Tag: کراچی چیمبر

  • اسد عمر کی کراچی چیمبر کے وفد سے ملاقات ، فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے پر اتفاق

    اسد عمر کی کراچی چیمبر کے وفد سے ملاقات ، فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے پر اتفاق

    وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی اُمور اسد عمر نے منگل کے روز اسلام آباد میں کراچی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کمرشل امپورٹرز کی فائنل ٹیکس ریجیم کو بحال کرنے پر خصوصاً اتفاق کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کمرشل امپورٹرز کو فائنل ٹیکس ریجیم کے تحت 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے کے بعدآڈٹ سے استثنا حاصل تھی تاہم وفاقی بجٹ 2018-19 میں اس ریجیم کو کم از کم ٹیکس سے تبدیل کردیا گیاجسے دوبارہ اُسی پوزیشن پر بحال کردیا جائے گا جہاں وفاقی بجٹ 2018-19سے قبل تھا۔

    کراچی چیمبر کے وفد کی سربراہی بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی کررہے تھے جبکہ وائس چیئرمین بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی ہارون فاروقی اور انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک، کے سی سی آئی کے آنے والے صدر جنید اسماعیل ماکڈا اور سابق سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی بھی وفد میں شامل تھے۔

    اسد عمر نے کراچی چیمبر کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ٹیکس ریفارمز کمیشن کی جانب سے دی گئی تجاویز پر اگلے ایک ماہ میں حقیقی معنوں میں عملدرآمد کردیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ریگیو لیٹری ڈیوٹی کو ریونیو حاصل کرنے کے اقدام کی حیثیت سے نافذ نہیں کیا جائے گا تاہم اس پر غور صرف مقامی انڈسٹری کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے کیا جائے گا جس کا نفاذ وزارت کامرس، وزارت انڈسٹریز، وزارت ٹیکسٹائل اور وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے دی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

    حکومت کے نان فائلز کو گاڑیاں اور جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت فائلرز کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینا چاہتی ہے جبکہ نان فائلرز کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے لہذا اس مسئلے کا حل نکالا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کوئی ایسے خصوصی اقدامات متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے جن سے صرف ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کو سہولت مہیا ہو سکے۔

    اس سلسلے میں انھوں نے کراچی چیمبر کے وفد کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہا جس میں وزیر خزانہ کو مشورہ دیا گیا کہ ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کو نان فائلر ہونے کے باوجود باضابطہ بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجی گئی غیر ملکی کرنسی کی ترسیلات سے گاڑیاں اور جائداد خریدنے کی اجازت دی جائے ۔

    اسد عمر نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ملک کی برآمدی صنعتوں اور مقامی صنعتوں کے درمیان گیس کی قیمتوں کے حوالے سے عدم مساوات میں استدلالی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ مقامی انڈسٹری کو زیادہ ریٹ پر گیس فراہم کرنا صحیح نہیں۔ یہ مقامی انڈسٹری ہی ہے جو ملک بھر کی پوری آبادی کی مختلف اشیا کی طلب کو پورا کرتی ہے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

    کراچی چیمبر کے وفد نے وزیر خزانہ کی جانب سے دی گئی مختلف یقین دہانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر عمل درآمد کر دیاگیا تو یقیناًسب کے لئے جیت کی صورتحال پیدا ہوگی اور ملک کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

  • آٹھ سو روپے کے موبائل فون پر 900 روپے ٹیکس ظلم ہے، تاجر

    آٹھ سو روپے کے موبائل فون پر 900 روپے ٹیکس ظلم ہے، تاجر

    کراچی: کراچی چیمبر نے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسحق ڈار کو خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ سیلز ٹیکس 300 سے بڑھا کر650 کرنا اور اس پر 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانا ظلم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اس ضمن میں خط ارسال کردیا۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی تینوں کیٹگریز پر نافذ سیلز ٹیکس کو بحال کیا جائے اور فیچر فون کی کیٹگری میں سیلز ٹیکس شرح کو کم کر کے 150 روپے فی فون کیا جائے۔

    فیچر کیٹگری کے فون سستے اور بنیادی فونز ہوتے ہیں، تاجر

    خط میں کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد ادریس نے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موبائل فونز میں فیچر کیٹگری کے سستے اور بنیادی فونز ہوتے ہیں۔

    سیلز ٹیکس 300 سے بڑھا کر 650 کرنا ظلم ہے، تاجر

    انہوں نے کہا کہ ان فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 300 روپے فی فون سے بڑھا کر 650 روپے کردی گئی ہے جن پر مزید 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد ہے جس سے 800 روپے کی مالیت کے فون پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی کل شرح 112 فیصد بنتی ہے جو تاجروں اور غریب افراد کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

    انھوں نے کہا فیچر فون پر سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے حکومت کی آمدنی میں کمی آئے گی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہو جائے گا۔

    انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت اس سنگین مسئلے پر توجہ دے گی اور فیچر فون کی کیٹگری اے پر نافذ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے 150 روپے فی فون کر دے گی۔

  • تین سو ارب سے زائد کے ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں‌، کراچی چیمبر

    تین سو ارب سے زائد کے ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں‌، کراچی چیمبر

    کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے ری فنڈ کلیمز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے زیر التوا ریفنڈ کلیمز کی ادائیگیوں پر زور دیا ہے تاکہ مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سرمائے کی قلت سے بچایا جاسکے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا ہے کہ ایف بی آر اپنے بجٹ اہداف حصول کے لیے سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ڈیوٹی ڈرا بیک اور دیگر چھوٹ کی مد میں برآمد کنندگان کے اربوں روپے کے فنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیر کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر صرف پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو مزید نچوڑنے پر مرکوز ہے جبکہ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش نہیں کی جارہی۔

    صدر کراچی چیمبر نے مزید کہا کہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 300 ارب روپے کے ریفنڈز ایف بی آر میں پھنسے ہیں اور 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی ریفنڈ کلیمز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ کلیمز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

  • پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    کراچی : سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریو ائزر نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کوشیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی ، سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے تاثر کو بہتر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں کاروبار کر رہی ہیں جو مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر سوئٹزر لینڈ میں ہے لیکن اب امن وامان کی مجموعی صورتحال چند سالوں سے قدرے بہتر ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کراچی سوئس ایس ایم ایز کے لیے پرکشش مقام ہے ۔شمیم فرپو نے کہا کہ سوئس تاجروں کے لیے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔

  • ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر نے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کردیا

    ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر نے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کردیا

    کراچی: ایف پی سی سی آئی اور کرا چی چیمبر پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ موجودہ سسٹم ناقابل قبول ہے ۔

    ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر شیخ خالد تواب اور کراچی چیمبر کے صدر یونس بشیر نے کہا کہ ریٹ زیا دہ ہونے کی وجہ سے پرا پرٹی ویلیو ایشن ٹیبل صنعتی ایریا اور شہر کے دیگر ایریا کے لیے ناقابل قبول ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مو جودہ پراپرٹی ویلیو ایشن سسٹم میں کئی قانونی خامیاں ہیں جس کو ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مل کرکے حل کیا جا ئے ۔

    انہو ں نے کہا کہ قانون میں مناسب تبدیلیاں کرکے قانونی سقم کو جلد دور کیا جائے کیوں کے پراپرٹی کا کاروبار مکمل طور پر روکا ہوا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے درخواست کر تے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو جلد حل کیا جائے تا کہ جا ئید اد کا کاروبار دو بارہ سے بحال ہو سکے ۔

  • شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    کراچی : کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پرنگرانی کی ضرورت ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے۔

    کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی طور پر کراچی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں سماجی واقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں ۔

    شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں پانی کی کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے چیف انجینئرز کو شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کا پابند کریں ورنہ پانی کی قلت پر ہونے والے کسی بھی دھرنے کی صورت میں ان سے جواب طلب کیا جائےگا۔

    سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کے چیک تیار ہیں لیکن چیک کی تقسیم کے لئے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمدوہرہ نے کراچی جو بھی ریونیو دیتا ہے اس کا ایک حصہ یہاں کی ترقی اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص کیا جائے۔

  • کراچی میں جرائم کی شرح دیگر ممالک سے کم ہے، سراج قاسم تیلی

    کراچی میں جرائم کی شرح دیگر ممالک سے کم ہے، سراج قاسم تیلی

    کراچی : سراج قاسم تیلی سابق صدر کراچی چیمبر نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان میں غیرملکی وفود کے دورے سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ غیرملکی وفود نے خود دیکھا کہ زمینی حقائق ایسے نہیں جیسے مغربی میڈیانے ظاہر کرتا ہے۔

    کراچی اولڈ امریکن قونصل خا نے میں امریکی اور غیر ملکی تاجروں کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب میں سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اتنی زیادہ خراب نہیں ۔کراچی میں جرائم کی شرح یاتو دیگر ترقی یافتہ سے ممالک کم ہے .

    انہوں نے کہا کہ پیرس،اٹلی ، لندن اور نیویارک جیسے شہروں کو بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا سامناہے۔بدقسمتی سے کراچی کے کسی بھی حصے میں کوئی چھوٹا واقعہ بھی پیش آتا ہے تومغربی میڈیا کی جانب سے اسے منفی انداز میں پیش کیاجاتا ہے ۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ کراچی پاکستان کا اقتصادی و معاشی حب ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل،دستکاریوںء،فوڈ پروسیسنگ ،کاسمیٹکس،ڈیری و لائیو اسٹاک،چاول ،،توانائی اور کولڈ اسٹوریج کے شعبے غیر ملکی تاجروں اور صنعتکاروں کو بہترین مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

  • پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    کراچی: لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ لیبیا ایک دن دنیا کی طاقتور ریاست بن جائے گا اور یہی صحیح وقت ہے کہ پاکستانی تاجر لیبیا کی مارکیٹوں پرقبضہ جما لیں۔

    ان خیالات کا اظہار لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیا کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پرکیا، لیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لیبیا اہم ملک ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث شدید بحران کے باوجود تجارت کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

    جاوید ضیاء نے بتایا کہ لیبیا سے پاکستانیوں کا انخلاء کامیاب رہا اورحکومت نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے دوران40کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کئے۔

    انہوں نے کہاکہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کر چکا ہے۔کراچی چیمبرکے صدر افتخاراحمد وہرہ نے کہاکہ لیبیا پاکستانی تاجربرادری کو مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    شہر کراچی کے حالات ، امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر محکمہ پولیس میں مذید بھرتیوں کی درخواست ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے کی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی نے آئی جی کو خط لکھ کے پولیس میں مذید نفری کی ضرورت کے ساتھ وسائل میں کمی کا بتایا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکتی ۔ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پولیس میں بھرتی کی جائے، خط کے متن کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ سے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کو جدید آلات اور اسلحہ کی بھی ضرورت ہے،جس کے لئے دس ہزار بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹ ،پچاس بکتر بند گاڑیاں،پانچ ہزار ایس ایم جیزاور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں۔

  • جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ پچھلےدوماہ کے دوران شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، بھتہ خوری اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے،ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا،کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے،رواں سال پندرہ بینک ڈکیتیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، پولیس کو کامیابیاں بھی مل رہی ہیں،لیکن گرفتار ملزمان کو سزائیں بھی ملنا ضروری ہیں۔

    اس موقع پر سراج قاسم تیلی سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہیں ملے،روزانہ لاشیں گرتی ہیں،کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،عبداللہ ذکی  نے کہا کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کا مکمل خاتمہ بھی ضروری ہے۔