Tag: کراچی پولیس

  • صولت مرزا کے رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت

    صولت مرزا کے رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت

    کراچی: صولت مرزا کا بیان ٹی وی چینلوں پر نشر ہونے کے بعد صولت مرزا کے بھائی کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    گزشتہ رات صولت مرزا کے ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان کے بعد جس میں صولت مرزا نے اپنی فیملی کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

    سندھ حکومت نے صولت مرزا کے خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے گلشن معمار میں صولت مرزا کے بھائی کی رہائش گاہ پر پانچ پولیس اہلکار اور ایک پولیس موبائل تعینات کردی ہے ۔

    صولت مرزا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صولت مرزا کو کراچی جیل منتقل کیا جاتا ہے تو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں تاہم ابھی تک ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

  • کراچی پولیس کو جھوٹ پکڑنے والا سافٹ ویئر مل گیا

    کراچی پولیس کو جھوٹ پکڑنے والا سافٹ ویئر مل گیا

    کراچی: پولس نے وائس اینالائزر کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے، جس کی مدد سے کسی بھی بیان کے نوے فیصد تک سچ یا جھوٹ ہونے کا فوری پتہ چل سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق وائس اینالائزر کے ذریعے تفتیش کے روایتی انداز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، وائس اسٹریس اینالائزر جدید ٹیکنالوجی کو آسٹریلین فیڈرل پولیس سے حاصل کیا گیا ہے، سافٹ ویئر بیان دیتے وقت ملزم کی آواز کے اتار چڑھاؤ، کپکپاہٹ، پریشانی اور دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرتا ہے۔

    جھوٹ بولنے والا شخص کوشش کے باوجود ان کیفیات پر قابو نہیں رکھ پاتا اور یوں پولیس باآسانی زیرِتفتیش ملزم کے جھوٹ یا سچ کا پتا چلا سکتی ہے۔

  • محرم الحرام کی آمد، شہر بھر میں سیکیورٹی ادارے متحرک متعدد گرفتار

    محرم الحرام کی آمد، شہر بھر میں سیکیورٹی ادارے متحرک متعدد گرفتار

    کراچی: محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کراچی بھر میں مختلف سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے، شہر میں مختلف مقامات میں چھاپوں اور ٹارگیٹڈ آپریشنز میں متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے، لیاری میں مبینہ مقابلہ تین ٹارگٹ کلر مارنے کا دعوہ۔

    تفصیلا ت کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے شہر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور ٹارگٹڈآپریشن کا سلسلہ جاری ہے جن میں فرنٹئیر اور قصبہ کالونی سے بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ادھر سیکیورٹی اداروں نے کٹی پہاڑی اور کینٹ اسٹیشن پر آپریشن کے دوران سینتیس افراد کو گرفتار کرلیا، رات گئے لیاری میں مبینہ مقابلے میں تین ٹارگٹ کلرز کو بھی ہلاک کر نے کا دعوہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر مارے گئے ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان رینجرزاہلکارسمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

  • کراچی میں رینجرزکاایم کیوایم کےدفتر پر چھاپہ

    کراچی میں رینجرزکاایم کیوایم کےدفتر پر چھاپہ

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشن معمار اسکیم 33 میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس کا گھیراؤ کیا گیا ہے چھاپے اور گھیراو  کے دوران متعدد افراد کو زیرِ حراست بھی لیا گیا ہے ۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے واقع کے شیدید مذمت کی ہے ،  رابطہ کمیٹی کے مطابق گھیراؤ اس وقت کیا گیا جب سیکٹر آفس میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سےجنرل ورکرز اجلاس جاری تھا۔

    اے آر وائی کے نمائدے شاہنواز شاہ کے مطابق چھاپے کے دوران ایم پی اے فیصل سبز واری اسکیم 33 کے آفس پہنچے لیکن انھیں اندر جانے نہیں دیا گیا،چھاپے کے بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ سے علاقے اور اس کے اطراف میں کاروباری مراکز بند ہوگئے، چھاپے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی معمار آفس پہنچ گئی ہے، رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپے، متعدد کارکنان کی گرفتاری اوردفتر میں توڑ پھوڑ اور چھاپے کے دوران کارکنان پر تشدد کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے، رابطہ کمیٹی نے ہونےوالے نقصان اور توڑ پھوڑ کا بھی جائزہ لیا ہے۔

  • کراچی پولیس کومطلوب اہم ملزم پشاور سےگرفتار

    کراچی پولیس کومطلوب اہم ملزم پشاور سےگرفتار

    پشاور: دہشتگردی کی اہم وارداتوں میں ملوث ملزم کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، شدت پسند سات مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے۔

    پشاور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ریگی کے علاقے میں چھاپہ مارا، کارروائی میں عمران ولد عباس نامی دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار شدت پسند عمران دہشت گردی کے سات مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری کے خوف سے پشاور میں روپوش تھا۔

    گرفتار شدت پسند پر مختلف کارروائیوں میں بارود اور دیگر مواد فراہم کرنے کا الزام ہے، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے شارٹ گن اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار شدت پسند کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سندھ پولیس کو 300 بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کو 300 بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نےکراچی پولیس کو تین سو پولیس کو تین سو بلٹ پروف موبائل وینز دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابط سمری وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی ہے یہ موبائل وینز فوری طور پر کراچی پولیس کو دی جائیں گے۔

     سندھ حکومت نے بالآخر پولیس کو تین سو نئی بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے سمری کی باضابطہ منظوری بھی دیدی ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سید ممتازشاہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تین سونئی گاڑیاں خرید کر کراچی پولیس کو دی جا رہی ہیں،جس کے لئے ساٹھ کروڑ روپے بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    ممتاز شاہ نے بتایا کہ جو بکتر بند گاڑیاں بہترحالت میں ہیں انھیں بھی بلٹ پروف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے اضافی رقم فراہم کی جائے گی، سندھ حکومت کا یہ فیصلہ کراچی میں پولیس پر بڑھتے واقعات اور چوہدری اسلم شہید پر حملے کے بعدعملی شکل میں سامنے آیا ہے۔

  • کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    رینجرز کو یقین دہانی کے باوجود کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے شروع ہوگئے، کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، راؤانوار ایس ایس پی ملیر تعینات کر دئیے گئے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ انوار کو عمران شوکت کی جگہ ایس ایس پی ملیرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ عمران شوکت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ نےڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات میں پولیس میں تبادلے نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، ملاقات میں راؤانوار کا تبادلہ نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔