Tag: کراچی کارلفٹنگ گروہ

  • کراچی:  کارلفٹنگ کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار، وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی: کارلفٹنگ کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار، وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے 3 شہروں میں کارلفٹنگ کرنیوالے5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ تمام وارداتیں فجر کے بعد سے صبح 7 بجے تک کی جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 شہروں میں کارلفٹنگ کرنیوالے5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی ہے ، ملزمان میں جاوید علی، قربان علی، خادم، زیشان اور اسلم شامل ہیں۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ کار مبینہ ٹاون تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے، ملزمان 2006 سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث ہیں، تمام وارداتیں فجر کے بعد سے صبح 7 بجے تک کی جاتی ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کارلفٹنگ گروہ کراچی ،حیدرآباد اور سکھر سےگاڑیاں چوری کرتا ہے اور چوری شدہ تمام کاریں بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں، چھوٹی گاڑی ایک سے ڈیڑھ لاکھ ،بڑی 4 لاکھ تک فروخت کی جاتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سیکڑوں گاڑیاں چوری کرکےفروخت کرچکے، گرفتار ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کیا جارہا ہے۔