Tag: کراچی ڈیفنس

  • کراچی : ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا

    کراچی : ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا

    کراچی : ڈیفنس میں ایک ماہ میں ایک ہی دکان پر دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی اور ملزمان مبینہ طورپر70 لاکھ سے زائد کا سامان اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا ، ایک ماہ میں ایک ہی دکان پر دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں ملزمان مبینہ طورپر70 لاکھ سے زائد کا سامان اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ڈیزائنر شاپ پرپہلی واردات 8 محرم اور دوسری گزشتہ روز ہوئی ، پہلی واردات میں22 لاکھ اور دوسری میں50لاکھ کی نقب زنی ہوئی۔

    فوٹیج میں ایک ملزم کوکٹرسے دکان کےکنڈے کاٹتے دیکھاجاسکتاہے ، ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی شٹر اوپر ہوتے ہی دکان میں داخل ہوگئے اور دکان میں موجود مہنگے کپڑوں پر ہاتھ صاف کیے جبکہ ایک ملزم نےواردات کےدوران سی سی ٹی وی کیمرہ بندکردیا ۔

    اسی کار میں ملزمان نےایک ماہ قبل موبائل شاپ پر بھی واردات کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 گذری پی آئی اے کے کپتان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ملزمان 10 تولے سونا،3 قیمتی گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار کو بیٹ سے مار مار کر لہولہان کردیا

    کراچی: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار کو بیٹ سے مار مار کر لہولہان کردیا

    کراچی : ڈیفنس میں کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوارکوبیس بال کےبیٹ مار کر لہولہان کردیا، زخمی شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کارسوارکوپکڑکر پولیس کے حوالےکر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی تنازع پر کار سوار نے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیا، کارسوار نے بیس بال بیٹ سے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈیفنس پولیس اطلاع ملتےہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کوبے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کار سوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شہری کا نام فاروق ہے ، کیمیکل کا کام کرتا ہے، مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار کے راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    موٹرسائیکل سوارپرتشددکرنےوالےشخص فاروق نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میں گاڑی میں تھا اور سامنے والی موٹر سائیکل سے راستہ مانگ رہا تھا، بائیں جانب سے گاڑی نکال رہا تھا تو اس نے راستہ روک لیا، ایسے وقت میں مجھے لگا کہ شاید کوئی لوٹ مارکرنے آرہا ہے ، میں نے اپنے ذاتی حفاظت کے لیے رکھا ہوا بیس بال بیٹ نکال لیا۔

    شہری فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا اس وقت صورتحال ہے کیا، اس کے بعد موٹرسائیکل سوارنےمجھ پر حملےکی کوشش کی، مارنے کے دوران اندازہ نہیں ہوا لیکن افسوس ہے اسے زیادہ لگی، واقعہ خود کو بچانے کی کوشش کےدوران پیش آیا۔