Tag: کراچی ناظم آباد

  • کراچی : بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد کا ماموں پر تشدد اور جلانے کی کوشش

    کراچی : بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد کا ماموں پر تشدد اور جلانے کی کوشش

    کراچی : ناظم آباد میں مشتعل افراد نے بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر ماموں پر تشدد کیا اور جلانے کی بھی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد4 نمبرمیں بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد نے شہری پر تشدد کیا تاہم پولیس نے شہری کامران کوتحویل میں لیکرناظم آبادتھانے منتقل کردیا ہے۔

    تحقیقات میں مشتعل افراد کا شہری پر بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا، جس شہری پر بچے کے اغواکا الزام لگایا گیا وہ دراصل بچے کاماموں ہے۔

    بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ، جس میں بتایا کہ میرا بھائی کامران بھانجے کولیکر چیز دلوانے گیا تھا،علاقےمیں موجود افراد کو غلط فہمی ہوئی کہ بچے کو اغواکیا جارہا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کو والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے،مشتعل افراد نے شہری کامران کو جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔

    پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے شہری کامران کو مشتعل افراد سے بچایا، غلط الزام لگا کرشہری پر تشدد کرنے والے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

  • کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کی کسٹڈی کس کو دی جائے گی؟  فیصلہ محفوظ

    کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کی کسٹڈی کس کو دی جائے گی؟ فیصلہ محفوظ

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے کم عمر بہن بھائی کے لاپتہ اور بازیاب ہونے کے کیس میں انابیہ اور ایان کی کسٹڈی کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ناظم آباد میں کم عمر بہن بھائی کے لاپتہ اور بازیاب ہونے کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں ، بچوں کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پہنچایا، بچوں کے والد راشد بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں۔

    دونوں بچوں انابیہ اور ایان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، کیس کے تفتیشی افسر نے بچوں کے بیانات قلم بند کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    والد کی جانب سے زاہد حسین سومرو ایڈووکیٹ اور بچوں کے ماموں مدعی مقدمہ کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پہلے ہم بچوں کا بیان قلم بند کریں گے، وکیل مدعی مقدمہ نے بتایا بچے اغواہوئے ہیں دو سال تک باپ کا کچھ پتہ نہیں تھا۔

    عدالت نے دونوں بچوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا بچوں کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ بچوں نے کہا ہے ہمارے ساتھ مار پیٹ ہوتی تھی ، گھر سے نکلے گاڑی والے کو کہا ہمیں ایدھی ہوم پہنچادو ،گاڑی والے اچھے لوگ تھے بچوں کو گھر لے گئے کھانا کھلایا، گاڑی والےنےصبح والدہ کو کال کی بچوں کو مال چھوڑ رہے ہیں لےجائیں ، بچوں کااسکول بھی چھڑا دیا گیاتھا۔

    وکیل والد کا کہنا تھا کہ یہ غلط بیانی ہےہمیں نہیں پتاتھاوالدہ 2 سال سےملک سے باہر ہیں ،والدکو2سال سےبچوں سےملنےبھی نہیں دیا گیا، خالہ اور ماموں کوگرفتار کر کے سزا دی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • کراچی : پانی کی لائن ڈالنے پر  جھگڑا ، ایک شخص جاں بحق،  2 زخمی

    کراچی : پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

    کراچی : ناظم آباد میں غیر قانونی پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں پانی کی غیرقانونی لائن ڈالنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کلہ مقتول عاصم جاں بحق اور اسکا بھائی نوید زخمی ہوا، جبکہ دوسرا زخمی شخص شعیب مخالف پارٹی کا ہے۔

    مقتول کے بھائی زخمی نوید نے بتایا کہ علاقے میں میں بلڈر غیر قانونی طور پر پانی کی لائن لگا رہا تھا، علاقہ مکینوں نے جب منع کیا تو بلڈر نعمان، اویس اور اس کا والد جھگڑنے لگے۔

    نوید نے مزید بتایا کہ بلڈر نعمان اور اویس اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہوکر آئے اور علاقہ مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    مقتول کے بھائی کے مطابق ایک گولی میرے سر کو چھوتی ہوئی بھائی کو لگی جبکہ زخمی شعیب بلڈر کا ساتھی ہے، جو اپنی ہی گولی سے زخمی ہوا، جس کے بعد ملزمان 5 موٹرسائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    بھائی نوید کا کہنا تھا کہ بلڈر اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ بلڈر نعمان اور اویس ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈرکے ساتھی اور اہل محلہ ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کررہے ہیں، جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی ہورہی ہےاور اچانک ایک گولی چلتی ہے اور چیخ و پکار شروع ہوجاتی ہے تاہم فوٹیج میں بلڈر اور اسکے ساتھی کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔.

    پولیس نے کراچی کے ناظم آباد نمبر 3 میں بلڈر کی اہل محلہ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ مقتول شہری کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ علاقے میں بلڈر نعمان اوردیگر پانی کی غیرقانونی لائن ڈال رہےتھے، منع کرنے پر ملزمان نےتشددکیااورفائرنگ کی۔

  • کراچی : 2 سیاسی جماعت کے کارکنان کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : 2 سیاسی جماعت کے کارکنان کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : ناظم آباد دو نمبر میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد دو نمبر میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت اڑتالیس سال کے فراز کے نام سے ہوئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق فرازکومردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، تصادم میں ایک شخص راؤ طلحہ زخمی ہوا ہے۔

    تصادم کے بعد نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی تاہم فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تصادم کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔