Tag: کراچی کنگز

  • ’’والد مزدوری کرتے ہیں، خواہش ہے انھیں آرام کی زندگی فراہم کر سکوں‘‘

    ’’والد مزدوری کرتے ہیں، خواہش ہے انھیں آرام کی زندگی فراہم کر سکوں‘‘

    کراچی: کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر فواد علی اپنے مزدور والد کو آرام کی زندگی فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی فواد علی کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر سوات سے ہے، جن کی سلیکشن 2023 میں سوات ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران ہوئی تھی۔

    فواد علی سوات کراچی کنگز

    فواد علی کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کرکٹ کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، اس لیے انھوں نے صرف ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلی تھی، لیکن پھر سلیکشن کے بعد جب انھیں کراچی بلایا گیا، تو یہاں ان کی صلاحیتوں کو نکھارا گیا۔


    کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا


    سوات کے فواد علی نے 12 اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ڈیبیو کیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیبیو میچ میں انھوں نے کوئی گھبراہٹ محسوس نہیں کی، اور کپتان ڈیوڈ وارنر اور حسن علی ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

    فواد علی سوات کراچی کنگز

    بولنگ آل راؤنڈر فواد علی نے کہا ’’کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز ہے، میرا تعلق سوات سے ہے اور میرے والد مزدوری کرتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ اپنے والدین کو آرام کی زندگی فراہم کر سکوں، اور پوری کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لیے اچھا پرفارم کروں۔‘‘

  • کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

    کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

    پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے نوجوان مڈل آرڈر خوشدل شاہ نے لیگ کی 10 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے صرف فتح ہی نہیں سمیٹی بلکہ اس ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی دس سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    خوشدل شاہ ایسی مشکل صورتحال میں بیٹنگ کے لیے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے چار کھلاڑی صرف 79 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    اس موقع پر خوشدل شاہ نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 142 قیمتی رنز جوڑے۔میچ میں جہاں جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی، وہیں خوشدل نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس اننگ میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    خوشدل شاہ یہ اننگ کھیلنے کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

     

    اس سے پہلے یہ اعزاز دو کھلاڑیوں شرفین ردر فورڈ اور کیرون پولارڈ کے پاس مشترکہ طور پر تھا، انہوں نے پی ایس ایل 9 میں اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے چھ یا اس سے نیچے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 58، 58 رنز اسکور کیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-multan-sultans-owner-ali-tareen-trolled-his-captain-muhammad-rizwan/

  • کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا پہلی فتح پر بیان

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا پہلی فتح پر بیان

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہ دیا تھا ہم ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

    ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ یہی پیغام دیا تھا کہ وکٹیں بھی گریں تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم  نے مخالف ٹیم کو تھوڑے زیادہ ایکسٹرا رنز دے دیے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے زبردست شراکت بنائی، جیمز اور خوشدل شاہ آؤٹ ہوئے تو نیچے آنے والوں نے کھیل میں اپنی پوری ذمہ داری دکھائی۔

    اس موقع پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ہدف کا تعاقب آسان تو نہیں تھا مگر پچ بہت اچھی تھی، ہماری کوشش تھی کہ رنز بناتے جائیں اور رن ریٹ قابو میں رکھیں۔

    جیمز ونس نے کہا کہ باؤنڈری کی جب ضرورت تھی ہم لگانے میں کامیاب ہوئے، خود میچ فنش کرتا تو زیادہ اچھا ہوتا، بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا۔

    عرفات منہاس نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ ہر کسی کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پہلی جیت سے ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ رہا، ہماری ٹیم کا کوئی خاص پلان نہیں تھا، مینجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

    عرفات منہاس نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف سے فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، جیت کا کریڈٹ جیمز ونس کو جاتا ہے، کوشش ہے کہ اگلے میچ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز کی پہلی شاندار فتح، پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف

    یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے فاتحانہ شروعات کی، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی، کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

    فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بیٹر جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کا گانا ’کنگز فلو‘ جاری کردیا

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کا گانا ’کنگز فلو‘ جاری کردیا

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کا گانا ’کنگز فلو‘ جاری کردیا ہے۔

    کراچی کنگز کے پی ایس ایل 10 کے گانے ’کنگز فلو‘ میں گلوکار عاصم اظہر اور طلحہٰ یونس نے آوازکا جادو جگایا ہے۔

    کنگز فلو میں کراچی کنگز کے مداحوں اور شہر کے مشہور مقامات کو دکھایا گیا ہے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    گانے میں کراچی کنگز کی ٹیم میٹنگ بھی دکھائی گئی جہاں کوچ شان ٹیٹ کھلاڑیوں کو ہدایت دے رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی عاصم اظہر کراچی کنگز کے لیے گانا گنگنا چکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

  • کراچی کنگز ’کھلاڑی کی کھوج‘ کی دریافت فواد علی کا پی ایس ایل میں ڈیبیو

    کراچی کنگز ’کھلاڑی کی کھوج‘ کی دریافت فواد علی کا پی ایس ایل میں ڈیبیو

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کی دریافت فواد علی نے پی ایس ایل 10 میں ڈیبیو کیا ہے۔

    وادی سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج  کی دریافت فواد علی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میں اپنا ڈیبو کر رہے ہیں، وہ کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

    فواد علی کو کراچی کنگز نے وادیِ سوات میں معقدہ  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج  2023 میں منتخب کیا اور وہ کراچی اکیڈمی میں کئی ماہ  کراچی کنگز کے کوچز اور اسٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    گزشتہ سیزن میں بھی فواد علی کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ تھے جب ان کو  ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا تھا۔

    جنوری میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں فواد علی کو ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ٹیم میں شامل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

    لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

    دھونی آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے بوڑھے کپتان بن گئے

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • کراچی کنگز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے، ڈیوڈ وارنر

    کراچی کنگز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے، ڈیوڈ وارنر

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل  کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں کل کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

    یہ پڑھیں: ’مجھ سے انگریزی کی ڈیمانڈ ہے تو کرکٹ چھوڑ کر پروفیسر بن جاؤں

    دوسری جانب سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ شائقین سے صرف درخواست کی جاسکتی ہے کہ یہ پی ایس ایل ہے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اور پاکستان برینڈ میں فرق رکھیں پاکستان سپرلیگ ایسا پلیٹ فارم جس میں سب اکھٹا ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شائقین کا غصہ بھی جائز ہے کیونکہ ہم عالمی سطح پر اچھا پرفارم نہ کر سکے ہماری ٹیم بہت محنت کرتی ہے، ہم پروفیشنل لیول پر شاید غلطیاں کر دیتے ہیں یقین ہے کہ پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی کرکٹ بدلی دکھائی دے گی۔

    رضوان نے کہا کہ کراچی کنگز کی بیٹنگ بہت اچھی ہے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کراچی کنگز کیساتھ ہے پلئینگ الیون صورتحال کے مطابق کھیلے وہی کامیاب رہتی ہے فی الحال کراچی کنگز کیخلاف کوئی پلاننگ نہیں کی ہے، پچ کو دیکھ کر حتمی پلاننگ کریں گے ہمارے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ پر کوئی مزاق بنائے مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ مجھے انگریزی زبان نہیں آتی ہے میری ڈیمانڈ انگریزی بولنا نہیں بلکہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے افسوس ہے کہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکا ہوںاگر مجھ سے ڈیمانڈ صرف انگریزی کی ہے تو کرکٹ چھوڑ کر کہیں پروفیسر بن جاوں۔

  • کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

    کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

    کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے نائب کپتان مقرر کر دیا۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی اصل پہچان ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ چاہتے ہیں کپتان ڈیوڈ وارنرکے ساتھ ملکر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں، ہم سب کی نظریں ایک ہی ہدف پر ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

    افغانستان کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    افغان کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا جبکہ کراچی کے شیر اپنے پہلے میچ میں ہفتے کو ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے۔

    پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے، محمد نبی

    کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے، محمد نبی

    کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    کراچی کنگز کے محمد نبی نے  اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ اس مرتبہ ٹیم کمبینیشن مختلف ہوگا، ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔

    افغانی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    افغانی کھلاڑی نبی نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے۔

    افغانستان کے سابق کپتان نبی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز میں شمولیت کے لیے منگل کو شہر پہنچ گئے ہیں۔

    کراچی کنگز کی لائن اپ میں شامل محمد نبی آئندہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں آج ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

  • کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کو جوائن کر لیا

    کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کو جوائن کر لیا

    کراچی: آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹ ڈیوڈ وارنر نے اپچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کو جوائن کر لیا۔

    اپچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے نئے کپتان ڈیوڈ وارنر کراچی پہنچ گئے، انہوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

    11 اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے غیر ملکی پلیئرز کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 5 بجے میں پریکٹس کرےگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز میں شمولیت کے لیے منگل کو شہر پہنچے۔

    کراچی کنگز کی لائن اپ میں شامل نبی آئندہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں آج ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    واضح رہےکہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا جبکہ کراچی کے شیر  اپنے پہلے میچ میں ہفتےکو  ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے۔

    ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔