Tag: کراچی ٹریفک حادثہ

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں پیش آیا ہے بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت 12 سالہ عاطف اور 25 سال عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ورثا کا کہنا ہے کہ عثمان، عاطف مدرسے کے طالب علم ہیں اور اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے، دونوں چچازاد بھائی اور نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی تھے۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے سخی حسن میں ہائیڈرنٹ کے قریب ایک بے قابو ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گیا تھا، اس کی زد میں آنے والی 3 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گیا تھا، اور ہائیڈرنٹ کے قریب رہائشی فلیٹس کی دیوار میں جا گھسا تھا، جس سے دیوار ٹوٹ گئی، اور تین گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

    حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا، جب کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شہریوں نے متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جنوری سے اب تک سال رواں میں کراچی میں قاتلوں کی طرح دندناتے ڈمپروں، ٹینکروں، ٹرکوں اور بسوں نے 107 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، جب کہ درجنوں زخمی اور کئی زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔

  • کراچی: شیر شاہ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق

    کراچی کے علاقے شیرشاہ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 40 سالہ شہری کی شناخت رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار ٹینکر نے سڑک عبور کرنے والے شہری کو کچلا، فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے ہدایت کی تھی کہ کراچی میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے، کیوں کہ سڑکوں پر دندناتے غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ مذکورہ اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول و دیگر بھی شریک تھے۔

    ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دھمکی دی ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو ’’میں انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔‘‘ گورنر سندھ نے کراچی میں آئے روز ڈمپروں اور ٹریفک کے دیگر حادثات میں شہریوں کی بہت زیادہ اموات پر سخت رد عمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’’صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟‘‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سال 2025 کے صرف 35 روز میں 83 شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچل کر جاں بحق جب کہ 1 ہزار 220 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • 2024: ٹریفک حادثات میں سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، وجوہات کیا؟ آڈیو

    2024: ٹریفک حادثات میں سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، وجوہات کیا؟ آڈیو

    کراچی میں 2024 میں  جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں بے ہنگم ٹریفک میں محض لاپروا ڈرائیونگ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مجموعی طور پر نظام کی ناکامیوں کا عکاس بھی ہے، انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کیے جانے والے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے سے لے کر ٹریفک پولیس عملے تک، شہر کی سڑکیں سنگین بدانتظامی کی داستان سناتی ہیں جن کے مہلک نتائج سامنے آتے ہیں۔

    آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت  کے باوجود 2024 میں کتنے شہریوں نے اپنی جان گنوائی اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے سعدیہ شمیم کی اس آڈیو رپورٹ میں۔۔۔

     

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ

  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا

    کراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روشنیوں کا شہر حادثات کا شہر بن گیا ہے، کراچی میں حادثات کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دوسری طرف سال 2024 خونی سال بھی ثابت ہوا ہے۔

    کراچی میں حادثات کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، رواں سال اب تک 9 ہزار کے قریب ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 7 سو 71 شہری جاں بحق ہوئے، جب کہ 8 ہزار 174 افراد زخمی ہوئے۔

    تاہم آج سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 18 سال کا نوجوان معذور ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کراچی کا رہائشی عبید گزشتہ رات سبزی کا اسٹال بند کرکے گھر جارہا تھا۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ڈرائیور نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا ڈرائیوئنگ لائسنس جعلی ہے جو کی 1500 روپے میں لیاری سے 2 سال پہلے بنوایا تھا۔

    ڈرائیور حبیب اللہ نے انکشاف کیا کہ لگاڑی چلاتے ہوئے اکثر ٹریفک پولیس روکتی ہے، جعلی لائسنس دکھا کر خرچہ دیتا ہوں تو پولیس والے چھوڑ دیتے ہیں، لرننگ لائسنس 2019 میں بنا 2020 میں ایکسپائر ہوگیا تھا۔

  • کراچی ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں منگھو پیر ناردن بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

      ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شحص کا نام عباس جبکہ جابحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، حادثہ پاکستان ہوٹل کے قریب پیش آیا پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ٹرک کے اوپر بوریاں بھری ہوئی تھی، حادثے کے بعد کار کے مختلف پارٹس سڑک پر دور تک بکھر گئے۔

    تصادم کے دوران ٹرک کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    واضح رہے کہ پولیس کے مطابق رواں برس 15 دسمبر تک شہر میں 500 سے زائد روڈ حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 525 اموات رپورٹ ہوئیں اور مرنے والے 57 فیصد موٹرسائیکل سوار تھے۔

  • کراچی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    کراچی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    کراچی: اسٹیل ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 2 موٹو سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جا ں بحق افراد کی شناخت بلال احمد اور شہزاد احمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ کے قریب ٹرالر کی زد میں اکر موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ تاہم باپ اور دو بچے محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

    حادثے میں موٹرسائیکل گرنے سے ٹرالر ماں بیٹی پر چڑھ گیا جبکہ باپ اور دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون نادیہ اور 15سالہ شمائلہ شامل ہیں۔

    بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھرجارہاتھا کہ کورنگی نمبر ڈیڑھ پرحادثہ کا شکار ہوگیا،مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ٹرالر کو اگ لگادی۔

    حادثے میں محفوظ رہنے والے نیاز نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا، کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سلپ ہوتے پیچھے سے تیز رفتار ٹریلر ہم پر چڑھ گیا ،نیاز

    حادثے میں بیوی اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوئیں جبکہ میں اور 2بچے محفوظ رہے، بیٹی شمائلہ 8ویں کلاس کی طالبعلم عمل تھی،مجھے انصاف دلا یاجائے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

  • المناک حادثہ :  موٹرسائیکل پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا

    المناک حادثہ : موٹرسائیکل پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا

    کراچی : لانڈھی میں موٹرسائیکل کے پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کا شکار افراد رشتہ داروں سےمل کرگھرواپس جارہےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فردوس کالونی میں نجی کمپنی کے قریب المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، حادثےمیں ماں،بیٹی جاں بحق اور بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالوں میں50سالہ روبیا ناز،25سالہ آصفہ شامل ہیں جبکہ خمی کی شناخت30سالہ کاشف کےنام سے ہوئی،عینی شاہد کا کہنا ہے کہ متوفی لانڈھی فردوس کالونی میں رشتہ داروں سے مل کر گھر جا رہے تھے۔

    کراچی:جاں بحق ہونے والے افراد شاہ فیصل کالونی کےرہائشی تھے،پولیس

    حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل اسپیڈبریکرپرسلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سوار کے سڑک پر گرتے ہی پیچھے سے آنے والا ٹریلر کا پچھلا حصہ چڑھ گیا، ،جاں بحق ہونے والےافراد شاہ فیصل کالونی کےرہائشی تھے/

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور مراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے۔

  • کراچی :  گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    کراچی : گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    کراچی : ڈالمیا قبرستان کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، ڈالمیا قبرستان کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    جاں بحق تینوں افرادکی شناخت سپاہی عمیس ،شاہنواز اورمحمد نسیم کے نام سے ہوئی جبکہ روشن دین نامی زخمی کارڈرائیورکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    متوفی نسیم پانچ بچوں کا باپ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں منیجر تھا بکہ جاں بحق پولیس اہلکار عمیس تھانہ جمیشد کوارٹرز میں تعینات تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ اہلکارسرکاری کام سےایس ایس پی ایسٹ کےآفس جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جبکہ کار سوار نسیم اور روشن کو حادثے کے بعد نجی اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم نسیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔