Tag: کراچی پورٹ ٹرسٹ

  • سمندری طوفان ’وایو‘، کے پی ٹی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    سمندری طوفان ’وایو‘، کے پی ٹی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    کراچی:بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے پیش نظر کے پی ٹی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا جس میں حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے  ریڈ الرٹ میں سمندری حدود اور بندرگاہوں پر جہازکے کپتانوں کوحفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی۔

    کے پی ٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پرموجود جہازوں کو مزید دو رسوں سے لنگرانداز کریں کیونکہ ممکنہ طوفان کی ہوا کی رفتار 45ناٹ سے 88ناٹ تک ہو سکتی ہے لہذا حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

    دوسری جانب سمندری طوفان وایو کےاثرات کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے  مختلف شہروں پر نمودار ہونا شروع ہوگئے، کیٹی بندر سمیت گردونواح میں تیز ہوائیں چلیں اور مٹی کا طوفان آیا جس کے باعث سمندری لہریں بلند ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی کی لہر، رینجرز نے ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئیے

     بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’وایو‘ کے باعث کراچی میں شدید گرمی،درجہ حرات اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جس کے باعث شہریوں کا برا حال ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت تین روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کو گجرات کے ساحل سے ٹکرانا تھا البتہ اُس کا رخ گھوم گیا جس کے بعد بارشیں ہونے کے اثرات کم ہوگئے۔

  • کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف نیب کے ہاتھوں گرفتار

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف نیب کے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس 95 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار جاوید حنیف کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    نیب نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم جاوید حنیف نے اپنے چیئرمین شپ کے دوران بابر غوری کے کہنے پر نو سو چالیس افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔

    قومی احتساب بیورو کے مطابق سابق کے پی ٹی چیئرمین پر اس وقت کے وزیر بابر غوری کے کہنے پر محکمے میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے، 940 غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

    نیب نے کہا ہے کہ جاوید حنیف کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں مطلوب ہیں، انھیں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

    ہمارا مینڈیٹ تبدیل نہیں ہوگا، ایم کیوایم بکھر نہیں نکھر رہی ہے، خالد مقبول صدیقی


    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جاوید حنیف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا، کہا ایسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بھی جاوید حنیف کی گرفتاری کے تناظر میں پیپلز پارٹی پر لفظی وار کیا، کہا دس سال تک کراچی کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے اب کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غیرملکیوں کوپاکستانی شناختی کارڈ پرموبائل سمیں فروخت کرنےوالےدوافراد گرفتار

    غیرملکیوں کوپاکستانی شناختی کارڈ پرموبائل سمیں فروخت کرنےوالےدوافراد گرفتار

    کراچی : کراچی پورٹ ٹرسٹ میں حساس اداروں نے چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جو غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر سم فروخت کیا کرتے تھے جسے غیر قانونی سرگرمیوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا.

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں چھاپا ماکر کر دو افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں موبائل فون سمیں برآمد کرلی ہیں جو غیر ملکیوں کو فی سم 100 ڈالر میں فروخت کیا کرتے تھے.

    ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کوموبائل سم پاکستانی شناختی کارڈ پرایکٹیو کروا کر دی جاتی تھی اور اس سم پرغیرملکی افراد واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ بنا کر غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیتے تھے اور یوں اپنی شناخت چھپانے میں کامیاب ہوجاتے تھے.

    ذرائع کے مطابق اس منظم دھندے میں سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے نیٹ ورک کو توڑ دیا جائے گا.

    دوسری جانب حساس اداروں کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر تعینات حفاظتی گارڈز بغیر شناخت کے نقل و حمل کی اجازت نہیں دے رہے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

    پورٹ اینڈ شپنگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت نے تکمیل شدہ منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جن میں ازسر نو تعمیراتی گودیوں کے منصوبے، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، ساؤتھ ایشیاء پاکستان کنٹینرز ٹرمینل، ٹگز، ڈریجرز، کے پی ٹی ورکشاپ اور ڈرائی ڈاک منوڑا شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت نے اعلیٰ کارکردگی اور امور میں تیزی لانے پر زور دیا، مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کو سراہا اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کراچی بندرگاہ کے آئل پیئرز کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں بابا اور بھٹ جزیروں کا بھی دورہ کیا۔

    کے پی ٹی نے وزیر مملکت کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے صدر دفتر آمد پر کے پی ٹی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات مہیا کیں اور انہیں ورلڈ بینک کے توسط سے جاری ای ایچ ایس منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

  • کے پی ٹی ٹرمینل پر آگ بھڑک اُٹھی،فیول ٹینک پھٹنے کا خدشہ

    کے پی ٹی ٹرمینل پر آگ بھڑک اُٹھی،فیول ٹینک پھٹنے کا خدشہ

    کراچی : کراچی پورٹ ٹرسٹ ٹرمینل پر فیول ٹینک میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث فیول ٹینک بھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ 11 فائر فائٹنگ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹرمینل میں فیول ٹینک میں اچانک بھڑک اُٹھی، عینی شاہدین نے دھماکے کی آواز کے ساتھ ٹینک کے قریب موجود 4 افراد کو اڑتے ہوئے دور جا کے گرتے ہوئے دیکھا جن میں سے ایک کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور بقیہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    کے پی ٹی کے فائر چیف آفیسر سعید جدون نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایک ہزار ٹن فیول سے بھرے ٹینک میں لگی ہے جو کہ کے پی ٹی کی ملکیت نہیں ہے بلکہ کسی پرائیوٹ ادارے کے زیرِ استعمال ہے جن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    فائر چیف کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کی 10 اور ایک پاک نیوی کی فائر فائٹنگ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ سے فیول ٹینک کے پھٹنے کا بھی خدشہ ہے جس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جا رہی ہے جب کہ جلد ہی کے ایم سی کی فائر فائٹنگ گاڑیاں بھی پہنچ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ فیول ٹینک میں آگ کسی انسانی غلطی کی وجہ سے لگی ہے شاید کسی موبائل فون کے استعمال یا کسی اور وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا جس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر تاحال نظر نہیں آیا ہے۔

    فائر چیف کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کے بیس منٹ میں پانی، فیول اور دھواں بھر جانے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باوجود 25 فیول ٹینکس کے درمیان سے چار افراد میں ایک کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر 2 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے ریسکیو اداروں بالخصوص ایدھی کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔