Tag: کراچی کنگز PSL

  • کراچی کنگزکا ٹی 20 کےاسٹار کھلاڑی برقرار رکھنےکا فیصلہ

    کراچی کنگزکا ٹی 20 کےاسٹار کھلاڑی برقرار رکھنےکا فیصلہ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگزنے پاکستانی کھلاڑیوں پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے ٹی 20 کےاسٹارکھلاڑی برقراررکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے لیے جہاں انتظامی تیاریاں جاری ہیں وہیں فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کے انتخاب اور بہترین لائن اپ بنانے میں کوشاں ہیں۔

    کراچی کنگزنے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کیلئےبہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے پلاٹینئم اور ڈائمنڈکیٹگریزمیں 2،2کھلاڑی برقراررکھے ہیں۔

    پی ایس ایل 5کی ڈرافٹنگ 6اور7دسمبرکوہوگی، کراچی کنگز پلاٹینئم اور ڈائمنڈکیٹگری میں ایک ایک کھلاڑی کاانتخاب کرےگی جب کہ گولڈکیٹگری میں 2، سلور میں 3 اور ایمرجنگ سےایک کھلاڑی کاانتخاب کیا جائے گا۔کراچی کنگز نے قومی ٹی20 کپتان اورعالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم اور قومی ٹیم کے بہترین بولرمحمدعامرپلاٹینئم کیٹگری میں برقرار رکھا ہے۔

    ڈائمنڈ کیٹگری میں عمادوسیم،افتخاراحمداورگولڈکیٹگری میں عامریامین شامل ہیں جب کہ سلورمیں اسامہ میر اور ایمرجنگ میں عمر خان کراچی کنگزکاحصہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابتدائی فہرست میں 28 کرکٹرز پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ بن چکے ہیں۔

    فہرست کے مطابق انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3، 3 جبکہ نیوزی لینڈ اور نیپال کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

  • کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا: شاہد آفریدی

    کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا: شاہد آفریدی

    معروف پاکستانی کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ کھیل امن لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر کراچی کنگز شاہد آفریدی نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کراچی میں ہونا شائقین کے لیے بڑا لمحہ ہوگا۔ پاکستان میں حالات اب بہتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنا چاہیئے۔ کھیل امن لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوچکی ہے۔ لیگ کا باقاعدہ آغاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل کراچی میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی !! پھر ملیں گے فائنل میں، کراچی کنگز کے روی بوپارہ پُرعزم

    کراچی !! پھر ملیں گے فائنل میں، کراچی کنگز کے روی بوپارہ پُرعزم

    کراچی : کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بوپارہ نے کہا ہے کہ کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں اور امید ہے دوبارہ ملاقات فائنل میں ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار برطانوی کھلاڑی روی بوپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر تحریر کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی، روی بوپارہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران خوشگوار وقت گزرا جس کے لیے تمام ساتھیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کراچی میں سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ کلاس سیکیورٹی کے باعث دورہ کراچی محفوظ اور خوشگوار رہا جس پر سیکیورٹی اداروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

     

    گزشتہ برس ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے روی بوپارہ پی ایس ایل 3 کے لیے بھی کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور کراچی کنگز کے مختلف پروگرامز میں ٹیم کے ہمراہ شرکت کرنے کے لیے کراچی آئے ہوئے تھے اور آج ٹیم کے ہمراہ ہی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

    رویندر سنگھ عرف روی بوپارہ انگلش کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ہیں، آل راؤنڈر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جہاں اُن کا بلا رنز کت ڈھیر لگاتا نظر آتا ہے تو وہیں اپنی نپی تلی بولنگ سے مخالف ٹیم کے بیٹسمین کو پریشان کیے رکھتے ہیں جب کہ فضا میں اچھلتی کوئی بال ہو یا باؤنڈری لائن تک جاتی تیزی بال ہو، روی بوپارہ کی تیز نگاہوں سے اوجھل ہو سکتی ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے


    یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہو رہا ہے جس میں گزشتہ برس کے برعکس چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چھٹی ٹیم کے طور پر ملتان سلطانز کا اضافہ ہوا ہے جب اس بار فائنل بھی لاہور کے بجائے کراچی میں کھیلا جائے گا، اس بار کراچی کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی کو کراچی کنگز نمائندگی کرتے ہوئے دیکھیں گے.

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔