Tag: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز

  • کراچی کنگز کا زوردار پنچ، ملتان سلطانز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

    کراچی کنگز کا زوردار پنچ، ملتان سلطانز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کے اہم مقابلے میں ملتان سلطانز کو یکطرفہ طور پر شکست دے کر پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، ملتان کی ٹیم 205 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    شکست خوردہ ٹیم کے کامران غلام نے سب سے زیادہ 29 رنز اسکور کیے جبکہ یاسر خان 26 رنز بناسکے، کرس جارڈن 14 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

    کراچی کنگز کے آف اسپنر محمد نبی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، خوشدل شاہ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، عامر جمال، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، جیمز ونس کو ان کی شاندر اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل میں دنوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کراچی کنگز  نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے، کراچی کنگز کے کھلاڑی جیمز ونس 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے بھی 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر  نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ آل راونڈر خوشدل شاہ نے 33 رنز بنائے، ملتان سلطان کی جانب سے عبید شاہ نے 2، ڈیوڈ ولی اور کرٹس کیمفر  نے ایک ایک وکٹ لی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطان کے خلاف آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئییں، شان مسعود اور حسن علی کو آج آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان نیازی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان میں 15 بار آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

  • کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا

    کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا

    کراچی: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے فاتحانہ شروعات کی، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی، کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بیٹر جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    جیمز ونس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیل جبکہ خوشدل شاہ نے بھی 38 گیندوں پر 60 رنز بنائے، جیمز کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    جیمزونس کی میچ وننگ اننگز میں 4 چھکےاور 14 چوکے شامل تھے، جیمزونس اور خوشدل شاہ کے درمیان 5ویں وکٹ پر142 رنز کی شراکت بنی، ونس اور خوشدل نے 142 رنز صرف 68 گیندوں پر جوڑے۔

    اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 16 گیندوں پر32رنزکی اننگزکھیلی، کپتان ڈیوڈوارنر12، عرفات منہاس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے وننگ شاٹ لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    دریں اثنا پاکستان سپر لیگ 10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطان نے کپتان محمد رضوان کی سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف دیا۔

    کراچی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی، ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیل کر3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔

    سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے شاندار سنچری اسکور کی، انھوں نے 63 بالز پر 105رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

    ان کے علاوہ ملتان کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 44 ناٹ آئوٹ رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے36 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا، عثمان خان نے 19 اور شائے ہوپ نے 8 رنز کی اننگزکھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ، حسن علی اور عباس آفریدی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے نئے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتدا میں ہی مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کریں۔

    کراچی کنگز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے، ڈیوڈ وارنر

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ پچ پر تھوڑی گھاس نظرآرہی ہے، کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل بورڈ پر لگائیں۔

    اس میچ میں ملتان سلطانز نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت، ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دی جائیگی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-kings-announce-replacements-for-litton-das-and-kane-williamson/

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز، سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جانے کے لیے پُر عزم

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز، سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جانے کے لیے پُر عزم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا 8 ماہ بعد آج سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، یہ ایونٹ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث ملتوی ہوگیا تھا، پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے چاروں ٹیموں نے پریکٹس میچز کےذریعے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    آج پہلے کوالیفائر میں سہ پہر 3 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا، کوالیفائر جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم ایک اور قسمت آزمائے گی، شام ساڑھے 7 بجے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے۔

    کرونا وائرس کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں، ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں ہوٹل اور اسٹیڈیم میں رہیں گی، طبی امداد کے لیے موبائل اسپتال بھی اسٹیڈیم میں بنا دیاگیا ہے۔

    پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر برتری حاصل ہے، ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 7 ویں بار مدِ مقابل آ رہی ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں کراچی کنگز نے 3 میچز میں سلطانز کو شکست دی، جب کہ 2 میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے، اور صرف ایک میچ سلطانز کے نام رہا۔

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کوالیفائر میں سلطانز کے خلاف جیت کے لیے پُرعزم ہیں، ویڈیو کانفرنس میں انھوں نے کہا ہم ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائیں گے، کراچی اور لاہور کا فائنل ہو جائے تو مزہ آ جائےگا، ٹائٹل جیت کر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    کراچی کنگز کے بہترین بلے بازوں میں ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، بابر اعظم، کیمرون ڈیل پورٹ، شرجیل خان شامل ہیں اور اگر ملتان سلطانز کی بولنگ اٹیک کی بات کی جائے تو عمران طاہر، سہیل تنویر، محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کوالیفائرز جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمنیٹر ٹو تک انتظار کرنا پڑے گا، آج شامل ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز اور سابق چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کو کوالیفائرز کی شکست خوردہ ٹیم کا سامنا کرنا پڑے گا تب جا کر دوسری فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل مقابلہ 17 نومبر کو شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے اہم مرحلے میں کراچی کنگز بہترین کوچ ڈین جونز کی خدمات سے محروم ہوگا، ڈین جونز 24 ستمبر کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈین جونز کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔

    ڈین جونز کی جگہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، سلطانز کے خلاف اہم میچ سے قبل وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دی ہیں۔

  • پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہوگا

    پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 5 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج لاہور میں رات 8 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دوسری بار ٹکرائیں گے، یہ پی ایس ایل فائیو کا 19 واں میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 28 فروری کو ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ملتان ٹیم نے 52 رنز سے جیتا تھا۔ یہ پی ایس ایل کا دسواں میچ بھی تھا۔

    میچ کے امپائرز ہیں مائیکل گف، شوزیب رضا اور ناصر حسین۔ جب کہ میچ ریفری ہوں گے عزیز الرحمان اور ٹی وی امپائر ہوں گے آصف یعقوب۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کی سوپرڈوپر پرفارمنس جاری ہے، عماد وسیم کی قیادت میں کنگز آج قذافی اسٹیڈیم فتح کرنے کو پر عزم دکھائی دے رہے ہیں، کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی سب پر بھاری نظر آ رہی ہے، بابر اعظم اور شرجیل خان بولرز کی خوب دھلائی کرتے ہیں۔

    18 واں میچ: گلیڈی ایٹرز کی ایک اور شکست، زلمی کی فتح

    ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ بولنگ میں محمد عامر، کرس جورڈن اور عمر خان سے امید ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف سلطانز کے معین علی اور رائلی روسو کراچی کنگز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کے کے کو میچ جیتنے کے لیے ملتان ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر اور بولر محمد الیاس کو سنبھل کے کھیلنا ہوگا۔

    اب تک ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان سلطانز نے 5 میچز میں 4 چار جیتے ایک ہارا۔ کراچی کنگز کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ہے، 5 میچز میں سے 3 جیتے اور 2 ہارے۔ دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر اور لاہور قلندرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر ہے۔