Tag: کراچی ٹریلر

  • کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی(18 جولائی 2025): شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سعود آباد آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا گیا ہے جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    حادثے کے بعد شہریوں نے ٹریلر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹریلر کے ڈرائیور کے فرار ہونےکی کوشش ناکام بنائی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔

    تاہم شہریوں نے ٹریلر کو آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی گاڑی کی مدد سے آگ بجھادی گئی، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر صورتحال کنٹرول میں ہے ،آگ لگنے کے نتیجے میں ٹریلرکے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریلر کو لفٹر کی مدد سے تھانے منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب جناح اسپتال کے قریب پل پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرک کار سے ٹکرانے کے بعد حفاظتی دیوار میں جاگھسا، حادثے میں کار ڈرائیور اور ٹرک میں سوار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، متاثرہ ٹرک کو لفٹر کے ذریعے تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-accident-2-killed/

  • کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

    کراچی : ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، اسٹیل مل موڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس کاکہنا ہے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 28 سال کے فرحان کے نام سے ہوئی، فرحان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

    دوسری جانب گلشن حدید قائد آباد کے درمیان دو روزمیں دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ روز بھی گلشن حدید کے قریب ٹریلر نے نوجوان کوکچل دیا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل ملیر ہالٹ کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر نے سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار شخص اور حاملہ خاتون کو کچل دیا تھا۔

    خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    خیال رہے رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 221 ہوگئیں جبکہ پچیاسی روز میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر نے ستر افراد کی جانیں لیں۔