Tag: کراچی پولیس آفس

  • کراچی پولیس آفس حملہ: دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

    کراچی پولیس آفس حملہ: دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

    کراچی: کراچی پولیس آفس( کے پی او) پر حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو  بھینس کالونی سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس میں حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، اداروں کی جانب سے بھینس کالونی میں چھاپہ مارا گیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا گیا، مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سےحراست میں لیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ شہری کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا، شہری کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی ایک شو روم پرفروخت کردی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھےعلم نہیں ہے۔

  • امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔

    کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔

  • کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

    کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

    کراچی: کراچی پولیس چیف آفس میں زور دار دھماکہ سنا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس چیف کےدفترکی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ کر دور جاگرے۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا جارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے عمارت کی چوتھی منزل کی جانب پیش قدمی پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

    دوسری جانب پولیس حکام نے کراچی پولیس چیف کے دفترسےمتصل عمارت کو کلیئرکردیا ہے، متصل عمارت کی تمام بارہ منزلوں کو مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا گیا۔

    اب تک موصول اطلاعات کے مطابق پولیس چیف آفس کراچی پر حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ واقعے میں نو افراد کے زخمی ہونے کی ہوچکے ہیں۔

     مرنے والے خاکروب کی شناخت 35سالہ اجمل کے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت 50 سالہ غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمیوں میں6رینجرز اہلکار اور3پولیس اہلکار اور ایک امدادی ادارے کا کارکن شامل ہے، رینجرز اہلکار، عبدالرحیم، عبدالطیف کے علاوہ کانسٹیبل عبدالطیف اور ایدھی رضاکار ساجد بھی شامل ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں آرمی جوان بھی مصروف عمل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی اہلکار کے پی او کی چھت پر دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں، پولیس اور رینجرز نے عمارت کے تین منزل کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

    کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

    سرچ آپریشن مکمل ہونے سے قبل عمارت میں زوردار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ کر دور جاگرے۔