Tag: کراچی واٹر بورڈ

  • کراچی: واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کا انکشاف

    کراچی: واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کا انکشاف

    کراچی(15 اگست 2025): واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، گلشن اقبال اور اطراف کے مکینوں کو ملنے والا پانی چوری ہو کر فروخت ہونے لگا ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن عظیم خان گوٹھ میں پانی کی سرکاری لائن پنکچر کردی گئی اور غیر قانونی کنکشن کے ذریعے سے قریبی فیکٹری کو پانی کی سپلائی کای جارہا ہے۔

    سب سوائل واٹر کی آڑ میں غیر قانونی لائن بچھا کر پانی کی چوری جاری ہے، علاقہ مکینوں نے رات میں لائن بچھانے کے دوران کھدائی کی ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری لائنوں پر کوئی بھی کام واٹر بورڈ کو اطلاع کے بغیر نہیں روک سکتے، تحریری شکایت ملی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی واٹر بورڈ سپر وائرز کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی واٹر بورڈ سپر وائرز کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: واٹر بورڈ سپروائزر سید فرقان کے قتل کا مقدمہ مسلم آباد گوٹھ منگھو پیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 812/2022 مقتول کے بھائی عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایس ای او منگھوپیر امجد کیانی منگھوپیر کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 397، 302 اور 34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    مقتول کے بھائی سید عمران نے بتایا کہ فرقان کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کیا گیا، وہ معمول کے مطابق کھانا کھانے فلٹرپلانٹ پر گیا تھا، کھانے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر پہاڑی سے نیچے آرہا تھا۔

    منگھوپیر میں واٹر بورڈ افسر کو گولیاں ماردی گئیں

    مدعی عمران نے کہا کہ ساڑھے تین بجے مسلم آباد گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فرقان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، بھائی نے مزاحمت کی کوشش کی توملزمان نے گولی ماردی۔

    منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی، واٹر بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا

    کراچی، واٹر بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا

    کراچی: واٹر بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا، پانی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی نے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا، پانی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی نے دی، گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتی صارفین پر بھی 9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 60 کے گز مکان پر پانی کے نرخ 120 روپے سے بڑھا کر 156 روپے کردئیے گئے ہیں، 120 گز کے مکان پر پانی کے نرخ 157 سے بڑھا کر 204 روپے کردئیے گئے۔

    اسی طرح 200 گز کے مکان پر پانی کے نرخ 258 روپے سے بڑھا کر 335 روپے کردئیے گئے، نرخوں کا اطلاق 2017 کو ہوا مگر عوام کو ریلیف کے لیے اضافہ جولائی 2019 سے کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس : ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے شہر میں پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کرانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں جہاں بھی پانی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس موجود ہیں، ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی سرپرستی پر متعلقہ ایس ایچ اوز کیخلاف کاروائی کی جائے، نامعلوم افراد کو چھوڑ کر اپنے ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمات درج کرائیں۔

    خط میں مزید کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس نہیں ہونے چاہئیں، گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرمیوں میں پانی چوری کرنے والا مافیا سرگرم ہوجاتا ہے۔

  • خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے،خرم شیر زمان اب عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا ، شہر میں پانی پر جھگڑے شروع ہوجائیں گے ، ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس کرنے پڑیں گے ، منہ دھونے کو پانی نہیں ،میں نےآج منہ بھی منرل واٹر سے منہ دھویا ، پیپلز پارٹی نے حلف اٹھایا کراچی کو کچھ نہیں دینا ، جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

    جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا

    انھوں نے کہا کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پانی چوری روکنے اور فراہمی آب کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    آفتاب صدیقی نے کہا سیوریج کےمسائل اتنے ہیں کہ کراچی شام سے بھی بدتر ہوگیا، کراچی میں اپنے ووٹرز کو جواب دینامشکل ہوگیا ہے، لکھ کر دیں کام نہیں کرسکتے ہم اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بنگلے بلاول ہاؤس کے قریب خرید لئے، بلاول ہاؤس میں نہ پانی کامسئلہ ہے نہ ہی سیوریج کا، جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ نے کہا بلاول ہاؤس میں بھی پانی ٹینکر سے جاتاہے اور وہ بل ادا کرتے ہیں۔

  • کراچی واٹر بورڈ کالونیوں میں غیرمتعلقہ افراد کی رہائش کا انکشاف

    کراچی واٹر بورڈ کالونیوں میں غیرمتعلقہ افراد کی رہائش کا انکشاف

    کراچی : واٹر بورڈ کی کالونیوں میں غیر متعلقہ افراد کی رہائش کا انکشاف ہوا ہے، ایم ڈی نے سرکاری مکانات کو کرائے پر دینے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ کراچی واٹر بورڈ ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) کی کالونیوں میں رہنے والے ملازمین نے سرکاری مکانات کرائے پر دے کر دوسری جگہ رہائش اختیار کرلی اور واٹر بورڈ کالونیوں میں غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ ان غیر متعلقہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی بلا امتیاز تمام کالونیوں میں کی جائے گی اور کارروائی کے دوران غیر متعلقہ افراد کو سرکاری مکانات ایک ہفتے میں خالی کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد اکو گھرکرائے پر دینے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی روکی جائیں گی، سرکاری ملازمین کا یہ اقدام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو ملازمین ملوث پائے گئے ان کے خلاف بھرپور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    مصباح فرید نے مزید کہا کہ سرکاری مراعات کا غیر قانونی استعمال قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • ایم ڈی واٹر بورڈ مستعفی، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھولنے کیلئے دبائو تھا

    ایم ڈی واٹر بورڈ مستعفی، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھولنے کیلئے دبائو تھا

    ادارہ فراہمی آب و نکاسی آب کے مینیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے طبعیت کی ناسازی کی بنا پرآج استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے آج اپنا استعفیٰ چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا ہے،جس میں انہوں نےموقف اختیار کیا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ فرائض انجام نہیں دے پارہے ،اس لیے اُن کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق مصباح فرید کا کہنا تھا کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث بہتر کارکردگی نہیں دکھا پا رہے تھے،رمضان کے مہینے کا آغاز ہے پانی کی شدت قلت کے باعث شہریوں کو پانی فراہم نہیں کر پارہا ہوں، جس پر شرمندہ ہوں،اسی لیے استعفیٰ دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، ان پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھولنے کے لیے شدید دبائو تھا جس کے باعث وہ ذہنی تناؤکا شکار تھے تاہم انہوں نے پھر بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھولنے سے انکار کردیا تھا اور مستعفی ہوگئے۔

    کل متحدہ قومی موومنٹ کے پانی کے بحران پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پر مظاہرہ کیا گیا تھا، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے مشیر وزیراعلیٰ وقار مہدی اور صوبائی وزیر ناصر شاہ کے ہمراہ مصباح فرید بھی تھے۔

    یا درہے مصباح فرید اس سے قبل سال 2011 سے 2013 تک پہلی مرتبہ ایم ڈی بنے،تاہم جونیئر افسر ہونے کے باعث عدالت نے انہیں اپنے پرانے عہدے پر بھیج دیا تھا،جس کے بعد قطب الدین شیخ،ہاشم رضا زیدی اور عمران آصف ایم ڈی واٹر بورڈ بنے تھے۔

    تاہم واٹر بورڈ کے حالات جوں کے توں رہے،جس کے بعد سندھ حکومت نے دوبارہ ستمبر 2015 سے مصباح فرید کی بطور ایم ڈی خدمات حاصل کیں، جس کے بعد سے انہوں نے ہائیڈرینٹ مافیا، ٹھیکے دار مافیا اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف مثبت اقدامات کیے تھے۔

    واضح رہے کہ واٹر بورڈ کراچی شہری حکومت کا واحد ادارہ جہاں ملازمین کی تنخواہ ہر باقاعدگی سے اور بروقت آ جاتیں ہیں، اس امر کا سہرا بھی مصباح فرید کے سر جاتا ہے، وہ پہلے ایم ڈی تھے جنہوں نے واٹر بورڈ کے آئین میں ترمیم کی کہ مہینے کے آغاز میں پہلے تنخواہیں جاری کی جائیں گی اُ س کے بعد دیگر اخراجات کیے جائیں گے،یہی وجہ ہے کہ مصباح فرید اپنے محکمہ میں اچھی ساکھ رکھتے تھے۔

  • کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل کو 3دن کا حتمی نوٹس جاری

    کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل کو 3دن کا حتمی نوٹس جاری

    کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ نے 16کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل کو 3دن کا حتمی نوٹس جاری کردیا ہے، پاکستان اسٹیل مل نے 3دن میں واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہ کئے تو بغیر مزید نوٹس کے پاکستان اسٹیل کے بلک واٹر کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے ،واضح رہے کہ واٹر بورڈ نے اربوں روپے واجبات کی بلک صارفین سے وصولی کی خصوصی مہم چلار کھی ہے اس سلسلہ میں واٹر بورڈ نے تمام نادہندگان صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ،اصولی طور پر واٹر بورڈ نے نادہندگان صارفین کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔