Tag: کراچی کا دورہ

  • وزیراعظم  آج  کراچی میں ایف بی آر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج کراچی میں ایف بی آر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ایف بی آر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ ، وزریر مملکت علی پرویز ملک اور کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمنل کا دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام (Faceless Customs Assessment System) کا افتتاح کریں گے، اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانئے میں کمی لانا ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنے گذشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کے تنصیب کی ہدایات دی تھیں.

    اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے، جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    دورے میں وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں کلینیکل پریکٹس کی ہدایت (Agha Khan University Manual of Clinical Practice Guidelines) کے تقریب رونمائی میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں کے۔

  • آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد،  مزارِ قائد پر حاضری

    آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد، مزارِ قائد پر حاضری

    کراچی : آصف زرداری نے صدر پاکستان بننےکے بعد کراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    صدرمملکت کےساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی ارکان بھی موجود تھے۔

    صدرمملکت کی جانب سے مزارقائد پر پھول رکھے گئے اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پر صدر زرداری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے۔

    صدر زرداری آج لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیربھٹو کی قبروں پر حاضری دیں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل  کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ مزارقائدپر حاضری دیں گے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ، جہاں وہ اتحادیوں کےہمراہ مزارقائدپر حاضری دیں گے۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے اورکراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی کیلئے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا بھی امکان ہے، جس کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور وزیراعظم آفس پہنچتے ہی باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کی۔

  • وزیراعظم عمران خان  ہفتہ کو کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان جمعے کے بجائے ہفتے کو کراچی کادورہ کریں گے، دورہ کےدوران عمران خان مسائل کے مستقل حل کااعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم ہفتہ کوکراچی کادورہ کریں گے، وہ ہر روز کراچی پرمیٹنگ کررہے ہیں، کراچی کے دورے کےدوران عمران خان مسائل کےمستقل حل کااعلان کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان شہر قائد کی روشنیاں بحال کرنے کےپختہ عزم پرکاربندہیں، وزیراعظم پورے پاکستان کو یکساں اندازمیں ترقی دینےکیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم کراچی میں عوام کیلئےخصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے، کراچی کی ترقی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،یہ پاکستان کامعاشی دل ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا جمعہ کو کراچی کا دورہ ،  بڑے پیکج کا اعلان کریں

    وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو کراچی کا دورہ ، بڑے پیکج کا اعلان کریں

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز کراچی کے دورے کے دوران کراچی کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور  وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز کراچی کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران کراچی کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا، کراچی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

    بارش کے باعث موجود حالات پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نالہ لئی کے بہتر انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی اور کہا آٹا، چینی کی ترسیل مال گاڑی کی ذریعے کی جائے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو کراچی کا خصوصی دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو کراچی کا خصوصی دورہ کریں گے

    اسلام آباد: کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3 ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر وہ کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

    وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی کراچی میں ملاقات ہوگی۔

    اس ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم کی رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی 2 ستمبر کو کراچی کے دورے پر آ رہے ہیں، شہباز شریف بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    قبل ازیں، آج اسلام آباد میں کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا، وزیر اعظم نے اس میں ہدایت کی کہ ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع

    وزیراعظم عمران خان کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہنچائیں گے، عمران خان اس ہفتے کے آخر میں کراچی پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر تھوڑےدن میں کاروبار کھولیں گےتو ساتھ دیں گے،تاجروں نے اب سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرقان کا قتل ہوا انتقال نہیں ،ہم کراچی کے بیٹے ہیں اور اس کی نمائندگی کررہے ہیں،وزیر اعظم دیہاڑی داراور تاجروں کا سوچ رہےہیں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہنچائیں گے، وہ اس ہفتے کے آخر میں کراچی پہنچ رہے ہیں۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا اور تشویش کا اظہار کیا ہے، عمران خان کراچی کی تاجربرادری کے لیے فکر مند ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس ہفتےکے آخر میں وزیراعظم کا دورہ کراچی متوقع ہے ، دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کیلئےاحساس پروگرام کے مزید پیکیجز کا اعلان کریں گے، وزیراعظم مزدور طبقے اور کاروباری شخصیات کو سہولیات دینا چاہتےہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی کےعوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے: گورنر سندھ

    وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم کے دورۂ کراچی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل پہنچیں گے، معاشی ٹیم بھی ان کے ہم راہ ہوگی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ کی تیاری پر گفتگو کی جائے گی۔

    گورنر سندھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور اہمیت کا حامل ہے، حکومت معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پُر عزم ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تاجروں پر ٹیکسز کے نفاذ کے اعلان کے بعد کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے شہر بھر میں 8 جولائی سے تین روز تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  گورنر سندھ کامیاب، تاجر ایکشن کمیٹی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی

    تاہم گورنر سندھ سے تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات میں عمران اسماعیل نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ 11 جولائی کو وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کرائیں گے۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ انھیں ٹیکس معاملات پر حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان کی پیش کردہ تجاویز پر عمل کیا گیا تو ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا۔

    تاجروں سے ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے بھی رابطہ ہوا تھا، انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر ایکشن کمیٹی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی تاجر کے خلاف ایک ماہ تک کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان 11 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 11 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان گیارہ جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے، دورہ کراچی میں وزیراعظم معاشی ٹیم کے ہمراہ کاروباری طبقے سے بھی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ نے کے فور سمیت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔

    گورنر سندھ نے وزیر اعظم پاکستان کو 11جولائی کو کراچی دورے کی دعوت دی، وزیر اعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ دورہ کراچی کے دوران معاشی ٹیم کے ہمراہ کاروباری حضرات سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے، معاشی صورت حال مدنظر رکھ کر حکومت نے مشکل فیصلے کیے۔

    مزید پڑھیں : مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے، وزیراعظم

    عمران خان کا کہنا تھا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے، کاروباری برادری سمیت دیگر معاشی ترقی میں حصہ دار بنیں۔

    انھوں نے کہا تھا ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت معاشی ٹیم کو کاروباری تنظیموں سے ملاقات کرکے معاشی و ٹیکس نظام میں اصلاحات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورۂ کراچی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وہ گورنر ہاؤس میں نہایت مصروف دن گزاریں گے، اور مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم دورۂ کراچی کے موقع پر بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    کراچی کے اہم ترین معاملات پر مشاورت کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، کاروباری طبقے اور شہریوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ دوسرا دورۂ کراچی ہوگا، جس میں وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:   وفاق نے کراچی میں تجاوزات آپریشن رکوانے کے لئے نظرثانی اپیل دے دی


    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان کو ترقیاتی کاموں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خصوصی بریفنگ دی جائے گی، گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی بھی ملاقات متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔