Tag: کراچی میں کورونا

  • کراچی  میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی

    کراچی : شہرقائد میں کورونا کی صورت حال بہتر ہورہی ہے ، یومیہ کیسز کی شرح 11.15فیصد پر آگئی، ایک روز میں 863 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا کی مثبت شرح 11.15فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 863 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے486کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 699 اومی کرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے ، 403مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس مئں سے 360کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 37وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

  • کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

    کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی ، محکمہ صحت حکام نے بتایا گزشتہ روز 2 ہزار 21افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کراچی میں آج کورونا کیسز  کی مثبت شرح 26.32 فیصدریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7679افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کےشہروں میں کورونامثبت کیسزکی شرح بڑھناشروع ہوگئی اور کورونا کیسز کی شرح35.89 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    اسی طرح اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح16.76فیصد اور لاہور میں کیسزکی شرح15.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے پاکستان میں ایک دن میں کورونا کےپچیس مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تریسٹھ ہزار دو سو بہتر افراد کےکوروناٹیسٹ کیےگئے، ان میں سے 7 ہزار 539 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد تک پہنچ گئی۔

  • کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ ،  پرائمری کلاسز بند کرنے کا اعلان

    کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ ، پرائمری کلاسز بند کرنے کا اعلان

    کراچی : شہر قائد میں کورونا خدشات کے پیش نظر نجی اسکول پہلی سے پانچویں جماعت تک بند کردیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں کے طلبا کو گروپ کی صورت بلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی اسکول انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردیں اور اس حوالے سے والدین کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

    نجی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے تاہم چھٹی سے آٹھویں کےطلباکوگروپ کی صورت بلایا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعدادمیں مسلسل اضافہ جاری ہے ، ملک بھر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح تیس فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں کورونا کی خطرناک صورتحال،   مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد تک جا پہنچی

    کراچی میں کورونا کی خطرناک صورتحال، مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد تک جا پہنچی

    اسلام آباد : کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، کیسز مثبت آنے کی شرح پچیس فیصد ہوگئی جبکہ گلگت میں شرح 28 ، مظفرآباد میں 13 ،اسکردومیں12 ،پشاورمیں 10 فیصدتک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرشدت اختیارکرنے لگی، اہم شہروں میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    ذرائع نے بتایا ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد اور 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 28.9 فیصد شرح گلگت میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہے ، دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 4 فیصد ہے جبکہ ملک کے 5 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

    ذرائع کے مطابق 24گھنٹےمیں چارسدہ، صوابی، گجرات میں کوروناکی شرح صفرریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 13.2، اور میرپور میں 5.7 فیصد ہے۔

    کراچی میں کورونا کیسزکی شرح 25.1 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حیدرآبادمیں3.3فیصد، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.8فیصد ، پشاور میں  کورونا کیسز کی شرح 10فیصد، نوشہرہ میں 5.6 فیصد ، ایبٹ آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 1.6فیصد، سوات میں 1.2فیصد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 2.1فیصد ، بہاولپور میں0.7 فیصد، راولپنڈی میں کوروناکیسزکی شرح 7.3فیصد ، لاہور میں3.7 فیصد، گوجرانوالہ میں کوروناکی شرح 1.4فیصد، فیصل آباد میں1.1فیصدہے۔