Tag: کراچی پہنچ گئی

  • ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    کراچی : ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم غیرملکی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچی، ٹیم کے11کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل مشتاق مہر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، بعد ازاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات آٹھ بجے کھیلاجائے گا جس کے لئے پاکستان کی15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ چیمپئن ہے آسان حریف تصور نہیں کریں گے، مکی آرتھر

    دوسری جانب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز11 کھلاڑی پہنچ چکے ہیں باقی کھلاڑی کل پاکستان پہنچیں گے۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ورلڈ کپ کی ٹرافی خلا کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں پہنچ گئی

    ورلڈ کپ کی ٹرافی خلا کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں پہنچ گئی

    پورٹ لنکن اِن: کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی خلا کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں بھی پہنچ گئی، شارک نے بھی ٹرافی کا دیدار کیا۔
    پوری دنیا کا چکر لگانے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نے خلا کا رخ کیا اور اب ٹرافی نے پانی میں بھی ڈبکی لگا کر سب کو حیران کردیا، سابق آسٹریلوی کھلاڑی شان ٹیٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں جاپہنچے، سونے اور چاندی سے بنی ٹرافی کا خطرناک شارک نے بھی دیدار کیا، شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ پانی میں ٹرافی کے ساتھ تجربہ اچھا رہا، کرکٹ کا عالمی میلہ آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

  • ورلڈ کپ2015 کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    ورلڈ کپ2015 کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    کراچی : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی لاہور میں ایک دن سیر کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے، ٹرافی کی نمائش کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا عالمی چیمپیئن کون ہوگا اس کا فیصلہ ہونے پانچ ماہ باقی ہیں لیکن عالمی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اب پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    گزشتہ روز لاہور میں رہنے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی کراچی منتقل کردی گئی ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک تقریب کے دوران ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، فواد عالم ، اسد شفیق سمیت دیگر کرکٹرز اور پی سی بی کے آفیشلز نے تقریب میں شرکت کی۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی جمعرات کو ایک مقامی اسکول اور کالج میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، جسکے بعد قائد اعظم کے مزار پر شائقین کرکٹ کو بھی ٹرافی قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ مزارِ قائد پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ فوٹو سیشن بھی رکھا گیا ہے۔