Tag: کراچی پولیس مقابلہ

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 51 سی میں گھی فیکٹری پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا، ملزمان صبح سویرے فیکٹری ورکرز کو واردات کا نشانہ بناتے تھے اور آج بھی لوٹ مار کی غرض سے گھات لگا کر بیٹھے تھے۔

    پولیس کے مطابق زخمی ملزم حیدر عرف شوٹر پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم سے پستول، کیش اور موبائل فون برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی دوبار پولیس مقابلے میں گرفتار ہو کر بند ہوچکا ہے، گرفتار ملزم کیخلاف کورنگی زمان ٹاؤن عوامی کالونی میں مقدمات ہیں۔

  • پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، دو کی شناخت ہوگئی

    پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، دو کی شناخت ہوگئی

    کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے جس میں سے دو کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے گئے تین ملزمان میں سے دو کی شناخت کرلی گئی، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق پنجاب سے تھا جو انتہائی مطلوب تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم کاشف اور گلفام پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ کاشف وقاص ضلع قصور کا رہائشی تھا، ہلاک ملزم کے خلاف صرف پنجاب میں 12 مقدمات درج ہیں، تمام مقدمات ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ہلاک ملزم گلفام علی لاہور کا رہنے والا تھا، ملزم گلفام کے خلاف 3 مقدمات درج تھے جبکہ تیسرے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-saeedabad-police-muqbala/

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 اغوا کار ہلاک، شہری بازیاب

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 اغوا کار ہلاک، شہری بازیاب

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس سے مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے اور شہری کو بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقابلے کے دوران 2 اغوا کار فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس فیز سیون میں فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کاروں کو ہلاک کیا گیا، مارے گئے اغوا کاروں نے شہری کو اغوا کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ہلاک ملزمان سے کار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    دوسری جانب سخی حسن پل پر فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو عامر اور نواب زخمی حالت میں گرفتار کر لئےگئے، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: جمشید کوارٹرز میں پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد ملزم پر گولی چلادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جمشید کوارٹرز میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے اس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    فوٹیج میں پردہ پارک کے قریب پولیس اہلکاروں کو ملزم کاتعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل سوار ملزم پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اسلحہ پھینک دیتا ہے، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیر جاں بحق ہوگیا۔

    فوٹیج میں ملزم منیر کو اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ملزم منیر عادی جرائم پیشہ تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا، مارے گئے ملزم منیر پر 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم کے ساتھیوں مظفر چانڈیو اور نادر علی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے بعد 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں امین نامی ملزم اسلحہ سمیت پکڑا گیا جبکہ اس ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کریم آباد اپوا گرلز کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مظہر نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی، کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس سے مقابلہ کے بعد ایک ملزم اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، گبول ٹاؤن میں پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم احمد گل کو اسلحہ اور دیگر سامان کے ساتھ حراست میں لے لیا۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ،  لیاری گینگ وار کے سرغنہ کا بیٹا مارا گیا

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ کا بیٹا مارا گیا

    کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ رحمٰن ڈکیت کا بیٹا سار بان مارا گیا، ملزم قتل، بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں جیل کاٹ چکا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نبی بخش جوبلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر مارا گیا، ہلاک ملزم رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے، جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    ہلاک ملزم کی شناخت ساربان اورزخمی کی مقصودکےناموں سےہوئی ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہے۔

    ہلاک ملزم قتل اور بھتہ خوری سمیت معددمقدمات میں جیل جاچکا ہے جبکہ ریکسرلائن،غریب شاہ،افشانی گلی اوراطراف میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم کےدیگرساتھیوں میں حبیب لمبا،راشدلمبا،بادشاہ بلوچ و دیگر شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چند روز قبل غریب شاہ روڈ کے قریب منشیات کے اڈے پر فائرنگ بھی کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں مسلم،طفیل بلوچ زخمی ہوئے، مسلم بلوچ دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، ملزم ساربان کچھ عرصے پہلے پولیس مقابلےمیں زخمی ہوکر فرار بھی ہوا تھا۔

  • کراچی، نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

    کراچی، نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ہیں جن سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ڈاکو نارتھ کراچی سرسید ٹاؤن میں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس اور چار افراد نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

    ادھر کشمیر روڈ جمشید ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زوہان علی کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے 120 سے زائد موبائل فونز اور تین لاکھ تک نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سے تین چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

  • ڈیفنس میں پولیس مقابلہ اصلی یا جعلی، عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

    ڈیفنس میں پولیس مقابلہ اصلی یا جعلی، عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم نے عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا ہے، ٹیم میں فارنزک کے 2 ماہر ڈاکٹر بھی شامل کیے گئے تھے۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں عباس کا آج دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس سے معلوم ہوگا کہ عباس کوگولیاں کتنے فاصلے سے لگیں۔

    ڈیفنس پولیس مقابلہ: تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کرلیے

    ری پوسٹ مارٹم سے ہلاکت کا اصل وقت معلوم ہو سکے گا، اور دیگر حقائق کا بھی علم ہو سکے گا۔

    واضح رہے کہ یکم دسمبر کو اس کیس کے سلسلے میں تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ 90 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے، تحقیقات اہم موڑ پر آ گئی ہیں، پولیس نے ملزم عباس سے متعلق علی حسنین اور لیلیٰ پروین کو بھی باضابطہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

    کراچی پولیس مقابلہ: تفتیش اہم موڑ پر، 90 فی صد کام مکمل، علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے بھی تفتیش ہوگی

    پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے روڈ میپ اور کالنگ ڈائی گرام بھی تیار کیا، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ عباس کا 3 ماہ میں کس سے کتنی بار رابطہ رہا، اس کی پوری ہسٹری سامنے آ گئی ہے، ہلاک ملزم عباس نے علی حسنین کو 27 اور لیلیٰ پروین کو 33 فون کالز کیں۔

    پولیس کا دعویٰ تھا کہ ملزم عباس کو مقابلے میں مارا گیا ہے، جب کہ علی حسنین اور لیلیٰ پروین نے کہا تھا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا، دونوں نے اپنے ڈرائیور عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست بھی کی۔

    یاد رہے کہ مبینہ پولیس مقابلہ 27 نومبر کی صبح گزری تھانے کی حدود میں ہوا تھا، جس میں پولیس نے مبینہ ملزم عباس اور 4 ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • کراچی پولیس مقابلہ: تفتیش اہم موڑ پر، 90 فی صد کام مکمل، علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے بھی تفتیش ہوگی

    کراچی پولیس مقابلہ: تفتیش اہم موڑ پر، 90 فی صد کام مکمل، علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے بھی تفتیش ہوگی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ مقابلے میں 5 ملزمان کی اموات اور اس کے بعد پولیس پر لگنے والے الزامات نے معاملے کو الجھا دیا تھا تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات اہم موڑ پر آ گئیں، 90 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین کو بھی باضابطہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملزمان نے فون پر کس سے کہاں کتنے رابطے کیے، ان کی تصاویر اور مکمل روڈ میپ ڈائی گرام اے آر وائ نیوز پر بھی نشر کیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم عباس سے متعلق علی حسنین اور لیلیٰ پروین سے تفتیش ہوگی، لیلیٰ پروین نے ڈی وی آر کا ریکارڈ ڈیلیٹ ہونے کا بتایا تھا،پولیس نے متعلقہ ڈی وی آر بھی تحویل میں لے لیا، جسے پنجاب فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

    ادھر پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے روڈ میپ اور کالنگ ڈائی گرام تیار کر لیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عباس کا 3 ماہ میں کس سے کتنی بار رابطہ رہا، اس کی پوری ہسٹری سامنے آ گئی ہے، ہلاک ملزم عباس نے علی حسنین کو 27 اور لیلیٰ پروین کو 33 فون کالز کیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق ڈرائیور عباس نے 9 فون کالز گینگ لیڈر مصطفیٰ، 22 فون ساتھ ملزم عابد کو کیے، مصطفیٰ اور عابد کی جانب سے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سیکڑوں بار رابطہ ہوا، روڈ میپ کے مطابق واقعے کے روز گینگ لیڈر مصطفیٰ، عابد اور ڈرائیور عباس 3 بجے جمالی پل کے قریب تھے، تینوں ملزمان نے 3 بجے کے قریب اچانک اپنے موبائل فون بند کر دیے۔

    ڈیفنس مقابلہ: ڈرائیور عباس سے متعلق انکشافات

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر لیاری ایکسپریس وے کا راستہ استعمال کیا گیا تھا، 4 بجے کے بعد مصطفیٰ کا موبائل فون ڈی ایچ اے فیز 4 میں ٹاور پر آیا، پہلے سے تیار پولیس پارٹی لوکیشن پر پہنچی جہاں ملزمان سے مقابلہ ہوا، ہلاک انتہائی مطلوب گینگ لیڈر کا موبائل فون بھی علی حسنین کی گاڑی سے ملا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی کال ریکارڈنگ میں فیز 4 میں بنگلے کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ملزمان کا مکمل کال ریکارڈ اور مساوی لوکیشن موجود ہے۔

    دوسری طرف پولیس نے علی حسنین اور لیلیٰ کے الزامات کا جواب ثبوتوں کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حقائق جاننے کے لیے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے بھی پولیس سے ملاقات کی، دونوں نے اپنے ڈرائیور عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست بھی کی ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل پولیس سرجن کی اجازت کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    ڈیفنس: ڈکیت گروپ کا عبرت ناک انجام

    پولیس کا مؤقف ہے کہ انھوں نے مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزمان کو ہلاک کیا ہے، تمام ملزمان ساتھ تھے اور ساتھ ہی حرکت کرتے تھے، جس کے ثبوت موجود ہیں، تاہم گینگ میں عباس کے کردار سے متعلق ابھی تفتیش جاری ہے۔