Tag: کراچی کا دورہ

  • وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم 9 دسمبر کو بروز اتوار کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو شہرِ قائد کا ایک روزہ دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے


    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔

  • وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ کراچی میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، سانحہ صفورا اور رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرداخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ اسماعیلی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل کے ہمراہ جمعہ کوایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ ہے ہیں، اعلی سطح اجلاس میں وزیراعظم کو نینشل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی کی بنتی بگڑتی امن وامان اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جمعہ کو کراچی آرہے ہیں، تیس جنوری کو کراچی دورے کے بعد وزیرِاعظم نے اگلے روز ہی آرمی چیف کے ہمراہ کراچی میں عسکری اور سیاسی قیادت سے بات کرنےکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    جمعہ کو وزیرِاعظم گورنر ہاؤس سندھ میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور بیس ماہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق شہر کی سیاسی صورتحال اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

    اعلی سطح اجلاس میں گورنر، وزیراعلی چیف سیکریٹری سندھ،سمیت کورکمانڈر ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ بھی شریک ہوں گے جبکہ آئی ایس ، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے حکام کو بریفنگ بھی دیں گے۔