Tag: کراچی کا موسم

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہے، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    شہر کی فضا مضر صحت دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چھٹے نمبر پر موجود ہے، کراچی میں ائیرکوالٹی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں 10 سے 12 مارچ تک مزید بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقے اب بھی مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہیں جس کے نتیجے میں 10 سے 12 مارچ کے دوران بلوچستان کے جنوبی اور شمالی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

    میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا، میئرکراچی

    اس دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات، خضدار میں بارش اور آندھی کی توقع ہے جب کہ خضدار، قلات اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنکی رہے گی جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جبکہ شہر کی فضا میں آلودگی کے ڈیرے ہیں۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی نویں نمبر پر پہنچ گیا، ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔

    کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کااستعمال کریں۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرار ت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں۔

    جبکہ چمن شہر میں شدید سردی کی لہربرقرار ہے، دوبندی،خواجہ عمران کے پہاڑی سلسلوں پر بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت منفی 1،دوبندی میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

    دو خواجہ عمران اور کوژک ٹاپ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے سبب معمولات زندگی بریُ طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گلیات میں برفباری سے متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔ مری روڈ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود برف نہ ہٹائی جا سکی۔

    گلیات جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیاں پھنس گئیں۔ مرکزی شاہراہ کے ساتھ درجنوں دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    لوئرچترال میں برفباری سے چترال دیر روڈ بند ہونے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے پولیس اہلکار اور دیگر ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    باغ آزادکشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ منہاسہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث باغ مظفرآباد راولپنڈی روڈ بند ہو گئی ہے۔

    گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    باغ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور صورتحال کے پیش نظر ایلیمنٹری بورڈ کے 20 اور 21 فروری کو ہونے والے پرچے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا؟

    شہر قائد میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، جبکہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار کے روز ہواؤں کے جھکڑ چلیں گے، کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

    شہرمیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری تک رہیگا، کراچی میں دن میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم جزوی ابرآلود ہے گا، جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بوندا باندی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، شہر میں ہوائیں 4کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والی بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات اٹھانی پڑیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    سڑکوں پر بارش کے پانی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے ہوا 8 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

  • کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے  موسم خوشگوار

    کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

    جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 سے15 ناٹیکل مائل ہے، شہر میں شام کے اوقات میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کاموسم جزوی طور پر ابر آلود اورمرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اوررات میں کہیں ہلکی بارش اورکہیں بوندا باندی کا امکان موجود ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ہفتہ کراچی میں گرمی کی شدت کم اور تیز ہواؤں کاسلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔

    تیسرامون سون اسپیل اگلے ہفتے تک اندرون سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • کراچی کا موسم آج کیا رنگ دکھائے گا؟

    کراچی کا موسم آج کیا رنگ دکھائے گا؟

    کراچی کا موسم آج ابر آلود اور مرطوب رہےگا، صبح اور رات کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کئی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے چلنے والی ہوا 12 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پچھلے کئی دنوں سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا سبب وقفے وقفے سے ہونے والی بارشیں ہیں، اس سے قبل شہر قائد میں تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ برسات بھی ہو چکی ہے جس سے گرمی میں کمی آئی ہے۔

  • کیا آج بارش ہوگی؟

    کیا آج بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل موسمیات کی جانب سے 7 اور 8 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جب کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، ہوا شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، اور نمی کا تناسب 77 فی صد ہے۔