Tag: کراچی کنگز

  • پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

    پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ ہوئی جس کے مطابق شان مسعود کراچی کنگز میں شامل ہوگئے اور کراچی کنگز کے اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

    ڈرافٹنگ میں ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری کی پہلی باری ملتان سلطانز کو ملیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ایکس پر کراچی کنگز کی جانب سے شان مسعود کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ شان مسعود کو خوش آمدید کہتے ہیں، شان کنگز کے اسکواڈ میں بہترین اضافہ ہیں، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ٹریڈ ہوئی تھی جس میں عماد وسیم یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے تھے۔

    یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا تھا۔

  • پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پی ایس ایل 9: رواں سیزن حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوگئی۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان  ٹریڈ ہوا، آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ رواں سیزن مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔

    ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کے اونر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ ایک خوبصورت سفر کا اختتام ہوا، میں اپنے ہوم ٹاؤن ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔

  • محمد عامر پی ایس ایل کے اس سیزن میں غصے میں کیوں تھے؟ وجہ بتادی

    محمد عامر پی ایس ایل کے اس سیزن میں غصے میں کیوں تھے؟ وجہ بتادی

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اس سیزن میں فاسٹ بولر محمد عامر کئی وفعہ غصے میں نظر آئے تھے جس کی وجہ انہوں نے بتائی ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں بابر اعظم نے محمد عامر کی تیز گیند پر کور ڈرائیو پر شاندار چوکا لگایا تھا تو عامر نے غصے اور جھنجھلاہٹ میں بابر اعظم کی طرف گیند پھینکی جسے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزیسے وائرل ہوگئی تھی۔

    گراؤنڈ میں محمد عامر کا اس طرح کا رویہ صرف بابر اعظم کے ساتھ نہیں بلکہ وکٹ لینے پر ان کی سیلیبریشن کو بھی شائقین کرکٹ نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب ایک نجی چینل پر شو میں انہوں نے اس ایگریشن کی وجہ بتائی ہے۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 7 میں انجری کا شکار ہونے کے بعد ایک میچ بھی نہیں کھیلا، اسی دروان میں میچ دیکھ رہا تھا تو میں نے سوچا کہ کچھ تو مجھ سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی وجہ سے میری کرکٹ پیچھے جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اپنی ڈائیٹ کے حوالے سے سوچا کہ وہ ٹھک سے کھا رہا ہوں یا نہیں پھر نے اپنی ٹریننگ کے بارے میں سوچا کہ میں 20 سال کی عمر اور 30 سال کی عمر میں کس طرح کی ٹریننگ کررہا ہوں جس کے لیے میں نے اپنا پرسنل ٹریننر رکھ لیا۔

    ’ اس کے بعد میں نے سوچا کہ میری بولنگ میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے پیس نہیں آرہا یا مزہ نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ میں پہلے بیٹسمین کے ساتھ آنکھ مچولی کرتا تھا جو کہ میں نہیں کررہا تھا‘

    محمد عامر نے مزید کہا کہ جب میں کسی کو بولنگ کراتا ہوں تو یہی سوچتا ہوں کہ تو نہیں یا تو میں نہیں، پھر اسےسے ایگریشن باہر آتا ہے، اس سے یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میری کسی سے ناراضگی ہے۔

  • کوئٹہ نے کراچی کنگز کے خلاف فتح سمیٹ لی

    کوئٹہ نے کراچی کنگز کے خلاف فتح سمیٹ لی

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے بائیسویں میچ میں کوئٹہ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکیخلاف چار وکٹوں سےفتح سمیٹی، کوئٹہ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    مارٹن گپٹل نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے86رنزاسکورکیے،سرفرازاحمد نے29اورمحمد نواز نے15رنزبنائے۔

    مارٹن گپٹل اورسرفراز کےدرمیان چھٹی وکٹ پر95رنزکی شراکت بنی۔

    کراچی کی جانب سے تبریزشمسی نے دو،عامریامین،جیمزفلر،محمدموسیٰ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    کوئٹہ کی جانب سے ایمل خان اورنسیم شاہ نے2،2وکٹیں حاصل کیں، محمد نوازاورنوین الحق نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کرینگے کہ کراچی کو کم سے کم رنز پر محدود کریں ہمارے پاس اب بھی موقع ہے کوشش کرینگے کہ غلطیاں نہ کریں۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کوشش کرینگے کہ 180 سے 190 کے درمیان رنز اسکور کریں کیونکہ یہاں کی پچز پر یہ اسکور اچھا ہوتا ہے۔

    دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کے لئےچار چار تبدیلیاں کیں ہیں، کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں قاسم اکرم کی شمولیت ہوئی ہے۔

    کراچی کنگز اسکواڈ

    کپتان عماد وسیم، ایڈم روسنگٹن، طیب طاہر، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، جیمز فلر، عامر یامین، موسیٰ خان، محمد عامر اور تبریز شمسی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

    کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل، عمیر یوسف، افتخار احمد، نجیب اللہ زادران، محمد نواز، عمر اکمل، ڈیوئین پریٹوریئس، نسیم شاہ اور نوین الحق۔

  • کراچی کنگز کے جیمز ونس نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

    کراچی کنگز کے جیمز ونس نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی جیمز ونس نیشنل ڈیوٹی کے باعث آج ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

    انگلینڈ کے کرکٹر جیمز ونس نے گزشتہ روز ملتان سلطان کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلا تاہم انہیں اب بنگلہ دیش میں قومی ذمہ داریوں کے لیے ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا۔

    کراچی کنگز کے جیمز ونس فرنچائز کے ایک اہم کھلاڑی میں سے ایک ہیں، پی ایس ایل 2023 میں جیمز ونس نے پانچ میچوں میں 154 رنز بنائے۔

    پی ایس ایل 2023 کیریئر میں انہوں نے 11 چھکے بھی لگائے، جیمز ونس کی کراچی کنگز کے نام اس شاندار اننگز پر انہیں یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز ونس اب تک پاکستان سپر لیگ کے 3 فرنچائز کے ساتھ کھیل چکے ہیں، انہیں سب سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پک کیا تھا، بعدازا وہ ملتان سلطان کا حصہ رہے تاہم کراچی کنگز ان کی تیسری فرنچائز ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ یکم مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

  • کراچی کنگز نے ہمارے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، شاہین آفریدی

    کراچی کنگز نے ہمارے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، شاہین آفریدی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کراچی نے ہمارے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کنگز نے ہمارے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی لیکن صبرکریں کراچی سے ابھی ایک میچ باقی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پوری ٹیم اپنے ہوم گراﺅنڈمیں کھیلنے کے لیے پر جوش ہے ۔ ہیری بروک کی عدم دستیابی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے علم تھا کہ بیری بروک دستیاب نہیں ہوں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ بابر ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے جیسے تمام کرکٹ فینز پسند کرتے ہیں، بابراعظم اور رضوان کو باﺅلنگ کروانا ایک چیلنج ہے لیکن مجھے انہیں بولز کروانے ہوئے مزا آتا ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں اب تک 3میچ کھیلے ہیں جس میں اچھے رنز بنائے ہیں تاہم ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے بیٹنگ پر مزید محنت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ٹورنامنٹ بہت اچھا جارہا ہے ،امید ہے آگے بھی سب اچھا ہی ہوگا ۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کم بیک کرنے لیے آج میدان میں اتریں گی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کم بیک کرنے لیے آج میدان میں اتریں گی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں وننگ ٹریک پر آنےکا مشن جاری ہے جس کے لیے آج کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

    کراچی کے نیشنل ارینا میں ایک طرف آج کراچی کے سرفراز کوئٹہ کےجنگجو کے ساتھ اتریں  گے تو دوسری جانب کراچی کنگز کے شیر ہوں گے ، دونوں ٹیم ہی مقابلے میں کم بیک کے لیے پُرجوش ہے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

    کراچی کنگز نے اب تک اپنا دو میچ کھیلا ہے تاہم ایک بہترین فائٹ کے بعد میچ ہار گئی، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا دوسرام میچ کھیلنا ہے پہلا میچ سرفراز بھی ہار چکے ہیں۔

    دونوں ہی ٹیم کے نوجوان آج جیت کا عزم لے کر گراؤنڈ میں اتریں گے، شائقین ایک جانب کراچی کے رہائشی سرفراز کو سپورٹ کرے گی تو دوسری جانب کراچی کنگز کا پھر پور ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ 15 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 8 کے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ تھا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ تھا۔

  • ’شاداب کو موقع دیا گیا تو وہ قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہے‘

    ’شاداب کو موقع دیا گیا تو وہ قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہے‘

    کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے دوست آل راؤنڈر شاداب خان کو موقع ملا تو وہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن نے کہا کہ شاداب نے اکثر خود کو ایک مضبوط کپتان ثابت کیا ہے۔

    میڈیا سےگفتگو کے دروان حسن علی سے جب ان سے اپنے دوست سے مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر شاداب خان کو موقع دیا گیاتو ان کے خیال سے وہ کپتانی کے لیے تیارہیں۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شاداب نے پی ایس ایل میں اپنی کپتانی سے ثابت کی ہے، انہوں نے ایک دو مواقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ چیلنجز کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ یہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ یانائیٹڈ فیلمی کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے، کیوں کہ یہ ایک متوازن ٹیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے منسلک ہوں، ہمارے پاس ایک متوازن ٹیم ہے، ہمارے پاس بیٹنگ، فاسٹ اور اسپن باؤلنگ میں یکساں صلاحیت ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔

    حسن علی کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم نے حال ہی میں ٹرافی نہیں جیتی لیکن مجھے یقین ہے کھلاڑی اس سال ٹائٹل جیتنے کے لیے اپنا سب کچھ لگا دیں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں جے پی ڈومنی کی کپتانی میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں 2016 میں پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کا اعزاز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف 16 فروری کو کھیلے گی۔

  • ‘پی ایس ایل 8، کراچی کنگز کے کپتان نے عزائم ظاہر کردئیے’

    ‘پی ایس ایل 8، کراچی کنگز کے کپتان نے عزائم ظاہر کردئیے’

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے اس بار شائقین کو مایوس نہیں کرینگے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باؤنسر’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کی معروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اس بار ٹیمیں متوازن اور مضبوط ہیں۔کراچی کنگز میں بہترین غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ اچھی ساکھ والے قومی کرکٹرز بھی موجود ہے جس کے باعث کمبی نیشن اچھا نظر آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو، ہم نے تگڑی کرکٹ کھیلنی ہے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر پر میچ میں بھرپور فائٹ کرینگے،کراچی کنگز اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    کراچی کنگز کے کپتان نے ایونٹ کے ہر میچ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پلے آف میں جگہ بنانا ہے، ہدف چیمپئن بننا ہے۔

    عماد وسیم نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو ایک فیملی کی طرح رکھا ہوا ہے۔

    کھلاڑیوں کے تکنیک میں بہتری پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ وسیم بھائی لڑکوں کے ساتھ بہت محنت کرتے ہیں جس کے باعث ان کی تکنیک میں بہت بہتری آئی ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے فاسٹ بولر محمد عامر، آل راؤنڈر شعیب ملک اور عمران طاہر کو کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں کرکٹرز نے دنیائے کرکٹ میں راج کیا ہے، امید ہے ان کی ٹیم میں شمولیت جونئیرز کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

  • ’ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں کو تحفہ دیں گے‘

    پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں ویلنٹائن ڈے پر تحفہ دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میں دلیری سے کھیلیں گے اور ویلنٹائن ڈے پر زلمی کے خلاف میت جیت کر کنگز کے شائقین کو تحفہ دیں گے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میں دوستی یاری پر یقین نہیں رکھتا کنگز کو چیمپئن بنانا ہدف ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اپنا پہلا 14 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

    پی ایس ایل 8 شیڈول

    پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔