Tag: کراچی پہنچیں گے

  • ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنےاتحادیوں سےملاقات کریں گے۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات کریں گے اور سندھ ایڈوائزری کونسل اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم پارٹی ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔

    جس میں پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانےکی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس30مارچ کو گھوٹکی میں طلب کرلیا، وزیر اعظم29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم کو کراچی میں ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور کراچی کے لیے زیرغور منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم باغ ابن قاسم توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم30مارچ کو ہی گھوٹکی کے لئے روانہ ہوجائیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 30مارچ کو گھوٹکی میں ہوگا۔

    گھوٹکی میں سردار علی گوہر مہر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، اس موقع پر وزیراعظم سندھ کی اہم شخصیات سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکو کا آج افتتاح کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکو کا آج افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آج بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکوکا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکوکا افتتاح کریں گے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ توقع ہے کہ امن وامان کی صورتحال پراہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    نوازشریف مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈزکی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔