹریٹ کرمنلز نے حد کر دی، جوڈو کے طالب علم سے سو روپے چھین لیے (ویڈیو)

    اسٹریٹ کرمنلز نے حد کر دی، جوڈو کے طالب علم سے سو روپے چھین لیے (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد کے اسٹریٹ کرمنلز چندی چوروں کو بھی مات دے گئے، کچھ نہ ملا تو کم عمر طالب علم کی جیب سے 100 روپے ہی نکال لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ رات ناظم آباد نمبر ایک میں ٖواردارت کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز نے شلوار قمیض میں ملبوس جوڈو کراٹے کے ایک طالب علم کو گھر کے دروازے پر گھیر لیا، تاہم اسنیچرز کو اس کے پاس سے صرف سو روپے ہی مل سکے۔

    اے آر وائی نیوز کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نہ ملنے پر چور طالب علم سے 100 روپے ہی چھین کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

    معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکا کراٹے کا طالب علم ہے، اور وہ کلاس لینے کے لیے سینٹر پہنچا تھا، ابھی وہ دروازے ہی پر تھا، اور اسے کھولنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان پہنچ گئے۔

    ایک ملزم نے اتر کر نوجوان کی مکمل تلاشی لی، ملزم نے لڑکے کی کمر پر لٹکے بیگ کو بھی کھنگالا، بیگ میں نوجوان کے کراٹے کا لباس موجود تھا، کچھ نہ ملا تو طالب علم کی جیب میں موجود سو روپے ہی نکال لیے۔

    ویڈیو کے مطابق جوڈو طالب علم نے سفید شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور سر پر سفید ٹوپی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کتنی دیر تک کھڑا نوجوان کی تلاشی لیتا رہا، واردات کے دوران دونوں ملزمان میں سے کسی نے چہرہ بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو کسی قسم کا خوف لاحق نہیں ہے۔

  • کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمشید ٹاؤن میں ایک کارروائی میں 6 کار لفٹر گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، 4 چوری شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں آصف لاشاری، عبدالقادر اوراصغر علی شامل ہیں، گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، ایک گاڑی فیروز آباد سے چوری کی گئی، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

    اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزم پولیس کو مختلف جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ادھر کراچی میں رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان ملزموں میں منشیات فروش، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، جنھیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی: گاڑیوں‌ کے سائیڈ گلاس چوری، رنچھوڑ لائن میں‌ بکنے کا انکشاف

    کراچی: گاڑیوں‌ کے سائیڈ گلاس چوری، رنچھوڑ لائن میں‌ بکنے کا انکشاف

    کراچی: جناح اسپتال کی پارکنگ سے گاڑیوں کے سائیڈ گلاس اور بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شیشے چرا کر رنچھوڑ لائن کی مارکیٹ میں دکان داروں کو فروخت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں گاڑیوں کے سائیڈ گلاس اور بیٹریاں چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پوری مافیا ملوث ہے، یہ مافیا شیشے چرا کر دکان داروں کو فروخت کرتی ہے جو عوام کو انہی کی چیزیں دوبارہ فروخت کرتے ہیں۔

    اسی طرح صدر پولیس نے جناح اسپتال کی پارکنگ سے گاڑیوں کے سائیڈ گلاس اور بیٹریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سائیڈ گلاس برآمد کرلیے۔

    نمائندہ اے آر وائی نذیر شاہ کے مطابق ملزم ایک گاڑی کا سائیڈ گلاس چوری کرکے بھاگ رہا تھا کہ اسے دھرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے تین الگ الگ گاڑیوں کے سائیڈ گلاس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دوران تفتیش ملزم نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ گاڑیوں کے شیشے چوری کرکے رنچھور لائن میں فروخت کرتا ہے اور فی شیشے کے عوض اسے 500 روپے ملتے ہیں چاہے گاڑی کسی بھی ماڈل کی ہو۔