Tag: کراچی ڈیفنس

  • کراچی : اپنے 2 کم سن بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات

    کراچی : اپنے 2 کم سن بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات

    کراچی: ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

    جس کے بعد اپنے ہی بچوں کی قاتل ماں سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ادیبہ نامی خاتون نے دوران تفتیش پولیس کو اہم انکشافات کئے۔

    بچوں کی ماں نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچے گھر پر رکنے کے لیے آتے تھے بیٹا اکثر کہتا تھا ایسی جگہ پہنچائیں جہاں کوئی تکلیف نہ ہو میں نے ایسی جگہ پہنچا دیا جہاں اب انہیں تکلیف نہیں ہوگی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹے کا سامنے سے گلا کاٹا اور قتل کیا اور پھر بیٹی کو گردن کی جانب سے چھری سے ذبح کیا ، دونوں کو واش روم میں جا کر قتل کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت 2024 میں طلاق یافتہ ادیبہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ کے شوہر غفران سے ایک سال قبل علیحدگی ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں طلاق کے بعد حوالگی کے تنازع پر ماں نے اپنے بچوں کو قتل کردیا

    طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کے تنازع پر واقعہ پیش آیا اور دونوں بچے والد کے ساتھ رہائش پذیر تھے، بچے ہفتے میں ایک یا دو بار والدہ سے ملنے آتے تھے۔

    حکام کے مطابق گزشتہ رات دونوں بچے سات سالہ بیٹا ضرار اور چار سالہ بیٹی سنیعہ والدہ کے پاس رہنے کے لیے آئے تھے، مقتول بچوں کے والد پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں۔

    قتل کے بعد ملزمہ نے سب سے پہلے سابق شوہر اور اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کو بھی آگاہ کیا۔

    پولیس کے مطابق جب اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمہ بچوں کی لاشوں کے ہمراہ موجود تھی۔

    ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نفسیاتی مسائل کا شکار لگتی ہے، تاہم حتمی بات تحقیقات اور میڈیکل رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔ ممکنہ طور پر آج ہی مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

     گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی۔

    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    تاہم اب ڈی آئی جی اسد رضا نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسد رضا نے ملزم کی گرفتار کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، تاہم اب ملزم کو گرفتاری کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، فوٹیجز کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت عمل میں لائی گئی، ملزم کی شناخت کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی پھر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے متاثرہ شہری کو ٹریس کیا گیا اس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تشدد، دھمکیوں اور ہتک آمیز رویہ کی دفعات کے تحت ملزم کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا، نوجوان کی موٹرسائیکل ملزم سلمان کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر بااثر شخص نے نوجوان کو مارا تھا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی بہنیں ملزم سلمان فاروقی سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی اور پاؤں پڑتی رہیں اور موقع پر موجود شہریوں سے مدد طلب کرتی رہیں مگر نہ ملزم کو رحم آیا اور نہ کوئی شہری مدد کو آگے بڑھا۔

    https://urdu.arynews.tv/defence-bionic-films-ceo-salman-torture/

  • کراچی :  ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے 2 ملازمین گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے 2 ملازمین گرفتار

    کراچی : گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں کارسوار شخص کے شہری پر تشدد کا واقعے میں ملزم سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تحویل میں لے لی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں۔

    ،ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ رات گئے ملزم کے دفتر ،گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم متاثرہ فیملی سے بھی رابطےکی کوشش کی جارہی ہے اور ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،متاثرہ شہری کو انصاف دیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی ڈیفنس فیز سکس میں بااثر شخص کے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    جس میں لڑکی معافی مانگتی رہی ، بھرے مجمعے میں التجا کرتی رہی لیکن سلمان فاروقی نامی شخص نے ایک نہ سنی، خاتون کے سامنے لڑکے کو گالیاں دیں۔

    سلمان فاروقی کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم موبائل فون بند کرکے فرار ہوگیا ہے تاہم اس کےدفتر کے باہر نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق نجی کمپنی کا سی ای او لگژری گاڑی میں سوار تھا، جس کی موٹرسائیکل سوار سے معمولی ٹکر ہوئی تھی۔

    وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم  اور فٹبال کوچ کو کس نے قتل کیا؟ مرکزی ملزم کا سراغ لگالیا  گیا

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ کو کس نے قتل کیا؟ مرکزی ملزم کا سراغ لگالیا گیا

    کراچی : کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ کو قتل کرنے والوں کا سراغ لگایا گیا اور لاش چھپانے والے 2ملزمان بھی گرفتار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی، پولیس نے مرکزی ملزم کا سراغ لگالیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ لاش کو چھپانے کےمرتکب 2ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان رحمان اورنواب نےمقتول غنی کی لاش چھپائی۔

    گرفتارملزمان مقتول کےدوست تھے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ، 26 اکتوبرکو فٹبال کوچ غنی کی لاش ملی تھی، جس کا کلفٹن تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم اور فٹبال کوچ مبینہ اغوا کے بعد قتل

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں کلفٹن کے فلیٹ سے ایک لاش ملی تھی ، لاش کی شناخت غنی الرحمان کے نام سے ہوئی جو کلفٹن شاہ رسول کالونی کا رہائشی اور 3 روز سے غائب تھا، اہل خانہ سے حاصل موبائل لوکیشن پر پہنچے تو فلیٹ سے لاش ملی۔

    حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول اور چھری تحویل میں کی ،ممکنہ طور پر غنی الرحمان کو دوستوں نے جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

  • کراچی :  ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل،  شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی : ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل، شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی: ڈیفنس فیز ایٹ میں دو دریا کے قریب فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس دو دریا کے قریب رہائشی فلیٹ میں خاتون کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون اور ابرار بگٹی نے گھر والوں کی مرضی کیخلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

    مقتولہ قرۃ العین کے شوہر ابرار بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نےخودکشی کی ہے، دوران حراست شوہر نے پولیس کوبیان میں بتایا کہ پانچ اکتوبرکو دونوں نےگھروالوں کی مرضی کے بغیر پسند سے شادی کی، مقتولہ پہلےبھی زہریلی شےکھاکرخودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔

    شوہرابراربگٹی کا کہنا تھا کہ آج صبح میری بیوی نےخودکشی سےمتعلق ویڈیوبھی بنائی تھی ، ویڈیومیں بیوی نےکہا کہ میں اپنی زندگی سےبیزارآچکی ہوں، بیوی کی جان بجانے کیلئے کورنگی روڈ کے نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کوجس کمرے سے خاتون کی لاش ملی تھی وہاں سے ہتھیار بھی ملا ہے تاہم پولیس نے خاتون اورزیرحراست شوہر کا موبائل تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

  • کراچی ڈیفنس فیز 8 میں کار الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی ڈیفنس فیز 8 میں کار الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں آج صبح سویرے ایک کار الٹنے کے افسوس ناک حادثے میں خاتون سے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک کار الٹ گئی ہے، کار میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شینا اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی شخص کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب بھی ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی شناخت محمد منا خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

  • ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس سلطان مسجد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار اسکول وین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار کس طرح سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

    فوٹیج میں سگنل کی گرین لائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، کھلے سگنل پر اسکول وین سڑک کی جانب جانے لگی تو سگنل کی لائٹ لال ہونے کے باوجود دوسری سمت سے گاڑی نکلی۔

    غلطی کرنے کے بعد کار ڈرائیور نے گولی کی رفتار سے کار نکالنا چاہی مگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا، اور اسکول وین کا فرنٹ تیز رفتار کار کی ڈگی سے ٹکرا گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹکراتے ہی الٹ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی رہی کہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، اور وین ڈرائیور اور طالب علم محفوظ رہے۔

  • ڈیفنس میں کپڑے کے تاجر کے گھر پر چوری یا ڈکیتی؟ فوٹیج نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ڈیفنس میں کپڑے کے تاجر کے گھر پر چوری یا ڈکیتی؟ فوٹیج نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں کپڑے کے ایک تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، تاہم پولیس نے اس کا مقدمہ چوری کے طور پر درج کیا، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کراچی میں کپڑے کے ایک تاجر محمد عربی کے گھر پر 7 فروری کو مبینہ طور پر ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ واردات چوری نہیں بلکہ ڈکیتی تھی۔

    تاہم، ڈیفنس پولیس نے ڈکیتی کی بجائے 50 لاکھ روپے کی چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ متاثرہ تاجر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ ڈی ایس پی درخشاں نے انھیں 11 مارچ کو دفتر بلا کر تشدد کیا، تاجر نے عدالت میں بھی پولیس کے خلاف شکایت جمع کرا دی ہے۔

    سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں 3 ڈاکوؤں کو تاجر کے گھر میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکوؤں نے تاجر کے معذور بچے اور اہلیہ کو یرغمال بنایا، اور گھر سے 1 کروڑ 27 لاکھ کی رقم لوٹی۔ ڈاکو قیمتی گھڑیاں، پاسپورٹ، اور طلائی زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔

    ملیر جیل، قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

    متاثرہ تاجر نے پولیس کو درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ واردات کے دوران گھر پہنچا تو ڈاکوؤں نے ان پر تشدد کیا، ڈاکو واردات کے بعد رقم اور دیگر سامان بیگ میں بھر کر لے گئے، فوٹیج میں ڈاکوؤں کو مسروقہ نقدی اور سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل : ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

    کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل : ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

    کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکارکے قتل کے واقعے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کےقتل کے معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن علی مردان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار پر فائرنگ واقعے میں پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، شاہین فورس کا کام گاڑیوں کو روکنا اور گھر والوں کی تلاشی لینا نہیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ اہلکاروں نےجب دیکھالیاشہری کےپاس اسلحہ ہےتو15پرکال کیوں نہیں کی گئی ? اہلکاروں نے مسلح شخص کو دیکھنے کے بعد موبائل فون سے ویڈیوز بناناشروع کردیا۔

    حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نےملزم کو ہتھکڑیاں کیوں نہیں پہنائیں؟ اہلکاروں نے بیان دیا گاڑی سے لڑکی اتر کے فرار ہو گئی، اہلکاروں کو خاتون کےاغوا کی اطلاع ملی تو15پر کال کرکے اضافی نفری کو کیوں نہیں بلایا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرارہونےوالی لڑکی کہاں ہے،کسی کو معلوم نہیں، وقوعہ سےحاصل سی سی ٹی وی میں بھی کوئی لڑکی نظرنہیں آئی ، ملزم خرم نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بعد اپنا موبائل فون بندکردیا، ملزم کے گھر سے جو اسلحہ ملا ہے اس کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے ڈیفینس فیز فائیو میں رات بارہ بجے مبینہ اغواء کار خرم نثار اور پولیس اہلکار کے درمیان تکرار ہوئی، جسمیں ملزم خرم نثار نے اہلکار پر فائرنگ کردی ، اہلکارکی کنپٹی پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد سے ڈیفنس جانے والے راستے پر لوٹ مار کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے سمجھا کہ موٹر سائیکل سوار گینگ سڑک پر دیگر موٹر سائیکل سوار افراد کو روک کر لوٹ مار کر رہا ہے، پولیس بھی ویڈیو دیکھ کر متحرک ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ یہ لوٹ مار کا واقعہ نہیں تھا بلکہ نو عمر اوباش لڑکوں کے دو گینگز کی آپس کی لڑائی تھی، تاہم وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ٹک ٹاکرز کو ان کی یہ حرکت بہت مہنگی پڑ گئی ہے۔

    واقعے سے متعلق ساؤتھ زون پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، پولیس حکام نے تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ لوٹ مار کا نہیں بلکہ اوباش گروہوں میں جھگڑے کا نکل آیا، اور ویڈیو میں نظر آنے والے دراصل ٹک ٹاکرز ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ اوباش لڑکے بائیک ریسنگ اور ون ویلنگ بھی کرتے ہیں، اور یہ فلموں کے منفی کرداروں یعنی ولنز اور ڈانز سے شدید متاثر ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کا تعلق قیوم آباد اور شیریں جناح کالونی سے ہے، 8 روز قبل اتوار کو دونوں گروہوں میں دو دریا کے مقام پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر گزشتہ روز قیوم آباد گینگ نے بدلہ لینے کا پروگرام بنایا۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ جیسے ہی شیریں جناح گینگ آیا مخالف گروپ نے اس پر حملہ کر دیا، گروہ کے ممبر عطااللہ نے مخالفین سے موٹر سائیکل کی چابی، ٹوپی اور موبائل چھیننے کا مشورہ دیا تھا۔

    حکام کے مطابق اس جھگڑے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس کو بھی اس کی اطلاع سوشل میڈیا ہی کے ذریعے ملی، جس کے بعد ویڈیو ہی کی مدد سے مرکزی ملزم کالی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالی کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی اسلحے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔