Tag: کراچی میں ڈاکوؤں

  • کراچی میں  ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا

    کراچی: فیڈرل بی ایریامیں تین ڈاکوؤں نے دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر شہری کونیچے گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک فور میں دن دیہاڑے ایک اور شہری لُٹ گیا، لٹیروں نے شہری سے دو لاکھ روپے چھین لئے۔

    گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ موٹرسائیکل پر سوارتین لٹیرے ایک شہری کی موٹرسائیکل روک رہے ہیں، دو اسٹریٹ کرمنلز نے شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی جس پر ایک ڈاکو نے اس کو قابو کرتے ہوئے گرادیا۔

    مزاحمت پر تینوں لٹیروں نے شہری پر تشدد بھی کیا، اس دوران ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری مدد کو پہنچا لیکن ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر اسے قریب آںے سے روکا اور پہلے والے شخص سے رقم چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی اورکورنگی کوملانےوالےپل پرڈاکوؤں کی ناکہ لگاکرلوٹ مار کی ، شاہ فیصل اورشرافی گوٹھ کے تھانہ حدود پر لڑتے رہے جبکہ مدعی گواہوں کو لے کر کبھی شرافی گوٹھ تو کبھی شاہ فیصل تھانے کے چکر لگاتے رہے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 4 بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 4 بچوں کا باپ قتل

    کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو قتل کردیا ، مقتول فیاض 4 بچوں کا باپ تھا اور کورنگی سیکٹر 50 سی میو کالونی کا رہائشی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شخص کی جان لے لی، پولیس حکام نے بتایا کہ ویٹا چورنگی کے قریب ملزمان لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

    مقتول کی شناخت محمد فیاض اور زخمی کی شناخت فواد بخش کے نام سے ہوئی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مقتول اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض واقعے کے وقت فیکٹری ملازم فوادبخش کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار تھا، ڈاکوؤں نے ویٹاچورنگی کے قریب روک کر لوٹ مار کی اور فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق زخمی فوادبخش نے بتایا مقتول اوراس نےمزاحمت نہیں کی، ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی۔

    مقتول فیاض کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، زخمی فواد بخش کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    لواحقین نے بتایا کہ مقتول فیاض کے 4 بچے ہیں،کورنگی سیکٹر 50 سی میو کالونی کا رہائشی تھا، فیاض7بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔

    یاد رہے دوروزپہلے ہی کورنگی میں ملزمان نےڈکیتی مزاحمت پرنوجوان طالب علم لاریب کو قتل کیا تھا۔

  • کراچی میں  بے رحم لٹیروں نے جولائی میں  13 افراد کی جان لے لی

    کراچی میں بے رحم لٹیروں نے جولائی میں 13 افراد کی جان لے لی

    کراچی : شہر میں بے رحم لٹیروں نے جولائی میں 13 افراد کی جان لی ، جس میں 5 تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، شہر میں ڈاکوؤں نے جولائی میں دوران واردات 13 افراد کی جان لی ، مقتولین میں 5 تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر بھی شامل ہیں۔

    2 جولائی کو ڈاکؤوں کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی نژادبرطانوی شہری یونس جاں بحق ہوا جبکہ 5جولائی کولانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری ٹیچراسلم پتافی ڈاکوؤں کی فائرنگ کانشانہ بنا۔

    9 جولائی کو قائدآباد میں احسان اللہ،11جولائی کورزاق آبادمیں ندیم جاں بحق ہوا جبکہ 14جولائی کوسچل میں ڈاکؤوں نے گاڑی پرفائرنگ کرکے حسنین حیدرکی جان لے لی۔

    18 جولائی کو گلستان جوہر میں ہوٹل پر واردات کرنے والے ڈاکؤوں نےایازکوقتل کیا اور 20 جولائی کو سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں 2 تاجر دوران ڈکیتی جان سے گئے۔

    ڈاکوؤں نے 22 جولائی کوکورنگی میں مٹھائی کی دکان پر دوران لوٹ مار فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کیا جبکہ 27 جولائی کو ناردرن بائی پاس پر فائرنگ سے پھلوں کا بیوپاری نعمان نصیرجاں بحق ہوا۔

    اسی طرح 28جولائی کو قائدآباد میں نوجوان عباس اسٹریٹ کرمنلز کانشانہ بنا ، 30 جولائی کو ڈیفنس میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکارعدنان کی جان گئی جبکہ یکم اگست کوسپرہائی وےکےقریب ٹائرمارکیٹ کاتاجرڈاکؤوں کی گولی کانشانہ بن گیا۔

    کراچی: رواں سال بے رحم لٹیروں نے 83 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔