Tag: کراچی کا موسم

  • کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

    دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، دن میں ہوا 18 سے35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، آنے والے دنوں میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    بیان کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سندھ اور کراچی پر بھی ہوں گے، اتوار سے جمعہ تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا کہ پنجاب میں چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 24 مئی تک درجہ حرارت 7 ڈگری تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا۔

    ملتان،ساہیوال،فیصل آباد میں دن بارہ بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ لاہورمیں پارہ 36 پر شدت بیالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کیدوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور دن کیاوقات میں پارہ معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہیگی اور شدید گرم موسم کے باعث گرد و غبار اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

    پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کابھی امکان ہے، متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

    صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی

    محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ بیس سے چوبیس مئی تک بچے، بزرگ اور خواتین بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر آنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں اور دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی زیادہ استعمال کریں۔

  • مستقبل میں  کراچی کا موسم ! ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    مستقبل میں کراچی کا موسم ! ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کے باعث مستقبل میں کراچی کے موسم کے حوالے سے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کراچی کے موسم کو تیزی سے تباہ کرنے لگیں، شہر کے درجہ حرارت میں ہر گزرتے سال کےساتھ خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    سال 2015 سے اب تک شہر میں گرمی کےکئی ریکارڈزٹوٹ چکےہیں جبکہ ایک دہائی کے دوران ٹمپریچر میں ہونے والا اضافہ عالمی درجہ حرارت کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ رہا ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کراچی کومزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہر میں ہرگزرتا سال گرم سے گرم ترین ہورہا ہے، گزشتہ ایک دہائی کی بات کریں تو اس دوران ٹمپریچر میں غیرمعمولی اور تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    سال 2015 میں بدترین ہیٹ ویوکے دوران درجہ حرارت 44.8 سینٹی گریڈ تک پہنچا،،، جبکہ ہیٹ انڈیکس 66 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

    سال 2024 میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنےمیں آئی اور شہر شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہا ، ماہرین کے مطابق کراچی میں 1960 سے لے کر اب تک اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 2.25 ڈگری سینٹی گریڈ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا یعنی پارہ ہر دہائی میں 0.38 ڈگری اضافہ ہوا ، جو عالمی درجہ حرارت کےمقابلے میں دس گنا زیادہ ہے۔

    رات کے وقت درجہ حرارت میں دواعشاریہ چار اور دن کےاوقات میں درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوچکا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں پرنظر رکھنے والےماہرین کا کہنا ہےکہ مستقبل میں بھی کراچی کو مزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی،کنکریٹ کا پھیلاؤ اوردرختوں کی کمی اس مسئلےکو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔

  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہر میں رات میں کم سےکم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتایا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اس کے علاوہ کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-temperatures-drop-further-next-3-days/

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 32 سے  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر:

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا موسم ؟ امریکی ماہرین کی خوفناک پیش گوئی

    آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا موسم ؟ امریکی ماہرین کی خوفناک پیش گوئی

    امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 2015 کے بعد سے کراچی میں ہرسال گرمی ریکارڈ بنا رہی ہے، اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کراچی اب دہکنے لگا ہے۔

    غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں نے کراچی کا موسم خراب کردیا ہے ، اب امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا پارہ 3.3 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2080 تک دنیا کے چار ہزار سے زائد شہروں میں درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

    گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے مقامات میں پاکستان کے بھی کئی شہر شامل ہیں، پیش گوئی کے مطابق پاکستان کےجو شہرسب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں کراچی، لاہور، فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی،، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ شامل ہیں۔

    تحقیق کے مطابق کراچی کا موسم گرما اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد خشک رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ موسم سرما پانچ ڈگری گرم اور صرف اعشاریہ چار فیصد بارشوں کا امکان ہے، اس وقت کراچی کا موسم ایسا ہوسکتا ہے جیسا کہ اس وقت سعودی عرب کے شہر الباحہ کا ہے

    گزشتہ روز بھی درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھوا اور گرمی کی شدت پچاس سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کی گئی، یکم جولائی کے بعد سترہ جولائی کی رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں رات کا اوسط درجہ حرارت 27.9 ڈگری ہے لیکن سترہ جولائی کی رات کم سےکم درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈریکارڈ ہوا یعنی معمول سےچاراعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹر بارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی، سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

    رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا ا ہم بیان

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا ا ہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجود درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جائے گا، اس وقت ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 76 فی صد ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث موسمیاتی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے گلیشیئر سے بنی جھیلیں بپھرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر گلگت بلتستان کیلئے موسمیاتی الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ 21 تا 27 مئی تک گلگت بلتستان اور کے پی میں درجہ حرارت بڑھے گا، درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ موسمیاتی صورت حال سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات ہے۔

    درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے، جبکہ چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔

    کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ، مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

  • کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی کردی اور کہا دن میں گرمی کی شدت 41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ صبح سے ہی موسم گرم ہے اور درجہ حرارت31 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

    موسم بتانے والوں نے کہا کہ دن میں گرمی کی شدت 41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی، جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں موسم بہتر ہو جائےگا، تاحال شہرمیں ہیٹ ویو،بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    کراچی والے ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا آج پارہ35ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی دن بھرموسم گرم اورمرطوب رہے گا ، کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہرمیں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ہوا میں نمی کا تناسب88 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سےہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

    حیدرآباد، مٹھی، نوابشاہ میں پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔