Tag: کراچی ٹارگٹ کلنگ

  • کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم  گرفتار

    کراچی : لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے چھاپہ مار کر لسانی بنیادوں پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے شارع نورجہاں کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عاطف کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم عاطف نے لسانی بنیادوں پرگولیاں مار کر 5 افراد کو قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 27 جون 2022 کو بلال اور نثار کو اور 28 جون کو مذید تین افراد پر گولیاں برسائی تھی۔

    فائرنگ کا واقعہ لسانی جھگڑوں کے دوران پیش آیا تھا، 8 جون کو دونوں مقتولین کے ورثاء میتین تدفین کے لیے لے جارہے تھے کہ ملزم نے ساتھیوں کیہمراہ منگھوپیر روڈ پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کردی، جس کے باعث گولیاں لگنے سے جنازے کے ہمراہ موجود 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 27جون تین افراد کے قتل کا مقدمہ 28 جون کو پیرآباد میں درج کروایا گیا، سی ٹی ڈی نے اس سے قبل 12 جون کو عاطف کا قریبی ساتھی فہد صدر سے گرفتارکیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ سال گرفتارہونے والے ملزم فہد کا والد بھی لسانی قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملزم عاطف سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں  فائرنگ،  اہلسنت والجماعت کے 2 افراد کا  قتل، 3 زخمی

    کراچی میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے 2 افراد کا قتل، 3 زخمی

    کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے دو افراد کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع دودھ کی دکان پر رات گئے دو موٹر سائیکل ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

    واقعے میں دکان مالک کا بھائی عبدالباری موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے چار افراد میں سے ایوب نے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔

    زخمی کے بیان کے مطابق کوئی لوٹ مارکی کوشش نہیں کی گئی، مقتول کا تعلق اہلسنت ولجماعت سے تھا۔

    واقعے کے بعد جماعت کے کارکن جناح اسپتال پہنچ گئے، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ انکء کسی سے دشمنی نہیں تھی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکیا جائے ۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے بارہ خول ملے ہیں، ملزمان کا طریقہ واردات سعود آباد، واٹرپمپ اور نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں ٹارگٹ کلنگ جیسا ہے، تینوں ورادتوں کے خول بھی میچ کرگئے تھے، ممکنہ طور پر یہ وہ ہی گروپ ہوسکتا ہے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران سب انسپکٹر سندھ پولیس سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، محض ایک گھنٹے کے دوران تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں سندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

    اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر پولیس پر فائرنگ کردی نتیجے میں سب انسپکٹر اقبال محمود جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے مقتول کے دوست وسیم اور راہ گیر عمران زخمی ہوگئے۔

    سب انسپکٹراقبال محمود فیروز آباد تھانے میں شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں۔

    واقعے کے بعد وزیراعلٰیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور شہید اہلکار کے ورثا کو انصاف دیا جائے۔

    حکم ملنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسرا واقعہ جمشید روڈ پر ہیش آیا جہاں اسٹیٹ ایجنسی کا مالک عبدالرحمان گولیوں کا نشانہ بن گیا جب کہ کورنگی میں بھی ایک شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    دریں اثنا رینجرزنے کلفٹن اور ملیر میں کارروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

    اسی طرح رضویہ پولیس نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ۔ملزمان کا تعلق غفار ذکری گروپ سے ہے۔

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی میں ایک بار بھر ٹارگٹ کلنگ کی لہر شروع ہو گئی، تین گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق بہادرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ سید حسین شاہ نامی شخص جاں بحق ہوا۔ مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ادھر ہاکس بے اور میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب رات گئے ملیر جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد اور بوٹ بیسن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دوافراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حسن اسکوائر پر منی چینجرز سے ایک کروڑ کی رقم لوٹ لی گئی۔

    دوسری جانب رینجرز نے پیر آباد تھانے کی حدود بنارس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک ایس ایم جی اور نائن ایم ایم رائفل سینکڑوں کارتوس سمیت چوبیس اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیاراور بارود بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ٹارگٹڈ آپریشن میں تین سو زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    اُدھر رینجرز اور ایس آئی یو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں بینک فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو شارع فیصل پر ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پر بینک ملازم کی ملی بھگت سے پینسٹھ کروڑ روپے کےفراڈ کا الزام ہے۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ہے۔