Tag: کراچی ڈاکو

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو آزاد، چند گھنٹوں میں 5 شہری زخمی

    کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو آزاد، چند گھنٹوں میں 5 شہری زخمی

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر پانچ فراد کو زخمی کردیا جبکہ ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو آزاد ہے ، چند گھنٹوں کےدوران ڈکیتی میں مزاحمت پر پانچ افراد کو زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹرایل ون اورایل ٹوکےقریب ڈکیتی مزاحمت پرتین شہری زخمی ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک اور واقعے میں سیکٹر چھتیس اے میں ڈاکوعابد نے تین ساتھیوں کی مدد سے دو شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شاہد نامی شہری نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈاکو عابد موقع پر ہلاک اوراس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہد سمیت دوافرادزخمی ہوئے، ڈاکو عابد کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بفرزون سیکٹرسولہ کے قریب پولیس مقابلہ میں نورخان نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدہوئی۔

  • کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور 17 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ مزمل جاں بحق ہوگیا، مقتول کی نماز جنازہ مواچھ گوٹھ میں ادا کی گئی جس مین اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول گھر کے باہر موجود تھا ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مزمل شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول مزمل میٹرک کا طالب علم تھا، ایک گولی سینے میں لگی جس نے بیٹے کی جان  لے لی۔

  • کراچی: سولجربازار میں 3 ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے

    کراچی: سولجربازار میں 3 ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے

    کراچی: سولجربازار نمبر 3 میں تین ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے، ملزمان نے شناخت چھپانےکیلئے ماسک اورکیپ کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں 3 ڈاکو سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں ملزمان کومیڈیکل اسٹور کے عملےکویرغمال بنا کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ملزمان میڈیکل اسٹور عملے اور کسٹمر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نےواردات کےدوران شناخت چھپانےکیلئےماسک اورکیپ کا استعمال کیا۔

    میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی واردات سولجربازار تھانے کی حدود میں پیش آئی تاہم علاقہ پولیس واقعہ سےلاعلم رہی۔

  • کراچی میں ڈاکو بلٹ پروف جیکٹس پہننے لگے، 36 گھنٹوں ایک ہی ہوٹل میں3 وارداتیں

    کراچی میں ڈاکو بلٹ پروف جیکٹس پہننے لگے، 36 گھنٹوں ایک ہی ہوٹل میں3 وارداتیں

    کراچی : ڈاکوؤں نے ایک ہی ہوٹل میں چھتیس گھنٹوں کے دوران تین وارداتیں کیں، ملزمان پولیس سے مشابہ بلٹ پروف جیکٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال شروع کردیا، کورنگی دو نمبر میں واقع ہوٹل میں چھتیس گھنٹوں کے دوران تین وارداتیں ہوئیں۔

    دو وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ہوٹل میں گاہکوں کو لوٹا گیا اور پھر رات گئے ہوٹل ملازمین سے بھی دو لاکھ روپے لوٹ لئے۔

    ہوٹل ملازمین نے بتایا کہ وہ ہوٹل میں سوئے ہوئے تھے، اچانک مسلح ملزمان داخل ہوئے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ہوٹل کی تلاشی لی۔

    ہوٹل ملازم کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس سے مشابہ بلٹ پروف جیکٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے جبکہ ملزمان کے ہاتھ میں واکہ ٹاکی بھی موجود تھے۔

    ملازم کا بتانا تھا کہ ملزمان نے ایک گھنٹہ یرغمال بناکررکھا، بار بار پیسے کہاں ہیں پوچھتےرہے اور 2 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوئے جبکہ جاتے ہوئے بجلی بھی بندکرگئے۔