Tag: کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن

  • کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے5  انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرکے 3 عدد آوان بم اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کی خبر پر ایکشن کرتے ہوئے منگھو پیر اور پیرآباد میں مخصوص علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

    ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 05 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیا اور ملزمان سے 3 عدد آوان بم اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا تین تھانوں کے 40 سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا، کارروائیاں مشکی پاڑہ، گرم چشمہ اور اطراف میں کی گئی جبکہ میاں والی کالونی اور دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

    سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان میں خرم زمان، عبداللہ، زبیر عرف بابو، طارق اور غلام نبی شامل ہیں، گرفتار ملزمان دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزمان خرم زمان اور عبداللہ کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی انکشاف کیا جبکہ گرفتار ملزم طارق امن کمیٹی کا سابقہ رکن ہے اور ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    سہائی عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف ایکسپلوسواورنارکوٹک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے، ملزمان قبل از بھی سندھ سمیت دیگر صوبوں سے گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں جن کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

  • کراچی  میں ٹارگٹڈ آپریشن، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم منصور عرف انیل ایس آر اے کا سرگرم کارکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی راسےمنسلک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت منصورعلی عرف انیل کے نام سے ہوئی۔

    یس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ ملزم سےایک کلودھماکاخیزمواد،2 ریسیور، بوناوائر،بارودی سرنگ اور ایک پستول برآمد ہوا، مبینہ دہشت گرد کو اتحاد ٹاؤن سے ٹارگٹڈآپریشن میں گرفتارکیا گیا۔

    فداجانوری نے بتایا کہ ملزم منصورعرف انیل ایس آر اے کا سرگرم کارکن ہے اور اس نے باقاعدہ را سے بھارت میں تربیت حاصل کی ہے، ملزم ٹرانسپورٹ، دہشت گردی کے مقصد کیلئے حساس مقامات کی ریکی کرتا رہا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ اصغرشاہ گروپ کی زیادہ تر دہشت گردی کی کارروائیاں ہوتی ہیں، اس گروپ کی کارروائیوں کا مقصدسی پیک اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے،گیس پائپ لائن پرآئی ای ڈی لگاکرنقصان پہنچانا گروپ کامقصدہے جبکہ کارروائیوں میں سول وقانون نافذکرنیوالےاداروں کےافسران کو نقصان  پہنچانا، پولیس ورینجرزکی موبائلوں پرحملہ شامل ہیں تاہم گرفتارمبینہ دہشت گردسےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

    فدا جانوری  نے مزید کہا کہ راکئی دہائیوں سےپاکستان میں انتشارپھیلانےمیں مصروف ہے اور پاکستان میں بالواستہ دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے ایک گروپ  سندھی قوم پرستوں کی آڑ  لیکر تخریب کاری کررہاہے، دہشت گرد تنظیم کاسربراہ اصغرشاہ ہے اصغرشاہ پاکستان سےفرارہےاورراسےرابطوں میں ہے۔