Tag: کراچی کنگز

  • ’’شرجیل خان کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ثابت ہوگا‘‘

    ’’شرجیل خان کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ثابت ہوگا‘‘

    کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرکے بہت خوشی ہوئی، وہ کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ثابت ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔ بابر اور میں مل کر کراچی کنگز کیلئے کھیلتے ہیں، ایلکس ہیلز ٹیم میں ہے کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہے، ہر ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بڑے بھائی کی طرح ہیں، جیسے سلمان اقبال خیال رکھتے ہیں ایسے کوئی فرنچائز نہیں رکھتی، اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے، کراچی کنگز کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ ہی زبردست ہوگا۔

    عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں‌ گے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے پی ایس ایل اور دلچسپ ہوجائے گی، ڈرافٹ میں ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ میری مشاورت بھی شامل تھی، امید نہیں تھی کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔

    عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس بہترین ہے پی ایس ایل کیلئے پوری طرح تیار ہوں، کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ خیال رہے کہ عماد وسیم مسلسل تیسرے سال کراچی کنگز کے کپتان ہیں۔ انگلینڈ کی ایلکس ہیلز اور کرس جورڈن کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم لیجنڈ ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ڈین جونز بہترین کوچ اورجارحانہ مزاج ہیں، ڈین جونز حریف ٹیم کے خلاف بہترین منصوبہ بندی کرتے ہیں، بیٹنگ میں مزید بہتری کی کوشش کررہا ہوں، کوشش ہوتی ہے جو رول ملے اس میں بہترین پرفارم کروں۔

  • سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کر لیا اور انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

    قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔

    کراچی کنگز کے شیر بابراعظم نے بھی مزاحیہ انداز میں حسن علی کا تیار رکھنے کی تلقین کردی۔

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز بھی میدان میں رنگ جمانے کے لیے تیار ہے۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز سیزن 5 میں اپنی مہم جوئی کا آغاز 21 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز پاکستان کے میدانوں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہوگئی، 21 فروری کو کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے خلاف مہم جوئی کا آغاز کریں گے۔

    23 فروری کو کراچی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    جبکہ 28 فروری کو کراچی کنگز ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔ یکم مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ مد مقابل ہوں گے۔ 2 مارچ کو کنگز زلمی سے پھر ٹکرائیں گے۔ 6 مارچ کو سلطانز سامنے آئیں گے۔

    ’کراچی کنگز کو فائنل سے روک سکتے ہو تو روک کے دکھاؤ‘

    8 اور 12 مارچ کو پی ایس ایل کے روایتی حریف لاہور سے دو دو ہاتھ کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 5 کا شیڈول جاری کیا گیا جس پر کراچی کے شائقین نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کو کم میچز ملنے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اپنی آواز پی سی بی حکام تک پہنچانے کی کوشش بھی کی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 8 میچز دیے گئے جبکہ کراچی کنگز لیگ کے دس میں سے صرف 5 میچز ہی ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکے گی۔

  • پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا، تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

    دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔

    کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی میں کھیلے گی، تیسرا میچ 28 فروری کو ملتان سلطانز سے ملتان میں ہوگا، جبکہ چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ راولپنڈی میں ہوگا۔

    کراچی کنگز کا پانچواں میچ پشاور زلمی سے 2 مارچ کو راولپنڈی میں جبکہ اگلا میچ 6 مارچ کو ملتان سلطانز سے لاہور میں ہوگا۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا پی سی بی کی کامیابی ہے، پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیئے۔ گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہو رہا ہے۔

  • ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن، لیجنڈ کرکٹر بھی میدان میں آگئے

    ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن، لیجنڈ کرکٹر بھی میدان میں آگئے

    لاہور: ملک سے پولیو کے خاتمے کا مشن لیے لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے انسداد پولیو مہم کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم بھی اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں آگئے، اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملکی شہری پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی جان پر کھیل کر اس بیماری کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور پورے پاکستان کو پولیو ورکرز پر فخر ہے، جو اپنی جان پر کھیل کر ملک کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملک میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

  • کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، سری لنکا سے ٹوٹا ہوا رابطہ بحال ہونے جارہا ہے، سلمان اقبال

    کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، سری لنکا سے ٹوٹا ہوا رابطہ بحال ہونے جارہا ہے، سلمان اقبال

    کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم سے ٹوٹا ہوا رابطہ پاکستان میں دوبارہ بحال ہونے جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میمن سپر لیگ سیزن فور کی ایم ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن سپر لیگ سیزن فور کی ایم ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    ریڈ کارپٹ میں معروف شخصیات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی، کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

    کراچی کنگز کے اونر کہتے ہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، جہاں کرکٹ ہے وہاں اے آر وائی فیملی اور کراچی کنگز ملے گی۔

    سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں بحال کردیا ہے پوری پی ایس ایل اب پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم سے ٹوٹا ہوا رابطہ پاکستان میں دوبارہ بحال ہونے جارہا ہے، امید ہے سری لنکن ٹیم دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کی بحال کرائے گی۔

  • سلمان اقبال کی کراچی کنگز کے لیے نیک تمنائیں

    سلمان اقبال کی کراچی کنگز کے لیے نیک تمنائیں

    کراچی: کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایلی منیٹر کا وقت آگیا ہے،کراچی کے عوام پرجوش ہیں۔

    انہوں نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج پہلے ایلی منیٹر میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔ میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    میچ کے شائقین کو اسٹیڈیم پہنچانے کے لیے شٹل سروس جاری ہے اور نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

    آج کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے کل بروز جمعہ پشاور زلمی سے پنجہ آزمائی کرے گی۔ کل ہونے والے میچ کی ٹیم فائنل میں پہنچے گی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    پی ایس ایل کے آخری مرحلے میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔ 191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی تھی۔

    کراچی کنگز کا اگلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ تھا جس میں زلمی نے کنگز کو 61 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

  • پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

    پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ایلیمینیٹرمیں آج مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے جمعہ کو پشاور زلمی پنجہ آزمائی کرے گی۔

    کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلے جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

    پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بناسکی تھی۔

    پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کو 71 رنز کی اننگز اور شاندار آخری اوور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاری بھی بن گئے ہیں۔

  • پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا

    پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا، تیرہ مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی، کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    چودہ مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمینیٹر کھیلیں گی، فاتح ٹیم دوسرا الیمینیٹر کھیلے گی، بعد ازاں فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ملک میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، ہر طرف شائقین کرکٹ پی ایس ایل پر تبصرہ کررہے ہیں، بچے بڑے ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔

    کراچی میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، ان کے مطابق تمام میچز اب ملک میں ہونے چاہیئیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

    پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی، عماد اور سیمی الیون جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش مند تھیں۔

  • امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا: مکی آرتھر

    کراچی: پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دل چسپ میچ کے بعد کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آنے والے میچز میں جیتنے کی کوشش کریں گے، میں اور انضمام الحق ایک پیج پر ہیں۔

    سابق جنوبی افریقی پلیئر نے کہا کہ اگر انگرام کے ساتھ کوئی پارٹنر شپ لگاتا تو پشاور زلمی کے مقابل میچ کا نقشہ کچھ اور ہوتا، اچھی پلینگ الیون کھلا سکتے ہیں، سب کو موقع نہیں دیا جا سکتا۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز ہونا بہت اچھا ہے، امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاؤس فل ہوگا، ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ورلڈ کپ سے قبل ٹف شیڈول ہے، زیادہ میچز کھیلنے کو ملیں گے، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، میزبان ٹیم ایلیمنٹری راؤنڈ کا میچ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔