Tag: کراچی واٹر کارپوریشن

  • کراچی میں پانی کا بحران  : واٹر کارپوریشن نے اصل وجہ بتادی

    کراچی میں پانی کا بحران : واٹر کارپوریشن نے اصل وجہ بتادی

    کراچی : واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی کا بحران کی اصل وجہ بتادی اور کہا پمپنگ اسٹیشنز پر بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ شہرمیں پانی کی فراہمی معمول کےمطابق جاری ہے، شدید گرمی کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز پر کےالیکٹرک کے بریک ڈاؤن ہورہے ہیں، بجلی کے بار بار تعطل سے شہر میں پانی کی فراہمی میں شدید دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے.

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن سے پانی کی ترسیل کا نظام سخت متاثرہورہا ہے، 2 راتوں سےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن ہوئے۔

    وضاحتی بیان میں بتایا گیا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کابریک ڈاؤن ہوا، بجلی کی بحالی صبح 7:20 پر ہوئی، اس دن کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی مکمل بند رہی اور شہرکو45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہو سکی۔

    واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بحالی صبح 7:50 پرہوئی، اس دوران کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، پانی کی کمی سے این ای کے پمپنگ اسٹیشن کی سطح کم ہوگئی تھی، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن اورہائیڈرنٹ پر پانی کی سپلائی معطل رہی تاہم شہرمیں پانی کی فراہمی اب معمول پر ہے۔

  • کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض

    کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض

    کراچی: واٹر کارپوریشن نے نادہندہ صارفین سے واجبات وصول کرنے کی تیاری کرلی، کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض نکلے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق واٹر کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں بقایا جات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نادہندہ صارفین سے واجبات وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے، کراچی کے شہری واٹر کارپوریشن کے 41 ارب روپے کے مقروض نکلے ہیں۔

    واٹر کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نارتھ کراچی پر واجبات 2 ارب 45 کروڑ روپے ہیں کے-تھری لائن کے کنزیومرز پر 18 کروڑ 50 لاکھ روپے ہر ماہ واجب الادا ہیں۔

    رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نارتھ کراچی سے واٹر کارپوریشن کو جمع کرائی گئی رقم 1 کروڑ 65 لاکھ ہے، ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد 18 ہزار 400 ہے، نارتھ کراچی میں بل ادا کرنے والے صارفین کی تعداد صرف 9 فیصد ہے۔

    جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پانی کے بل ادا کرنے والوں کی شرح صرف 0.98 فیصد ہے، کراچی کے صارفین پر41 ارب روپے کے واجبات بقایا ہیں۔