Tag: کراچی کنگز

  • کراچی کنگز اگلے میچز میں شاندار کھیل پیش کریگی، اسسٹنٹ کوچ مسرور

    کراچی کنگز اگلے میچز میں شاندار کھیل پیش کریگی، اسسٹنٹ کوچ مسرور

    ملتان: کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم آئندہ ہونے والے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کراچی کنگز کی ٹیم ایچ بی ایل (پی ایس ایل 9 )میں جیت کے راستے پر گامزن ہو جائے گی۔

    ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی 55 رنز سے شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا میچ تھا، پچ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار تھی، اس کے باوجود ہم نے انہیں 200رنز نہیں کرنے دیئے، ہم نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، امید آئندہ آنے والے میچز میں ہم یقینی طور پر اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرورکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ کے کچھ اہم ارکان زیادہ سفر کے باعث تھکے ہوئے تھے، مگر اُن کا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم آئندہ میچز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پولارڈ اور جیمز ونس کل ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ ٹیم وقت کے ساتھ اچھا کام کرے گی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    محمد مسرور نے کنگز کے مڈل آرڈر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم شعیب ملک کے آؤٹ ہونے تک ٹوٹل کا اچھا تعاقب کررہی تھی، ان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم 180 رنز کا تعاقب کرسکتے تھے، شعیب ملک جس طرح کھیل رہے تھے انہوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی، لیکن جب وہ آؤٹ ہوئے تو کھیل دوسری سمت چلا گیا۔

    پی ایس ایل 9: آج کوئٹہ کے جنگجو اور لاہور کے قلندرز ٹکرائیں گے

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی سے ہوگا۔

  • جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کے لیے ضروری چیزوں کے بارے میں بتادیا، ساتھ ہی انھوں نے مخالف ٹیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز ملتان سلطان کے کپتان اور سابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر محمد رضوان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے حریف کراچی کنگز کی کمزوریوں اور طاقت کو جانتے ہیں۔

    محمدرضوان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے ٹاپ فور کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں اہم کردار ادا کیا۔ 4، 5 سال سے ڈومیسٹک نہیں کھیل رہے۔

    قومی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میرے لیے اہم ہے یہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہترین ہو۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑی مرضی سے دوسری ٹیم میں گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے لاہور میں ہوچکا ہے۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

  • کراچی کنگز نئی توانائی کے ساتھ اپنے دوسرے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹائٹل کی تلاش میں

    کراچی کنگز نئی توانائی کے ساتھ اپنے دوسرے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹائٹل کی تلاش میں

    لاہور: کراچی کنگز نئے کوچ اور کپتان کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پر اعتماد انداز کے ساتھ آغاز کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنے مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ عالمی اسٹار پاور پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

    کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 18 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی۔

    کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کیرون پولارڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جو اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

    کنگز نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیئل سامس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار شعیب ملک کو بھی برقرار رکھا ہے۔ پیس بولنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے میر حمزہ اور انور علی موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز 2023 کے سیزن میں صرف تین فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اپنی صفوں میں حیرت انگیز طاقت رکھنے کے باوجود وہ ایک یونٹ کے طور پر اکٹھے نہیں ہو سکے۔

    ٹیم میں لڑنے کا جذبہ شامل ہے اور وہ اس سیزن میں نئی جان ڈالنے اور کراچی کے شائقین کو خوش کرنے کے لیے بہت کچھ دینے کا ارادہ رکھے ہوئے ہے۔ 2020 کے ایچ بی ایل پی ایس ایل چیمپئنز جلد ہی میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ انتہائی تجربہ کار شعیب ملک اپنے کریئر کے اہم موڑ پر چمکتے نظر آئیں گے۔

    فل سمنز کوچنگ کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی کوچنگ کی اور اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں ایل اے نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کہتے ہیں ” فل سمنز کو بطور ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ ان کی متاثر کن کارکردگی کا نتیجہ ہے جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والا کوچ ہونا بھی شامل ہے۔

    اعلیٰ سطح پر ٹیموں کو کامیابی کے لیے رہنمائی کرنے کا ان کا تجربہ ہمارے کوچنگ سیٹ اپ میں ایک قابل قدر جہت کا اضافہ کرتا ہے،اور ہم نویں ایڈیشن میں کامیاب مہم کے لیے ان کی مہارت کو بروئے کار لانے اور مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانے کے لیے پر امید ہیں ”۔

    کنگز نے شان مسعود کو اپنا کپتان برقرار رکھا ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر اس فیصلے پر کہتے ہیں کہ شان مسعود کو کراچی کنگز کے لیے حاصل کرنا ہمارے لیے بغاوت سے کم نہیں تھا۔

    ان کی قائدانہ خصوصیات اور کپتانی کے کارنامے سب کے سامنے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ کراچی کے ایک مقامی لڑکے کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    ذاتی طور پر ماضی میں شان کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد، مجھے یقین ہے کہ وہ ہماری ٹیم کے لیے مثالی کپتان ہیں جو عبوری مرحلے سے گزر رہی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    سلمان اقبال نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت اور پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: گزشتہ برسوں میں ہونے والی پیش رفت غیر معمولی رہی ہے جس نے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے معیار کو بلند کیا بلکہ پاکستانی ٹیلنٹ کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیگ مقامی ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے انہیں بین الاقوامی سطح پر سامنے لانے اور مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

    کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    اس سیزن میں کراچی کنگز کی قسمت کے بارے میں سلمان اقبال کا کہنا ہے ” کراچی کنگز کے شائقین اس سال ایک بڑے تبدیلی کی توقع کر سکتے ہیں۔ متوازن اسکواڈ، تجربہ کار قیادت اور ُپرجوش کرکٹ پر توجہ کے ساتھ ہم اپنے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔ ٹیم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ بنیادی مقصد ایسی متاثرکن کارکردگی پیش کرنا ہے جس پر ہمارے شائقین فخر محسوس کرسکیں۔

    (پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز)

  • کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا۔

    کراچی کنگز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان مسعود نے پی ایس ایل میں پہلی بار اپنے آبائی شہر کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے، اسکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ فرنچائز کو ایک مضبوط قوت بنائیں گے اور مستقبل میں ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے ٹیم منیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے اچانک انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز اس سیزن کو نوید رشید کے نام کرے گی اور اسی جوش کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گی جیسا کے مرحوم چاہتے تھے۔

    اس سیزن میں اپنے اہداف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے کراچی کنگز کے مداحوں پر زور دیا کہ وہ پورے سیزن میں بھرپور طریقے سے اسٹیڈیم کا رخ کریں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اسکواڈ بہترین اور ہمارے پاس ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ کراچی کے تماشائیوں کے سامنے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ میں شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسٹیڈیم کو بھردیں، شائقین ہماری حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ آئیں اور ہمارے مداح بحیثیت 12ویں پلیئر کے ہمیں سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ کامیاب ٹریڈ کے بعد پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹ سے پہلے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بنے تھے، لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم کے ساتھ انھیں تبدیل کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 9: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے بولنگ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 9: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے بولنگ کوچ مقرر

    انگلینڈ کے اسٹیو کربی کو کراچی کنگز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا، سابق فاسٹ بولر اسٹیو کربی زمبابوے کی ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے کراچی کنگز نے اپنے بولنگ کوچ کا اعلام کردیا ہے، اسٹیو کربی کراچی کنگز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہونگے۔

    سابق فاسٹ بولر اسٹیو کربی زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیو یلپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں جبکہ سمر سیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بالنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

  • کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار

    کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    پاکستان کا سب سے بڑا الیکٹرونک ایپلائنسز برانڈ ڈاولینس کا نام اس سال کراچی کنگز کے ساتھ گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے جڑ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود، آل راونڈر انور علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    معاہدے پر اے آروائی گروپ ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور ڈاولینس کے سی ای او عمر احسن خان نے دستخط کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    ڈاولینس آفیشلز کپتان شان مسعود نے کہا کہ بڑی فرنچائز کیساتھ بڑنے ناموں کا جڑنا خوش آئند بات ہے، کھلاڑی دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھانے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کے شیر جیت کا ہدف لے کرمیدان میں اتریں گے اور کنگز کو پھر چیمپئن بنائیں گے۔

  • ٹیم مینیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز کا گہرے دکھ کا اظہار

    ٹیم مینیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز کا گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی کنگز کے ٹیم مینیجر اور وائس پریزیڈنٹ آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ٹیم منیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے انتقال پر کراچی کنگز مینجمنٹ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، نوید نہ صرف فرینچائز کے قیام سے ہی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے بلکہ ایک ہردلعزیز شخصیت تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز کے لیے نوید کی لگن، جذبہ اور غیر متزلزل وابستگی ان کے کام کے ہر پہلو سے عیاں ہے، نوید رشید نے کراچی کنگز کی کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    کراچی کنگز مینجمنٹ اس مشکل وقت میں نوید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، کراچی کنگز کی جانب سے سب سے گزارش ہے کہ نوید رشید کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    مرحوم کی نماز جنازہ آج، 5 فروری، بعد نماز مغرب جامعہ مسجد زکریا، خیابان خالد ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

  • کیرون پولارڈ: کراچی کنگز کے ترکش میں مہلک ہتھیار!

    کیرون پولارڈ: کراچی کنگز کے ترکش میں مہلک ہتھیار!

    کیرون پولارڈ ٹی 20 کرکٹ کے ان چند پلیئرز میں سے ایک ہیں جو اپنی بے پناہ طاقت اور اس فارمیٹ میں مہارت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کراچی کنگز کے لیے دھماکے دار پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ، موثر باؤلنگ اور فیلڈنگ کی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ حریفوں کے لیے خوف کی علامت ہونگے۔

    کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمایاں آل راؤنڈر کے طور پر جگہ بنائی ہے، عالمی سطح پر مختلف لیگز کھیلتے ہوئے انھوں نے اپنی شاندار پرفامنس سے انمٹ نقوش ثبت کیے ہیں۔

    اب تک ان کا کرکٹ کا سفر کافی غیرمعمولی رہا ہے، وہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی بھرپور نمائندگی کے لیے پُرجوش نظر آتے ہیں۔

    چند مقبول فرنچائزز میں سے ایک کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کے لیے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ٹیم نے معروف کرکٹر کو پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں منتخب کیا تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے بے پناہ تجربے کے باعث وہ کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ میں نہایت کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    پولارڈ تیزی سے رنز بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں جبکہ وہ اکثر اہم مواقعوں پر وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔ یہی صلاحیتیں انھیں ایک حقیقی اور کامیاب آل راؤنڈ بناتی ہیں۔

    پولارڈ نے اب تک پاکستان سپر لیگ میں 36.40 کی متاثر کن اوسط اور 165.45 کے زبردست اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 910 رنز بنائے ہیں۔ بولنگ میں انھوں نے 34.07 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    پولارڈ ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز بھی ہیں۔ انھوں نے 150.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے 12,454 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 642 میچز کھیلنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

  • انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    شائقین کی پسندیدہ فرنچائز میں سے ایک کراچی کنگز نے اپنے ترکش میں ایک اور ہتھیار کا اضافہ کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن کراچی کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

    جیمی اپنی مہلک فاسٹ بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ انگلش کرکٹر اس سے قبل مختلف لیگز اور انٹرنیشنل میچز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ انھیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے جیمی اوورٹن سپلیمنٹری کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں۔ ان کی شمولیت سے نہ صرف ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوگی بلکہ نچلے نمبروں پر ایک اچھے بیٹر کا ساتھ بھی میسر آئے گا۔

    کراچی کنگز پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، جیمی اوورٹن کی شمولیت سے اسکواڈ میں ایک بہتر آل راؤنڈر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ شائقین پُرامید ہیں کہ وہ اس سیزن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہونگے۔

    آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے 2012 میں سمرسیٹ سے اپنا کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد وہ کرکٹ حلقوں کی نظر میں آگئے۔

    انھوں نے 2021 میں سرے کو جوائن کیا جہاں بیٹ اور بال کے ساتھ ان کی کارکردگی شاندار رہی، جس کے سبب ان کی ٹیم 2022 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

    اوورٹن نے 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا جہاں ان کی بہترین کارکردگی کو کافی سراہا گیا اور انھیں ایک زبردست آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔ وہ اب تک ٹی 20 فارمیٹ میں 170 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,072 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

    6 فٹ 5 انچ قد کے حامل جیمی اوورٹن کے اعدادوشمار کرکٹ میں ان کی متاثر کن پرفارمنس کو واضح کرتے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

  • ڈینئل سیمس: کراچی کنگز میں شامل ہونے والے نئے آل راؤنڈر کون ہیں؟

    ڈینئل سیمس: کراچی کنگز میں شامل ہونے والے نئے آل راؤنڈر کون ہیں؟

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں کراچی کنگز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی شاندار ٹیم میں اس سال کچھ نئے چہرے نظر آئیں گے جس میں آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے آل راؤنڈر کھلاڑی ڈینئل سیمس بھی شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمس کو کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، ان کی ٹیم میں موجودگی سے کراچی کنگز  کے فینز کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    آل راؤنڈر ڈینئل سیمس کی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی شاندار رہی ہے، مجموعی طور پر 123 میچوں میں انہوں نے 180 وکٹیں لیں جبکہ 1700 رنز بھی بنائے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار اننگز سے ٹیم کو کئی بار جیت سے ہمکنار کیا۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر نے دسمبر 2020 میں ڈیبیو کیا اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی، گیم چینجر کھلاڑی 10 میچز میں آسٹریلیا کے لئے کھیل چکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    جب ڈینئل سیمس کراچی کنگز کی جرسی پہن کر میدان میں اتریں گے تو ان کی کاکردگی اور ٹیلنٹ سے کراچی کنگز کا اپنی مخالف ٹیم سے زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔