Tag: کراچی پی ٹی آئی

  • کراچی میں‌ مسرور سیال پر کارکنوں کو ورغلا کر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج

    کراچی میں‌ مسرور سیال پر کارکنوں کو ورغلا کر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج

    کراچی: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج پر ڈاکٹر مسرور علی سیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر مسرور سیال کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرنے پر شاہ لطیف تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق احتجاج نیشنل ہائی وے مرغی خانہ کے قریب دونوں سڑکوں پر کیا گیا تھا، ڈاکٹر مسرور سیال نے کارکنان کو اشتعال دلا کر اور ورغلا کر اکٹھا کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں سعید افغانی، قلندر مسعود، قاضی ظفر، نعمت سواتی، احسان خٹک، طاؤس خان، غلام مصطفیٰ، رشید بدیشی، سعید افغانی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

    مقدمے میں ڈھائی سو کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے دونوں اطراف ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا، مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑے، سرکاری گاڑیوں، موبائلوں اور عام لوگوں کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ہلڑ بازی کی گئی، پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو پولیس پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا، جس سے ڈی ایس پی ملیر کے گن مین سمیت کئی اہل کار زخمی ہو گئے۔

  • کامیابی کا جشن منانا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدے داروں کو مہنگا پڑ گیا

    کامیابی کا جشن منانا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدے داروں کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین وِنگ شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، جشن منانے پر دو خواتین عہدے داران کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی پی ٹی آئی خواتین وِنگ کی صدر نے جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری انفارمیشن کو سینیٹ میں فتح کا جشن منانے پر معطل کر دیا ہے۔

    کراچی میں ہفتے کی رات کو انصاف ہاؤس میں سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر جشن منایا گیا تھا، جس میں ناچ گانا کیا گیا تھا۔

    جشن منانے اور ناچ گانا کرنے پر شعبہ خواتین کی صدر فضا ذیشان نے جنرل سیکریٹری ارم بٹ اور سیکریٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو معطل کیا۔

    عالمی ادارے بھی پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کے معترف

    فضا ذیشان کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھے بغیر جشن منایا اور ناچ گانا کیا گیا، میڈیا نے بھی ناچ گانا دکھایا جو پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔

    صدر شعبہ خواتین نے بتایا کہ اس معاملے کو مزید کارروائی کے لیے پارٹی کی نظم و ضبط کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔