Tag: کراچی : ڈکیتی مزاحمت

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 شہری کی جان لے لی

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 شہری کی جان لے لی

    کراچی: ڈاکو راج کسی بھی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، شہر قائد میں دندناتے پھرتے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دو واقعے میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو قتل کردیا، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا پہلا واقعہ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا اور دوسرا نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا۔

    واقعات کے مقدمات نارتھ ناظم آباد اور سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانوں میں درج کرلیا گیا، نارتھ ناظم آباد واقعے کا مقدمہ مقتول کیساتھ موجود دوست کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمہ مقتول انیس کیساتھ دوسری بائیک پر موجود علی حمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    علی حمزہ نے بتایا کہ کےڈی اے چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہمیں روکا، ملزمان نے مجھے تھپڑ مارا، جیب سے موبائل فون، پرس نکال کر چابی دور پھینک دی، میں جیسے ہی چابی اٹھا کر مڑا تو دیکھا ملزمان نے انیس کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب سپرہائی وے ایوب گوٹھ کے علاقے بے نظیر چوک کے قریب مبینہ ڈاکوؤں نے محنت کش اللہ ڈینو کو قتل کردیا، اللہ ڈینو کمسن بیٹے کے ہمراہ نیاٹی وی لیکر گھر جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روکا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکوؤں نےاللہ ڈینو سے نقدی، موبائل فون، ٹی وی چھینا، مزاحمت پر گولی مار دی، ڈاکؤوں کی چلائی گئی گولی اللہ ڈینو کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • ہم نے پاکستان بنایا، میرے بیٹے کو ڈاکوؤں نے مار دیا، قتل ہونے والے رہبر کے والد کا بیان

    ہم نے پاکستان بنایا، میرے بیٹے کو ڈاکوؤں نے مار دیا، قتل ہونے والے رہبر کے والد کا بیان

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان رہبر کے والد کا کہنا ہے کہ آج میرے بیٹے کو ڈاکووں نے مار دیا، حکمران روٹی نہیں دے سکتے تو زندگی تو دو دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلستان جوہرفلائی اوور پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے37سالہ علی رہبر کی جان لے لی، غم سے نڈھال مقتول رہبر کے والد اختر حسین نے کہا کہ میرا وطن مجھ سے پوچھ رہا ہے میرا قصورکیا ہے؟ جو جی رہے ہیں، میری لگن میں وہ زندگی کو ترس رہے ہیں۔

    اختر حسین کا کہنا تھا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا، آج میرے شہر میں میرےبیٹےکوڈاکووں نےماردیا، حکمران روٹی نہیں دے سکتے تو زندگی تودیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے بچے مارے جا رہے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لے رہا، حکمران اپنی زندگی بچارہےہیں،قوم کوماررہےہیں، ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں خدارااس ملک کوبچالو۔

    یاد رہے رات گئے جوہر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل ہوگیا تھا ، مقتول کی شناخت رہبر کے نام سے ہوئی تھی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ساتھی فرار ہوگیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے ڈاکو کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ایس ایس پی ایسٹ سے ایس ایچ او کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا تھا۔

    واضح رہے شہر قائد میں رمضان کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں  ڈکیتی مزاحمت پر فرسٹ ایئر کا طالبعلم قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فرسٹ ایئر کا طالبعلم قتل

    کراچی : سرجانی میں ڈاکووں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا، جاں بحق نوجوان فیض محمد فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو بے لگام ہے ، ڈاکوؤں نے سرجانی میں فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران کی، فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان عباسی شہیداسپتال میں دوران علاج چل بسا، تاہم ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

    حکام نے کہا کہ مقتول نوجوان کی شناخت فیض محمد کے نام سےہوئی ، جس کی عمر20 برس تھی جبکہ زخمی ہونے والے والد کی شناخت فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے سر پر 3 گولیاں لگیں، لاش جناح اسپتال سے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ فیض محمدفرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا اور والد کیساتھ موٹر سائیکل پرجارہاتھا، ملزمان نےلوٹ مارکے دوران باپ بیٹے کو گولی مار کر زخمی کیا۔

    باپ بیٹے کو عباسی شہیدمنتقل کیا گیا تاہم فیض جناح اسپتال منتقلی کےدوران جاں بحق ہوا، اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔

  • کراچی :  ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو  قتل کردیا گیا

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو قتل کردیا گیا

    کراچی : محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کردیا اور واقعے کے بعد ملزمان گلیوں سے پیدل فرار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ محمودآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کم عمر نظر آنے والے ملزمان نےواردات کے بعد فرارہوتے ہوئے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اوراسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور جب موٹرسائیکل چھیننےمیں ناکامی پرملزمان گلیوں میں فرار ہو گئے۔

    دودھ کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دونوں ملزمان کو دکان پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کم عمرلگ رہے ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لئے شہری سے موٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی۔

    فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو روکنے کے لئے ملزمان نے شہری پرفائرنگ بھی کی اور واقعےکے بعد ملزمان گلیوں سےپیدل فرار ہوئے۔