Tag: کراچی کنگز

  • کین ولیمسن کو کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ پسند آگیا

    کین ولیمسن کو کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ پسند آگیا

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کیوی کھلاڑی کین ولیمسن کو کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ پسند آگیا۔

    پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دوبارہ آنے پر پرجوش ہیں، یہاں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوکل مقابلے اور فرنچائز کرکٹ بہت مقبول ہیں۔

    کین ولیمسن نے کہا کہ میں پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہا ہوں جس کا تجربہ شاندار ہوگا، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    کیوی کھلاڑی نے کہا کہ ٹیم جب پاکستان آئی تھی تو ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال سیریز شاندار رہی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں کین ولیمسن نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں اچھی ہیں، وارنر کراچی کنگز کے کپتان ہیں ان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ اچھا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ بہت پسند ہیں۔

  • ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے، حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں، میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، فواد علی اچھا بولر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، ابرار احمد کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹم سائفرٹ کی 47 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیمز ونس 30 رنز بنا سکے، کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    شان مسعود 9 اور عمر بن یوسف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 4 اور خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور وسیم جونیئر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے چار اوور میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشل مینڈس 36 اور حسن نواز 35 رنز بناسکے۔ سعود شکیل 6، فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائلی روسو 6 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔

    کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب ہوئے تھے۔ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شیڈول ہے۔

    کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

  • ’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

    ’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن آج سے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا کیمپ 6 اپریل سے شروع ہوا تھا، 11 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس کا موقع ملا۔

    ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیسا سوچ رہے تھے آسٹریلوی مٹی سے بنی وکٹ ویسی ثابت نہیں ہوئی، ہوم گراؤنڈ ہونے کے باوجود ہمیں اتنی زیادہ پچ سپورٹ نہیں ملی۔

    Karachi Kings Kane Williamson

    انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے کمبی نیشن بنائے ہیں، ایمرجنگ کی تبدیلی یا غیرملکی کو ہٹانے سےپلیئنگ الیون بدل جاتا ہے۔

    حیدر اظہر نے کہا کہ پچ کنڈیشنز کو دیکھ کر زاہد محمود کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا، محمد نبی ہمارے لیے فرنٹ لائن اسپنر ہیں۔

    کین ولیمسن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرنا ہے ان کی ابھی کچھ گھریلو مصروفیات ہیں۔

    ’،مزید پڑھیں : کراچی کی پچ ٹی ٹوئنٹی کےلیے اتنی سازگار نہیں تھی‘

    ان کا کہنا تھا کہ ولیمسن آج 23اپریل کو جوائن کرینگے اور لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے، کمبی نیشن دیکھ کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، ضرورت کے تحت ان کو ذمہ داریاں بتائی جائیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-vsspeshawar-zalmi/

  • کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلیے پر عزم

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلیے پر عزم

    پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے رواں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز دو میچز جیت کر ایونٹ جیتنے کیلیے فیورٹس ٹیم میں شمار کی جا رہی ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اٹھانے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر فائنل میں پہنچیں اور پھر فائنل جیت کر ٹرافی بھی جیتیں۔

    ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھا کر وہ کھلاڑیوں بنوں جس سے ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے۔

    انہوں نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹیڈیم آئیں، ٹیم کو سپورٹ کریں اور میچز کو انجوائے کریں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز ابتدائی تین میچز میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آغاز فتح سے کیا اور ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے ہارنے کے بعد کراچی کے شیروں نے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو 56 رنزسے ہرایا تھا۔

    کراچی کنگز آج اپنا چوتھا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یوئیٹڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے تمام میچز پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-olympics-2028-cricket-matches-venues-announced/

  • ‘کراچی کنگز کو اب یہاں سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا’

    ‘کراچی کنگز کو اب یہاں سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا’

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کراچی کنگز کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم کو پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس اچھا اشارہ ہے کراچی کےلیے اب یہاں سے کراچی کنگز کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اچھا اشارہ ہے کراچی کےلیے اب یہاں سے کراچی کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جب جیتتے ہیں تو بُری سے بُری ٹیم بھی اچھی لگنے لگتی ہے اور جب ہارتے ہیں تو اچھی سے اچھی ٹیم بھی بُری لگنا شروع ہوجاتی ہے اور ٹیم میں کافی اختلافات شروع ہوجاتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ کل کا میچ سے پہلے ہی ہم کہہ رہے تھے کہ میرحمزہ آپ کے پاس ہیں اسے کھلائیں، محمد نبی کو کھلائیں اور انھوں نے کیا کمال کی بولنگ کی ہے، 4 اوور میں 7 رنز، ایک میڈن اور 2 وکٹیں انھوں نے کمال بولنگ کی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 175 رنز کا ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا، مگر حسن علی اور کراچی کے دیگر بولرز نے شاندار بولنگ کی، حسن علی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

    انھوں نے کہا کہ حسن علی میں 2017 والا ردھم لگ رہا ہے، یہ کراچی کنگز کےلیے اچھا سائن ہے جبکہ پاکستان کےلیے بھی اچھا سائن ہے، اللہ کرے وہ ایسا ہی پرفارم کرتا رہے۔

  • کراچی کنگز کے میر حمزہ نے گراؤنڈ میں شائقین کی آمد سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی کنگز کے میر حمزہ نے گراؤنڈ میں شائقین کی آمد سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی : پی ایس ایل 10 کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بالر میر حمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید ہیں۔

    پی ایس ایل ٹین کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ کراچی کنگز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر اب شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

    فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ میچ جیتنا ہمارا مقصد ہے اور 2 میچز جیتنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میچ میں بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہماری فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔

    میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، ہمارا یہی مقصد تھا کہ 170سے زائد رنز اسکور کرسکیں۔

    کراچی کنگز کے مداحوں کا اظہار مسرت 

    علاوہ ازیں دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن10 میں کراچی کنگز کے کم بیک کرنے پر کراچی کے شائقین کرکٹ بہت خوش دکھائی دیے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے کراچی کنگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیمز ونس فیورٹ کپتان ہے،حسن علی کی کارکردگی نے دل خوش کر دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کراچی کنگز ہی یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔

  • کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    پاکستان سپر لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔

    ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔

    پاکستان میں پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں وہیں بھارت کی لیگ آئی پی ایل بھی کرکٹ شائقین کو تفریح فراہم کررہی ہے دونوں لیگز میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

    شیڈول ایک ساتھ ہونے پر سوشل میڈیا پر دنیا کی بہترین لیگ کے بارے میں بحث شروع ہوگئی ہے۔

    محمد حفیظ بھی پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے موازنے کی بحث میں شامل ہوئے ہیں، ایکس پر ایک بھارتی صارف نے سابق کپتان سے پوچھا کہ دونوں لیگز کے درمیان موازنے پر اپنا نقطہ نظر بیان کریں۔

    جواب میں انہوں نے موازنہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ دونوں لیگز نے شائقین کو خوب تفریح فراہم کی ہے، دونوں کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا اور لیگ 18 مئی تک جاری رہے گی جس میں کل 34 میچز ہوں گے۔

    پی ایس ایل میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں دو ایلیمنٹر اور فائنل شامل ہیں۔

    نسیم شاہ کو زیادہ کیا چیز پسند ہے؟ فاسٹ بالر نے بتادیا

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

  • آج کا میچ جیتا جا سکتا تھا، مگر کیسے؟ کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے بتا دیا (ویڈیو)

    آج کا میچ جیتا جا سکتا تھا، مگر کیسے؟ کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے بتا دیا (ویڈیو)

    کراچی: کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ ہارنے کے بعد کہا کہ آج کی رات خاصی ٹف رہی، تاہم میچ جیتا جا سکتا تھا۔

    آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ کے بارے میں کہا میں پاور پلے میں وکٹیں گنوانا ہارنے کی وجہ سمجھتا ہوں۔

    انھوں نے کہا آج کی رات ہمارے لیے ٹف رہی، پاور پلے میں ہم نے ابتدائی وکٹیں گنوائیں، لیکن یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کھیل پر اپنی پکڑ برقرار رکھنے کی جدوجہد کرتے ہیں، کیوں کہ آپ بہت زیادہ پیچھے نہیں رہنا چاہتے۔

    ڈیوڈ وارنر نے کہا اگر بولنگ میں خرابی ہے تو اچھی بات یہ تھی کہ ہمارے کچھ بیٹسمین فارم میں آ گئے ہیں، فیلڈنگ میں تھوڑی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا ہمیں لگا تھا گراؤنڈ میں زیادہ اوس پڑے گی، میں سمجھتا ہوں 200 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا، اگر کیچ نہ چھوڑتے اور بہتر بولنگ کرتے تو اتنا ہدف نہ ملتا، لیکن وہی بات کہ پاور پلے میں ہم نے ابتدائی وکٹیں گنوائیں، جس کے نقصان سے نہیں بچا جا سکتا تھا۔


    پی ایس ایل 10:  لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی


    کراچی کے حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انھیں یہاں وقت گزارنا بہت زیادہ پسند ہے، ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں جب وہ یہاں آئے تھے تو تب مداحوں سے نہیں مل سکتے تھے، لیکن اب یہ سب زبردست ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں گزشتہ رات لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 65 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 136 رنز پر آؤٹ ہوئی، خوشدل شاہ نے 39 اور حسن علی نے 27 رنز بنائے، شان مسعود اور ٹم سائفرٹ 18،18 رنز اسکور کر سکے، جب کہ رشاد حسین اور شاہین آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے تھے، فخر زمان 45 گیندوں پر 76 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بنا سکے، نائب کپتان حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

  • کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے، ڈیوڈ وارنر

    کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے، ڈیوڈ وارنر

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کنگز کے تمام کھلاڑیوں کا ہدف ٹرافی جیتنا ہے، سلمان اقبال سے ملا وہ بہترین شخص ہیں، ان کا جوش و جذبہ ٹیم کو بہت سپورٹ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ فاسٹ بولرز کہیں دیکھنے کو نہیں ملتے۔

    ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں بس کمبی نیشن تیار کرنا ہے، ٹورنامنٹ میں کونسی ٹیم بہترین رہے گی اس کا فیصلہ پرفارمنس کرے گی۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہم بطور کرکٹر ایک ایک میچ کے مطابق پلاننگ کرتے ہیں، کھیل میں کبھی نتائج اچھے آتے ہیں کبھی نہیں آتے، ہمارے لیے ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ٹرافی جیتنا چاہتا ہے بس درست سمت میں چلنے کی ضرورت ہے، میں انفرادی کارکردگی نہیں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتا ہوں۔

    ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ سنچری بناتا ہوں یا نہیں یہ معنی نہیں رکھتا ٹیم کی جیت اہم ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج رات 8 بجے مدمقابل آئیں گی، کراچی کنگز نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔