Tag: کراچی ڈکیتی

  • کراچی: ڈیفنس میں مسلح ڈکیت کیشئر سے 14 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی: ڈیفنس میں مسلح ڈکیت کیشئر سے 14 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں مسلح ملزمان کیشئر سے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے لوٹ مار کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ گزری تھانے میں وہاج اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 7 میں کیشئر سے 14 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، 3 موٹر سائیکلوں پر6 ملزمان نے دودھ کی سپلائی والی گاڑی سے لوٹ مار کی۔

    مدعی مقدمے کے مطابق مختلف علاقوں سے ریکوری کرتا ہوا فیز 7 میں دودھ کی دکان پر پہنچا تھا، دودھ کی سپلائی کے بعد دکاندار نے 5 لاکھ روپے دیے۔

    وہاج اقبال نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کردی، ملزمان نے 5 لاکھ اور گاڑی میں موجود 9 لاکھ روپے چھین لیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات پیر کو ہوئی تھی سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد حاصل کرچکے ہیں، ملزمان کیشئر کے آنے کا وقت اور اس کے پاس موجود رقم جانتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-tajir-kidnapping/

  • کراچی: ڈکیت شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرار

    کراچی: ڈکیت شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرار

    شہر قائد میں بے لگا ڈاکو نے انوکھی واردات کر ڈالی شہری سے گن پوائنٹ پر 10 کلو گولا کباب کا قیمہ چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس حکام کے جرائم میں کمی کے دعوؤں کے باوجود مسلح ڈکیتوں کی واردات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک بائیک رائیڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم آج انوکھی واردات کر ڈالی۔

    رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں ہونے والی یہ انوکھی واردات گزشتہ روز ہوئی، موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری سے 10 کلو قیمہ چھینا اور فرار ہو گئے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان میرے پاس آئے تو میں نے سمجھا موبائل اور نقدی چھینیں گے لیکن موٹر سائیکل سوار ڈکیت مجھ سے 10کلو قیمہ چھین کر فرار ہوگئے۔

  • رکشہ ڈرائیور کی دلیری، موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری، موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

      دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    عوام کی بڑی تعداد نے ڈاکو کو مار مار کر بھرکس بنادیا، ملزم کے قبضے سے رکشہ ڈرائیور کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا، فرار ہونے والا ملزم موٹرسائیکل اور ساتھی کو چھوڑ کر پیدل بھاگا۔

    پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ پکڑا گیا ڈاکو لوگوں سے معافیاں مانگتا رہا۔

  • موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کی صبح سویرے لوٹ مار

    موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کی صبح سویرے لوٹ مار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے صبح سویرے شہریوں کو لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے صبح سویرے لوٹ مار کی ہے، شہری اور ملزمان میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    2 ملزمان نے رینٹ اے کار کے آفس میں شہریوں سے لوٹ مار کی اور ملزمان نے جاتے ہوئے نئی موٹرسائیکل کی چابی بھی مانگی، چابی نہ ملنے پر ملزمان اپنی موٹر سائیکل پر جانے لگے۔

    دکاندار نے ملزمان کے جاتے ہی فائرنگ کردی، ملزمان نے شہری پر جوابی فائرنگ کی اور گولی  کار کے شیشے پر لگی تاہم ملزمان موبائل فون، نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

  • کراچی :  ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک،2 گرفتار

    کراچی : ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک،2 گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک اور دو گرفتار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب نجی بلڈر کے عملے سے ڈیڑھ کروڑروپے چھیننے کی واردات ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ خاور اور راہگیرعبدواحدجان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس بھی موقع پر فوری پہنچی، اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا دو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ڈکیتوں سے چھینی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے رقم برامد کر لی گئی ، مارے گئے ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برامد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے جوہر موڑ کےقریب ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ بلڈرکی رقم لےکرعملہ اورنجی گارڈنارتھ کراچی سےگاڑی میں نکلے تھے کہ گاڑی ملینیم مال پہنچی تو3موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کیلئے فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہوا اور ملزم رقم لےکرفرار ہوگئے۔

    لوگوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کےحوالے کیا، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے۔

    واردات کےدوران برآمد کی گئی ڈھائی لاکھ روپےاورکچھ دستاویزات گرگئیں ، جس کی تلاش جاری ہے۔

  • 2 کروڑ کی ڈکیتی، زخمی گارڈ جاں بحق ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

    2 کروڑ کی ڈکیتی، زخمی گارڈ جاں بحق ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کو منتقل کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند دن قبل اسٹاک ایکسچینج کے قریب شہری سے ہونے والی 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس میں زخمی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے، جس کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس کیس میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام شواہد آج ایس آئی یو کے حوالے کیے جائیں گے، تاہم کیس پر ایس آئی یو کے ساتھ ضلع پولیس بھی تفتیش جاری رکھے گی۔

    واردات کے وقت ڈکیتوں نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جس راستے پر وہ فرار ہوئے تھے، ان روٹس کی کوئی مؤثر سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو نہیں مل سکی ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیت کراچی کے علاقے لیاری کی طرف فرار ہوئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں میں آخری بار وہ کتیانہ اسپتال کے قریب دیکھے گئے تھے، جب کہ روٹس پر لگے زیادہ تر کیمرے خراب یا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند تھے۔

  • کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی : رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے دو کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ، ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے دو کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    میٹھادر تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی بلال نے بتایا کہ وہ بلڈر فیضان کے پاس آوٹ ڈور ملازم ہے کمپنی ملازم عبدالصمد نے شاہراہ فیصل بینک سے رقم اٹھانے کا کہا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ عبدالصمد اور2 گارڈوں کے ساتھ 2 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار نکلوائے رقم لے کر آفس آرہے تھے کہ عبدالصمد کوفیضان صاحب کا پیغام آیا کہا رقم اسٹاک ایکسچینج کے پاس بینک میں جمع کروانی ہے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا جس کے بعد ہم ریلوے گودی ایریا پارکنگ میں پہنچے اور رقم نکال کر نکلے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے اور اسلحہ نکال لیا ، ملزمان نے عبدالصمد سے تمام رقم جو بلیک بیگ میں تھی چھین لی جبکہ سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    گولی لگنے سے گارڈ گل ضمیر زخمی ہوگیا جسے اسپتال لائے ،مالک کی ہدایت پر مقدمہ درج کرانےتھانےپہنچے ہیں۔

    پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مددسےملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی: شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کر لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لوٹ مار کی، ڈاکوؤں موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر اطلاع پر شرافی گوٹھ تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی لیکن ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ ندی کے اطراف سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکر لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

  • پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکار کی پان شاپ پر لوٹ مار

    پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکار کی پان شاپ پر لوٹ مار

    کراچی پولیس کی شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں اور واردات سامنے آئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ پر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، پولیس نے دکاندار شاہ زیب مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    متاثرہ دکاندار شاہ زیب مغل نے بتایا کہ 2 جون کو تین افراد سادہ لباس میں آئے اور کیش کاؤنٹر سے 7 ہزار روپے نکالے، گزشتہ رات دوبارہ اسی موبائل میں سادہ لباس میں تین افراد آئے۔

    دکاندار نے بتایا کہ ایک شخص دکان کے اندر آیا اور مجھے باہر لیکر نکلا، دوسرےنے دکان سے 50 ہزار کی سگریٹ اور 15 ہزار روپے لوٹے، مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی پر لے گئے۔

    دکاندار شاہ زیب مغل نے مزید بتایا کہ مجھے موبائل سے اتارا اور میری جیب سے دس ہزار روپے بھی نکال لئے، موبائل کے آگے نمبر پلیٹ تھی نہ پیچھے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع پان شاپ پر سادہ لباس اہلکار پہنچے، دکاندار کے باہر نہ آنے پر ایک اہلکار زبردستی دکان میں گھس گیا، دکاندار سے فون چھین کر ساتھی کے حوالے کیا اور دکاندار کو پکڑ کر موبائل میں لے گیا، فوٹیج میں سادہ لباس ایک شخص کا چہرہ واضح ہے جب کہ دوسرے نے ماسک پہنا ہے۔۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اہلکاروں کا تعلق کس ادارے سے ہے چیک کررہے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی شناخت کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس اہلکار کی  پاکستانی برگر چین پر ڈکیتی ، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں مبینہ پولیس اہلکار کی پاکستانی برگر چین پر ڈکیتی ، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار کی پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار نے پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

    ویڈیو میں ملزم کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکو نے پولیس مشابہت کی پینٹ اور جوتے پہن رکھے تھے، ملزم نے اسلحے کے زور پر اسٹاف کو یرغمال بنایا اور کیش کاونٹر پر موجود تمام رقم کو لوٹا۔

    برگر چین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم جب اندر آیا تو وہ سمجھے پولیس اہلکار خریداری کےلیے آیا ہے، مبینہ پولیس اہلکار نے تمام اسٹاف سے موبائل فون چھینے، اور پوری واردات میں ماسک پہن رکھا تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق گزشتہ صبح سے رات تک ہونے والی تمام سیل لوٹی گئی ہے، جس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔