کراچی : گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں کارسوار شخص کے شہری پر تشدد کا واقعے میں ملزم سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تحویل میں لے لی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں۔
،ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ رات گئے ملزم کے دفتر ،گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم متاثرہ فیملی سے بھی رابطےکی کوشش کی جارہی ہے اور ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،متاثرہ شہری کو انصاف دیا جائے گا۔
یاد رہے گذشتہ روز کراچی ڈیفنس فیز سکس میں بااثر شخص کے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
جس میں لڑکی معافی مانگتی رہی ، بھرے مجمعے میں التجا کرتی رہی لیکن سلمان فاروقی نامی شخص نے ایک نہ سنی، خاتون کے سامنے لڑکے کو گالیاں دیں۔
سلمان فاروقی کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم موبائل فون بند کرکے فرار ہوگیا ہے تاہم اس کےدفتر کے باہر نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نجی کمپنی کا سی ای او لگژری گاڑی میں سوار تھا، جس کی موٹرسائیکل سوار سے معمولی ٹکر ہوئی تھی۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔