Tag: کراچی کنگز کے مالک

  • کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا مداحوں کیلئے پیغام

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا مداحوں کیلئے پیغام

    کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘کراچی والے نیلی ٹی شرٹس پہن کر ٹیم کوسپورٹ کرنے آئیں اور دنیا کو دکھائیں یہ ہے کراچی’۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے مداحواں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کنگز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کو تیار ہے، کراچی والےنیلی ٹی شرٹس پہن کرٹیم کوسپورٹ کرنےآئیں، اور دنیا کو دکھائیں یہ ہے کراچی۔

    پی ایس ایل فائیو کا رنگارنگ میلہ ایک بار پھر کل سے کراچی میں سجے گا، میچ میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہورقلندرز مدمقابل ہوں گے، اعصاب شکن معرکہ شام7 بجے کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم

    تیم مینجمنٹ کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی بنالی ہے – یہ میچ نہایت اہم ہے کیونکہ لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر کنگز ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نےبھی آئندہ میچز میں بھرپور واپسی کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے۔

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سیزن فور کے فائنل میں نہ پہچنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابقکراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹیم کے فائنل میں نہ پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکست ہر کراچی کنگز کے پرستاروں کو مایوسی ہوئی اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد اپنے پیغام میں کہی۔

    سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئی لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ جیت پاکستان کی ہوئی، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کو سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر161رنز بنائے تھے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 162 رنز کا ہدف تین گیندیں پہلے ہی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔