Tag: کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

  • کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی حکومت کو دھمکی

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی حکومت کو دھمکی

    کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی دھمکی دے دی اور کہا پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی ذمہ دارنگران حکومت ہوگی۔

    گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار کرایے بڑھا دیے تھے، کرایوں میں پانچ فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آئل ٹینکر زایسوسی ایشن نےملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے، ٹینکرزمالکان نے اندرون شہرترسیل کےکرایے میں سو فیصد اور دور دراز علاقوں کیلیےپچاس فیصد اضافے کامطالبہ کیا ہے۔

  • گورنر سندھ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 دن کے لیے مؤخر

    گورنر سندھ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 دن کے لیے مؤخر

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد میں‌ مذاکرات کے بعد برف پگھل گئی، ہڑتال موخر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی، ہڑتال 10دن کے لیے  مؤخر کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 10 جولائی سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

    بعد ازاں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے کئی جائز مطالبات ہیں، اکثر مطالبات کا تعلق سندھ حکومت سے ہے.

    انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیرسے بات کروں گا، کرایوں میں اضافہ 2011 سے نہیں ہوا، یہ ہمیں‌پیش نظر رکھا ہوگا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے 47.5ارب روپے کا پیکج دیں گے، عمران اسماعیل

    عمران اسماعیل کا کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وفاق سے بات کروں گا، پولیس سے بھی ٹرانسپورٹرز کو شکایات ہیں، جن کا سدباب ضروری ہے.

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کچھ نام بھی دیے گئے ہیں، اس ضمن میں آئی جی سندھ سے بات کروں گا.

    انھوں نے واضح کیا کہ کراچی میں کسی صورت ہڑتال نہیں ہونی چاہیے، اس سے ترقی کا پہیہ جام ہوجاتا ہے.

  • کراچی: سی این جی قیمت میں اضافے پر 10 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    کراچی: سی این جی قیمت میں اضافے پر 10 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر 10 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی کی قیمت میں اضافے پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے دس جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ موجودہ سی این جی کی قیمت میں ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے محمود آفریدی نے کہا ہے کہ فروری سے اب تک سی این جی 50 روپے تک مہنگی ہوئی ہے، لیکن سی این جی مہنگی ہونے کے باوجود کرائے نہیں بڑھائے گئے۔

    ٹرانسپورٹ اتحاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ منگل کو سی این جی کے نرخ میں اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے غیر اعلانیہ ہڑتال کی، جس کی وجہ سے شہر میں بسیں غائب ہو گئیں اور مسافروں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی نرخ کا نوٹیفکیشن جاری

    ادھر مسافروں کا یہ کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے غیر اعلانیہ ہڑتال کے ذریعے دراصل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سی این جی 19 روپے اضافے کے بعد 123 روپے فی کلو ہو گئی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اپنے طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

    کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے،حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری90فیصدگاڑیاں سی این جی اور10 فیصدڈیزل پرہیں۔

    صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپےنواسی پیسےاور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    مٹی کےتیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپےاکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔

    اوگرا نے پٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسےاور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

  • کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : پیولیس کی جانب سے بیگار میں لی گئی گاڑیوں معوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹرانسپرترز نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

    ہڑتال کا فیصلہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری محمود آفریدی نے کہا کہ شہر میں بیگار کے نام پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں جبکہ شہر میں احتجاجوں اور جلوسوں کیلئے ہماری گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں سے سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا محمود آفریدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک پولیس کے مظالم سمیت بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • کراچی ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں کمی مسترد کر دی

    کراچی ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں کمی مسترد کر دی

    کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتِ سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کی گئی کمی مسترد کر دی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں سات سے بارہ فیصد کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    اس بات کا فیصلہ محکمۂ ٹرانسپورٹ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جنرل سیکریٹری کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد محمودآفریدی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سات سے بارہ فیصد کمی کردی گئی۔

    ڈیزل پر چلنے والی کوچز کے دس کلومیٹر کے فاصلے پر دو روپے اور اس سے زائد کے فاصلے پر ایک روپے کی کمی کردی گئی ،کرایوں میں کمی کا اطلاق سی این جی پر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

    حکومت کی طرف سے رکشہ، ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ چھ سال کی سطح پر آچکی ہیں مگر کراچی کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا۔

  • آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا ہفتے سے سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کا فیصلہ

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا ہفتے سے سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کا فیصلہ

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی بندش کے خلاف ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے ہفتے سے غیرمعینہ مدت تک کے لیئے سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کافیصلہ کیاہے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحادنے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ہفتے سے گاڑیاں کھڑی کرنے کااعلان کیاہے۔

    ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیرسلیمان جی کاکہناہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گھریلوصارفین کوگیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیئے مسلسل دوروزتک اڑتالیس گھنٹے کے لیئے سی این جی اسٹیشنزبندکرنے کاعمل قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہفتے میں تین روز متبادل دنوں میں 24،24گھنٹوں کے لیئے سی این جی اسٹیشن بندکیئے جائیں لیکن اڑتالیس گھنٹوں کے لیئے مسلسل اسٹیشنزبندرکھنے سے صارفین اور اسٹیشنزمالکان کوشدیدنقصان پہنچ رہاہے ۔دوسری جانب ایس ایس جی سی کے اقدامات کے خلاف ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہفتے سے غیرمعینہ مدت تک سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہیں لائینگے۔