Tag: کراچی کا موسم

  • کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فی صد، رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے، اور ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • آج شہر قائد کا موسم کیسا رہے گا؟

    آج شہر قائد کا موسم کیسا رہے گا؟

    آج شہرقائد کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج شہر کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

    کراچی میں جمعہ کی صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، اس کے علاوہ ہوا 8 سے 10 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی مگر گرمی کی شدت برقرار تھی۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شہر  میں جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’باخبر سویرا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی اور جون گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ آئندہ دو ہفتوں کے دران ملک بھر میں گرمی کا راج رہے گا اور کئی شہروں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑیں

    کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑیں

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات سے سرد ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، آج دن میں بھی موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات سے سرد ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئی ہیں، گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیات کے محکمے نے آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون سسٹم 30 جون سے داخل ہوگا، اور کراچی میں یکم جولائی سے مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا۔

    ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہےگا، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے، کراچی اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  • کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم صبح سے خوش گوار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز کراچی شہر کا مطلع ابر آلود ہے، دن بھر بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اور دن میں گرمی کی شدت بھی کم ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور ہوا 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فی صد ہے۔

    موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، اور دن میں ہوا 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے، اور شدید گرمی کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے، جس پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

  • کراچی میں موسم سہانا ہو گیا

    کراچی میں موسم سہانا ہو گیا

    کراچی: شہر قائد میں موسم میں تبدیلی آ گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے، تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ہے، موسم سہانا ہو گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کراچی میں آج صبح سے موسم سہانا ہو گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد خوب صورت موسم میں چہل قدمی کے لیے مقامی پارکوں میں پہنچ گئی، گزشتہ دنوں کی تیز بارشوں کے بعد شہری سہانے موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تھی جس نے شہر کے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا، تاہم بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

    ادھر پنجاب میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل نے انٹری دی ہے، صوبے کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    راولپنڈی اور پشاور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، رات گئے سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، جھنگ، بھکر، منچن آباد اور حویلی لکھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ میں بارش ہوئی، فیصل آباد میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

  • سمندری طوفان’وایو‘ کا سسٹم کمزور،  کراچی کا موسم معمول پر آگیا

    سمندری طوفان’وایو‘ کا سسٹم کمزور، کراچی کا موسم معمول پر آگیا

    کراچی : سمندری طوفان’وایو کا سسٹم کمزور پڑتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ، شہر میں آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان’وایو‘ کا سسٹم کمزور پڑگیا اور کراچی کا موسم معمول پر آگیا، شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب 54 فیصد ہے جبکہ جنوب مشرق کی جانب سے ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز / گردآلودہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز امندری طوفان وایو کے کراچی کی ساحلی پٹی پر اثرات نظر آنے لگے ، ہاکس بے، سینڈزپٹ پر سمندر کا پانی سڑک پر آگیا جبکہ سمندری لہروں سے کئی ہٹس میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : طوفان کے اثرات، کراچی کے سمندر میں طغیانی، پانی کنارے سے سڑک پر آگیا

    رپورٹ کے مطابق پانی دور تک آنے کے باعث سڑک پر کھڑی متعدد گاڑیاں بھی دھنس گئی تھیں اور کئی جگہوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔

    یاد رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان وایو کے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک مرتبہ پھر گجرات سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان وایو ایک بار پھر سے ریاست گجرات کی جانب رخ کررہا ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں گجرات کے سمندر سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔ 17 اور 18 جون کو گجرات کے ضلع کَچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

  • کراچی: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری گرمی اور پانی کی قلت سے بے حال

    کراچی: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری گرمی اور پانی کی قلت سے بے حال

    کراچی: شہرِ قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بد ترین سلسلہ آج بھی جاری رہا، شہری شدید گرمی اور پانی کی قلت سے بے حال رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شروع ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق لیاری، میراں ناکہ، چاکیواڑہ، بہار کالونی میں 6 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

    اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، پہاڑ گنج میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، نارتھ ناظم آباد، حسرت موہانی سوسائٹی، گلستان جوہر میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    گلشن اقبال، عائشہ منزل، صفورہ گوٹھ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی نے علاقہ مکینوں کو بے حال کر دیا ہے، کاٹھور، احسن آباد، گڈاپ، اسکیم 33 اور ابوالحسن اصفحانی روڈ پر بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کے الیکٹرک کا کم گیس پریشر کا دعویٰ غلط ہے: وزیر توانائی

    ادھر شہر میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث واٹر بورڈ تنصیبات بھی متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر جزوی طور پر لوڈ مینجمنٹ ہو رہی ہے۔

    تاہم ایس ایس جی سی اور وفاقی وزیر توانائی نے کے الیکٹرک کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کے ای کو طلب سے زیادہ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

    دریں اثنا، وزیر بلدیات سعید غنی اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے شدید گرم موسم میں شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کے کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، ان کیمپوں پر شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پلایا جا رہا ہے۔

    یہ کیمپ نارتھ ناظم آباد، لانڈھی، نیپا، صفورا، منگھوپیر، بنارس سمیت 16 مقامات پر لگائے گئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز سیل کو مزید کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی موسم انتہائی گرم

    کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی موسم انتہائی گرم

    کراچی: شہر قائد میں عید الفطر کے تیسرے روز بھی موسم انتہائی گرم ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں صبح ہی سے درجہ حرارت شہریوں کو پریشان کر رہا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے جس کے باعث گرمی میں اضافہ ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73 فی صد ریکارڈ کیا گیا، آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اورمرطوب رہے گا

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جب کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔