Tag: کراچی میں گرمی

  • کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ صبح و رات میں ہلکی خنکی رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ روز دن میں درجہ حرارت 30.9 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    میٹرک کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    شہرکا فضائی معیار مضر ہے، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی میں گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہیگا، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار خراب ہے، ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی تمام یونینز کا اہم اعلان

    سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔

  • کراچی میں اگلے 3 روز تک کتنی گرمی پڑنے والی ہے؟َ

    کراچی میں اگلے 3 روز تک کتنی گرمی پڑنے والی ہے؟َ

    شہرقائد کا موسم آئندہ تین روز تک کتنا گرم رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں صبح سے دوپہر کے درمیان مختصر وقت کیلئے غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ان تین دنوں میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ پچھلے ہفتے سے شہر قائد میں موسم گرم اور کافی حد تک مرطوب رہا ہے جبکہ حبس اور حدت کے سبب درجہ حرارت بھی اپنی اصل سے زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔

    دوسری جانب رواں سال سعودی عرب میں حج کے موقع پر بھی ریکارڈ گرمی پڑی اور سینکڑوں حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران غیر معمولی گرمی پڑی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں حجاج کرام زندگی کی بازی ہار گئے تاہم سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ حج سیزن میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی بھی کردی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت مزید اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کل سے سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، دوپہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث 27 مئی تک سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ اور پنجاب جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں، جیکب آباد، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان اس وقت گرم ترین شہر ہیں، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

    نوابشاہ، ملتان ساہیوال اور پتوکی میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری کو چھو گیا جبکہ جھنگ، فیصل آباد اور سکھر میں چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا۔

    کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    لاہور میں بھی شدید گرمی ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن محسوس چھیالیس ڈگری کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 80 فیصدریکارڈ کیا گیا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    ایرانی صدر کی آمد پر کراچی کی کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟

    ائیرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 105 پرٹیکیلیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر ہے۔

  • کراچی میں گرمی ،  محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں گرمی ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے سے سمندری ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصدہے جبکہ مغربی ہوائیں 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جاری ہیں۔

    دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی ،  محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی میں گرمی ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 44 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    گزشتہ رات درجہ حرارت13.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں چندایک مقامات پربارش اوربرفباری کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیا ت نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات میں بارش اوربرفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر  11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی لہر 11 ستمبر تک رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا راج11 ستمبرتک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گردش اورہواکاکم دباؤبدستوربرقرارہے ، گردش کراچی کی طرف جنوب مغربی ہواکےبہاؤ کوروک رہا ہے، جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی اور کہا گرمی کا سلسلہ 11 ستمبرتک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ مو سمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میںراولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،سبی،میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے: کے الیکٹرک

    گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے: کے الیکٹرک

    کراچی: شہر قائد کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی بڑھنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے کے الیکٹرک کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، کے الیکٹرک ڈیمانڈ پوری کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر جزوی طور پر لوڈ مینجمنٹ ہو رہی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ عملہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

    واضح رہے کہ بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’وایو‘ کے باعث کراچی میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے، درجہ حرات 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، حبس سے شہریوں کا برا حال ہے، دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت تین روز تک برقرار رہے گی۔

    اس صورت حال میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کی اذیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    پمپنگ اسٹیشن بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

    کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، حسرت موہانی سوسائٹی، حسین ڈی سلواٹائون میں لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا جبکہ ناظم آباد، پہاڑگنج پاپوش نگر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی لہر

    ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی لہر

    کراچی : ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم چند ایک پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی کے درجہ حرارت میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھنے میں آیا  ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر کا موسم جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم خنک ہوائیں بند ہونے کے بعد شہر قائد کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا۔

    کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور جمعرات کو بھی شہر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات اور تربت میں بوندا باندی کا امکان ہے، پنجاب کے علاقے ملتان اور سرگودھا میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے ۔

    پشاور، دیر، چترال، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزسب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔