Tag: کراچی ڈاکوؤں

  • ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے سعود آباد میں موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر خاندان کو لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سعودآباد میں گزشتہ روز میاں بیوی سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے 4 ملزمان نے موٹر سائیکل سوار مرد، خاتون سے لوٹ مار کی، 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گھر کے باہر میاں، بیوی کو یرغمال بنایا۔

    ملزمان نے مرد سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، ایک ملزم نے خاتون کے ہاتھ سے چوڑیاں اور انگوٹھی اتروالی، ملزمان موٹر سائیکل سوار خاندان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے گھر تک پہنچے تھے۔

  • ‌کراچی میں  ڈاکوؤں نے  نوجوان سے پوری تنخواہ چھین لی

    ‌کراچی میں ڈاکوؤں نے نوجوان سے پوری تنخواہ چھین لی

    کراچی : شہر قائد میں تنخواہ لے کر گھر آنے والے نوجوان کو کورنگی سنگر چورنگی پر لوٹ لیا گیا، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں کراچی کےشہریوں کی جان محفوظ ہے نہ مال، ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، ابتدائی پندرہ روزمیں اسٹریٹ کرائم کی تین ہزار تین سو سے زائد وارداتیں رپوٹ ہوئیں۔

    گزشتہ رات کورنگی سنگرچورنگی پر ڈاکو نوجوان سے پوری تنخواہ چھین کر لے گئے، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا ڈکیتی کے وقت پولیس سامنے کھڑی تھی، میں نے مدد مانگی، اہلکاروں کوپکارتا رہا لیکن پولیس نے کوئی مدد کی نہ ہی کوئی ایکشن لیا گیا، گھر والوں کو کیا منہ دکھاؤں گا۔

    گذشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں نے تاجر سے دن دیہاڑے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے، تاجر بینک سے رقم لے کرواپس جارہا تھا کہ گودام چورنگی پر دوموٹرسائیکلوں پرسوارتین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    خیال رہے رمضان کے ابتدائی پندرہ دنوں میں جرائم کی تین ہزار تین سو سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں اور یہی نہیں مزاحمت پر آٹھ شہری بھی قتل ہوچکے ہیں۔

  • کراچی میں ڈاکو  2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈاکو 2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار

    کراچی:کورنگی میں ڈاکوؤں نے 2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نےڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ کورنگی میں دو تاجر لاکھوں روپے سے محروم کردیئے گئے، کورنگی گودام چورنگی کےقریب متین نامی تاجرسے ملزمان نے پچاس لاکھ روپے لوٹے۔

    دوسرے واقعے میں کورنگی ساڑھے تین فیملی پارک کے قریب موبائل فون اوردیگرسامان خریدنے کےلئے گھارو سے آنے والے تاجر سے چالیس ہزارروپے اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

    پولیس نے تاجروں سے ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں دن دیہاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی تھی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، مسلح ملزمان رقم اور دکان پر موجود کئی موبائل کر لوٹ کر فرار ہوئے۔

  • ‌کراچی : ڈاکوؤں نے  نجی کمپنی کے ملازمین کو گیٹ پر لوٹ لیا

    ‌کراچی : ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازمین کو گیٹ پر لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازمین کو گیٹ پر لوٹ لیا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت میں اضافہ ہوگیا، حکومت سندھ اور پولیس حکام کے دعوؤں کے باوجود کراچی میں لٹیرے آزادانہ وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    کراچی کے علاقے اورنگی بلال چورنگی پر نجی کمپنی کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    فوٹیج میں موٹرسائیکل ملزمان کونجی کمپنی کے گیٹ پرلوٹ مارکرتے دیکھاجاسکتا ہے، ڈاکو نجی کمپنی کے ملازم سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

    یاد رہے کراچی مین نیٹی جیٹی پل پردن دیہاڑے لاکھوں روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جس میں سی فوڈ کمپنی کے 3 ملازمین آئی آئی چندریگرروڈ پر بینک سے رقم لےکرنکلے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو ملازمین سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر لے گئے تھے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کو قتل کردیا

    کراچی : کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کوقتل کردیا، دو روز پہلے مواچھ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا، محمد ایان کو کورنگی زمان ٹاون میں گھر کے سامنے نشانانہ بنایا گیا۔

    ملزمان نے پہلے محمد ایان کے ماموں دانش سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد ایان لقمہ اجل بن گیا، کورنگی زمان ٹاؤن کا ایان کئی گھنٹے زندگی موت کی کشمکشِ رہا، جس کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

    مقتول محمد ایان تین بین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، صبح میں میٹرک کے امتحان کی تیاری اور شام کو کارخانے میں کام کرتا تھا۔

    مقتول محمد ایان کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔

    یاد رہے دو روزپہلےمواچھ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہواتھا۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان شہاب عرف شیڈو اور محمد آصف سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان خود بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان جرائم پیشہ عناصر کو کرایہ پر اسلحہ فراہم کرتے تھے اور چیکو باغ بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات خریدتے ہیں۔

    دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان اورنگی،ناظم آباد، کلفٹن، سائٹ اوردیگر علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔