Tag: کراچی کنگز

  • کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

    شارجہ: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8 رنز اور 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی، بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 بالز پر 47 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،کراچی کنگز نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    3

    بارش کے باعث آج کا میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا اور اسے 20 اوورز سے کم کر کے 13 اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ مصباح الحق نے بھی فتح حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

    کراچی کنگز

    بارش کے باعث کھیلے روکا گیا تو کراچی کنگز کو 20 بالز پر اتنے ہی رنز درکار تھے تاہم امپائر نے ڈِک ورتھ لوئس قانون کے امپائرز نے کراچی کنگز کو فتح دینے کا اعلان کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اوور میں 10 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ عماد وسیم نے 3 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    نویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 69 تک پہنچا۔ آٹھویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا۔ ساتویں اوور میں روی بھوپارا رن آؤٹ ہوئے جبکہ اسکور 56 تک پہنچا۔ چھٹے اوور میں شعیب ملک پویلین لوٹے جبکہ مجموعی اسکور 4 رنز اضافے کے بعد 50 تک پہنچا۔

    پانچویں اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز ملے۔ جس کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر ٹیم کا مجموعی اسکور 46 تک جا پہنچا۔

    چوتھے اوور میں 7 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 32 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور کی پہلی بال پر کپتان کمار سنگاکارا محمد عرفان کی بال یارکر پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا۔

    دوسرے اوور میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور میں 18 رنز اضافے کے بعد رنز 20 تک پہنچے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کرس گیل اور بابر اعظم نے کیا، تاہم کرس گیل پہلے اوور کی دوسری بال پر کیچ آوٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔ نئے بیٹسیمن کمار سنگاکارا ہیں، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 2 رنز تک پہنچا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 

    اسلام آباد نے مقررہ تیرہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز اسکور کیے، تیرہویں اوور کی تیسری بال پر واٹسن رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، جس کے بعد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا اگلی ہی بال پر ایک اور کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ، چوتھی بال پر آصف کپیر کے ہاتھوں کیچ دے کر پویلین لوٹے تاہم اوور کی آخری بال پر محمد سمیع بھی رن آؤٹ ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں چار وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔




    بارہویں اوور میں مجموعی اسکور 82 تک پہنچا، گیارہویں اوور کی دوسری بال پر اسامہ میر نے مصباح الحق کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 25 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 16 رنز اسکور کیے۔ اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 64 تک پہنچا۔

    دسویں اوور میں 7 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 58 رنز تک پہنچا، نویں اوور میں اسامہ میر نے اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 51 تک پہنچا،آٹھویں اوور میں 14 رنز اضافے کے بعد اسکور 48 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور اسامہ میر نے کیا اور صرف دو رنز دیے جس کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر مجموعی اسکور 34 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور کے لیے باؤلر کو تبدیل کیا گیا اور کاشف بھٹی نے پہلا اوور پھینکا جس میں 10 رنز کا اضافہ ہوا۔ پانچویں اوور میں عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم اس اوور میں ایک چھکے کو ملا کر 8 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 22 تک پہنچ گیا۔

    چوتھا اوور عثمان خان نے کیا جس میں چار رنز کا اضافہ ہوا۔ تیسرے اوور میں عماد وسیم نے بی جے ہیڈن کو اپنی ہی بال پر کیچ پکڑ کے پویلین کی راہ دکھائی، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 10 ہوا۔

    محمد عامر نے دوسرا اوور کیا اور ایک وائٹ کے ساتھ 3 رنز دیے جس کے بعد مجموعی اسکور 8 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کے عماد وسیم نے پہلا اوور پھینکا اور سیم بلنگز کو دوسری ہی بال پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھائی تاہم اس اوور میں مجموعی اسکور 5 تک پہنچا۔

     کراچی کنگز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ کاشف بھٹی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں سعید اجمل کو جگہ دی گئی ہے۔

    1

  • پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز لاہور قلندرز سے ٹکرانے کو تیار

    پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز لاہور قلندرز سے ٹکرانے کو تیار

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ 2017 میں آج کراچی کنگز کا سنسنی خیز مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ 2017 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز لاہور قلندرز کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے حساب سے رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کر چکی ہے۔ کراچی کنگز اب تک لیگ میں اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے لیگ اسپنر ابرار احمد پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کی قیادت سری لنکن کھلاڑی کمار سنگا کارا کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، کرس گیل، روی بوپارہ اور مہیلا جے وردنے وغیرہ شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 2017: آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

    پی ایس ایل 2017: آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

    دبئی: پاکستان سپر لیگ 2017 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل آئے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    پی ایس ایل میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ آج دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 9 بجے کراچی کنگز کے شیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر جھپٹیں گے۔

    دونوں ٹیموں کا لیگ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو زیر کیا تھا۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

    کراچی کنگز کا بیٹنگ اور بولنگ اٹیک کوئٹہ سے زیادہ مضبوط مانا جارہا ہے۔ کراچی کے پاس مار دھاڑ کے ماہر بیٹسمین موجود ہیں۔ بولنگ میں محمد عامر اور سہیل خان وکٹیں اڑانا جانتے ہیں۔

    دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا لاہور قلندرز سے ہوگا۔ دو اہم کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد اسلام آباد بیٹنگ لائن کمزور ہوگی جس کا لاہور کی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز، پشاور زلمی کو پچھاڑنے کے لیے بے قرار

    پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز، پشاور زلمی کو پچھاڑنے کے لیے بے قرار

    دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی۔

    دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

    میچ سے قبل کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی جس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

    واضح رہے کہ یہ لیگ میں کراچی کنگز کا پہلا میچ ہے اور ٹیم اپنے مدمقابل کو پچھاڑنے اور فتح کا جھنڈا گاڑے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کھا چکی ہے۔

    آج ایک اور میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت سری لنکن کھلاڑی کمار سنگا کارا کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، کرس گیل، روی بوپارہ اور مہیلا جے وردنے شامل ہیں۔

    kings-2

    پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں منعقد ہوگا۔

  • حریفوں سے ٹکرانے کے لیے کراچی کنگز کے شیروں کی تیاری

    حریفوں سے ٹکرانے کے لیے کراچی کنگز کے شیروں کی تیاری

    دبئی : کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی میں قدم جمالیے،حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے شیروں نے وقت ضائع کئے بغیر میدان کا رخ کرکے پریکٹس کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے دوسرے پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر ہیں، پاکستان سپر لیگ کی مضبوط ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا ایونٹ کی تاریخ قریب تر  دیکھ کر شیروں کے جوش و جذبے میں مزید اضا فہ ہوگیا۔

    1

    کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا نے ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے گر سکھائے۔

    پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگزکےشیر ایک ماہ تک یو اےای میں ڈیرے ڈالیں گے، کراچی کنگز کا  پہلا معرکہ دس فروری کو پشاور زلمی کیخلاف ہوگا۔

    2

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صارفین کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم قرار دے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے شیروں سے بہت امیدیں لگا لی ہیں۔

    63

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کراچی کنگز کے شیر دبئی پہنچ ہوگئے۔ کراچی ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے شیروں نے دبئی کے صحراؤں میں انٹری دے دی۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز کے شیر ایک ماہ تک یو اے ای میں قیام کریں گے۔ دبئی روانگی سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیاگیا۔

    karachi-kings-post-1

    اس موقع پر شائقین کرکٹ نے اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، ٹیم کے سی ای او طارق وصی اور وی پی آپریشن نوید رشید بھی ٹیم کےساتھ دبئی پہنچے ہیں۔

    karachi-kings-post-2

    روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کےاسٹار بلے باز بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت کمار سنگا کارا کریں گے جبکہ کرس گیل، روی بوپارہ، بابر اعظم، محمد عامر سمیت کراچی کنگز کی پوری ٹیم نے پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کا عزم کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی رنگینیاں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ کراچی کنگزایونٹ میں اپنا پہلا میچ دس فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑی کراچی کنگز کا حصہ ہیں، سلمان اقبال

    پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑی کراچی کنگز کا حصہ ہیں، سلمان اقبال

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل کراچی کنگز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کراچی کنگز کا حصہ ہیں،اس بار نہیں لیکن اگلی بار پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں قاری نے انتہائی خوش الحان آواز میں تلاوت پیش کرکے حاضرین کو مسحور کردیا۔ بعدازاں قومی ترانہ پڑھا گیا جسے سب نے کھڑے ہو کر سنا اور کراچی کنگز کا آفیشل سانگ ’’دلوں کے ہم ہیں بادشاہ‘‘ پر پرفارمنس پیش کی گئی، پروگرام کی میزبانی فہد مصطفی نے کی۔

     

    وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

    تقریب میں وزیراعلیٰٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید،پی ایس ایل کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال، میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی،صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ،اے آر وائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال، اینکر پرسن وسیم بادامی، اقرار الحسن، جیتو پاکستان کے اینکر فہد مصطفی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں شرکت کے لیے چوہدری عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ بھی خاص طور سے کراچی تشریف لائے اور انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کی فتح اوراس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    اگلے سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں گے، مراد علی شاہ

    تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں گے،مجھے اس کے لیے کراچی کے عوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کا ساتھ درکار ہے۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عوام پرجوش ہیں، کراچی کنگز ضرور جیتے گی،ایسے ایونٹس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، کراچی کی رونقیں اورخوشیاں بحال ہورہی ہیں، اس اسٹیڈیم میں بہت جلد میچز بھی ہوں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ ٹی وی پرکراچی کنگز کی تقریب دیکھی تو جوش آیا اور اسٹیڈیم آگئی۔ تقریب میں سید مرادعلی شاہ، میئر کراچی وسیم اختراور دیگر شرکا کو’’کراچی کنگز‘‘کی شرٹس پیش کی گئیں۔

    چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک حاجی اقبال نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے اور بھی بہت کچھ سوچا ہے، کراچی میرا شہر ہے، چاہتا ہوں یہ ترقی کرتا رہے۔

    وائس چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک حاجی رؤف نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، آئندہ سال انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی، جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم لانچنگ دیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے۔

    سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی ٹیم متعارف کرادی

    اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایونٹ کراچی والوں کا ایونٹ ہے اور ٹیم صرف اے آر وائی کی نہیں پوری کراچی کی ٹیم ہے۔

    مالک کراچی کنگزسلمان اقبال نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کوئی پی ایس ایل دیکھنے نہیں آئے گا،گزشتہ سال کی طرح کراچی آج پھر چمک رہا ہے،کوشش ہوگی اس سال کاکپ ہماراہو، کراچی کو کراچی بنانے کا سہرا اوزیر اعلیٰ اور میئر کراچی کوجاتا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہے۔ بعد ازاں سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

     

     کراچی کنگز میں شعیب ملک، محمد عامر، بابراعظم، عماد وسیم، سہیل خان، شاہ زیب حسن، سیف اللہ بنگش، راحت علی، حسن محسن، خرم منظور،اسامہ میر کرس گیل، کمارا سنگا کارا، روی بوپارہ، مہیلاجے وردھنے اور رائن میکلارن اور پولارڈ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹیم کاتعارف کرانے پر شائقین نے کراچی کنگز کاشانداراستقبال کیا۔

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگزکی افتتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہی ہے، جس میں دلوں کے بادشاہ کی دھواں دار انٹری ہوگی اورنامور گلوکار بھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ہونے جارہا ہے، پاکستان سپرلیگ کی سب سے مضبوط اور بہترین ٹیم کراچی کنگز کے ستارے جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جگمگائیں گے، کراچی والوں نے تمام پاسز ہاتھوں ہاتھ لے لیے۔

    کراچی کنگز کی شاندار لانچنگ تقریب میں علی عظمت ،فاخر، اور علی حیدر، سلیم جاوید ،حسن جہانگیر سمیت دیگر نامور گلوکار بھی پر فارم کریں گے فہد مصطفی اور وسیم بادامی تقریب کی میزبانی کریں گے۔

    دوسری جانب گورنرسندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر اور ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغامات میں کراچی کنگز کی ٹیم کو خوش آئند قراردیا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، اس کو اجاگر کرنا ہے، کراچی والوں دنیا کو بتانا ہے کراچی کی رونقیں واپس آرہی ہیں اور ہر کراچی والا کپتان ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم کیلئے دیگر رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی ٹیم کی جیت کے یقین کا اظہار کیا ہے۔

  • کراچی کنگزاوروائٹل چائے کے درمیان معاہدہ

    کراچی کنگزاوروائٹل چائے کے درمیان معاہدہ

    لاہور: وائٹل چائے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے درمیان اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، وائٹل چائے کمپنی پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی اسپانسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور وائٹل چائے کے درمیان اسپانسر شپ معاہدے پر لاہور میں دستخط ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے اے آر وائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال اور وائٹل چائے کی جانب سے وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی یاسین نے دستخط کیے۔

    وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی یاسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کی کمپنی کرکٹ کے فروغ کے لیے کراچی کنگز کا حصہ بنی ہے، خواہش ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی فاتح قرار پائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جبکہ فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • کراچی کنگز اور پی ٹی وی معاہدے کی منسوخی، سیاست دانوں کی سخت تنقید

    کراچی کنگز اور پی ٹی وی معاہدے کی منسوخی، سیاست دانوں کی سخت تنقید

    اسلام آباد : پی ٹی وی اسپورٹس نے کراچی کنگز کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کو روک دیا ہے جب کہ معاہدے کرنے والے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز کو بھی او ایس ڈی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیلی ویژن کے اسپورٹس چینل اور پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کے درمیان طے پائے جانے والے دو سالہ معاہدے پر عمل در آمد کو روک کر معاہدہ کرنے والے ڈائریکٹر پی ٹی وی اسپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے اُٹھایا گیا ہے اور اس اہم معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے جیسی اہم خبر کو محض ایک ٹویٹ کے ذریعے نشر کیا گیا۔


    *پی ایس ایل، کراچی کنگز اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان معاہدہ


    یاد رہے پی ٹی وی اسپورٹس چینل اسلام آباد یونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایئٹر کی ٹیموں کا بھی پارٹنر ہے اوردوروز قبل کراچی کنگز کے ساتھ بھی دو سالہ معاہدہ کیا گیا تھا جس کے تحت قومی ٹیلی ویژن کا اسپورٹس چینل کراچی کنگز کے تمام میچز اوراس سے متعلق منعقدہ تقریبات کو براہ راست نشرکرنا تھا۔

    واضح رہے کراچی کنگز کے مالک اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال ہیں اوراس معاہدہ پرکراچی کنگز کی جانب سے طارق وصی اور پی ٹی وی کی جانب سے ڈاکٹر نعمان نیاز نے دستخط کیے تھے جب کہ یہ معاہدہ ایم ڈی پی ٹی وی کی منظوری کے بعد طے پایا تھا۔

    اہلیانِ کراچی نے پی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اُٹھایا ہے کہ آخر وزارت اطلاعات کو کراچی کی ٹیم پر کیا اعتراض ہے؟ جب کہ وہ اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے ساتھ بھی اشتراکی معاہدہ رکھتا ہے۔


    حکومتی فیصلے پر سیاست دانوں کی شدید تنقید


    پی ٹی وی اسپورٹس اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل کے لیے ہونے والے اشتراکی معاہدے پر عمل در آمد کو روکنے کے عمل کو سیاست دانوں، اراکین اسمبلی اور معزز سماجی رہنماؤں نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق کی سطح پر کراچی ٹیم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ یہ معاہدہ ہوچکا ہے اسے اس طرح ختم نہیں کیاجاسکتا،اے آر وائی، سلمان اقبال اور کراچی کنگز کے پاس موقع ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کریں اور اس پر حکم امتناع حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کا نام سن کر ہی حکم رانوں کو آگ لگ جاتی ہے،صرف کراچی کا ہی معاہدہ کیوں ختم کیا گیا؟حکومت کی قانونی پوزیشن کمزور ہے، اگر عدالت جائیں تو اے آر وائی کی جیت یقینی ہے، پی ٹی وی کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔

    سندھ کے سینیئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاق نے ایک بار پھر کراچی اور سندھ کو نظر انداز کر کے اپنے متعصبانہ رویے کا اظہار کیا ہے، حکومت کراچی کے شائقین کو محروم رکھنا چاہتی ہے۔

    ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی قومی ادارہ ہے اگر وہ کراچی کے میچز کو نشر کررہا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، یہ کونسی غلط بات ہے، یہ تو اچھی چیز ہے، اس پر نظر ثانی کی جائے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ اس عمل کی مذمت کرتا ہوں، فورا اس معاہدے کو بحال کیا جائے، ورنہ ہم سب مل کر احتجاج کریں گے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے، نواز شریف اور شہباز شریف مداخلت کریں ، حکومت درباریوں سے جان چھڑائے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے سابقہ چیئرمین اقبال محمد علی نے معاہدے کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔


    ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر نعمان نیازکی کارکردگی کو بھلا دیاگیا


    پی ایس ایل کی سب سے مہنگی اور مشہور ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ پی ٹی وی اسپورٹس کے اشتراکی معاہدے پر پی ٹی وی کی جانب سے دستخط کرنے والے نعمان نیاز سے ڈائریکٹر اسپورٹس کا عہدہ واپس لے کر انہیں او ایس ڈی کردیا گیا ہے، وفاق نے یہ قدم اُٹھاتے ہوئے نہ صرف یہ کہ شائقین کرکٹ کو مایوس کیا بلکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کی کارکردگی اور خدمات کو بھی یکسر بھلادیا۔

    ڈائریکٹر اسپورٹس نعمان نیاز نہایت مستعد اور متحرک ڈائریکٹر ہیں انہوں نے نہ صرف یہ کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بہ طور پینل اپنے پروگرام میں متعارف کرایا اور ان کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آمد پر راضی ہوئے اور مختلف سیریز کے دوران ٹی وی پروگرام میں ماہرانہ رائے بھی دی۔

    ان کھلاڑیوں میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے سنتھ جے سوریا، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور کرٹلی ایمبروز، آسٹریلیا سے مک گراتھ، ڈائمن مارٹن اور اینڈریو سمینڈ، انگلیند کی جانب سے رابن اسمتھ اور مارک بوچر جب کہ ساؤتھ افریقہ کے ہرشبل گبز اور جونٹی رہوڈز نے شرکت کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کرکٹرز کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    یہ بین الاقوامی کھلاڑی اس وقت پاکستان آئے جب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی ہے جس کا سارا کریڈٹ تن تنہا ڈاکٹر نعمان نیاز کو جاتا ہے جن کی بدولت دس بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئے۔

    یہی نہیں بلکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو کرکٹ کے لیے اعلیٰ خدمات کو حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا اور صدارتی تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔