Tag: کراچی کورنگی

  • کراچی: کورنگی میں مسلح ڈاکو نے 2 شہری کو سرعام لوٹ لیا

    کراچی: کورنگی میں مسلح ڈاکو نے 2 شہری کو سرعام لوٹ لیا

    کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب مسلح ڈاکو نے 2 شہریوں کو سرعام لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ڈاکو نے 2 شہریوں کو سرعام لوٹ لیا، مسلح ڈاکو نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں، متاثرہ افراد نے رابطہ نہیں کیا۔

    اس سے قبل 18 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محافظ کی جان لے ل تھی، مقتول گھر کا واحد کفیل و شیرخوار بیٹی کا باپ تھا۔

    واضح رہے کہ بے لگام ڈاکو رمضان المبارک میں اب تک 6 شہریوں کی جان لے چکے ہیں، جب کہ رواں سال خاتون سمیت 21 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جاچکے ہیں۔

    3 جنوری زمان ٹاؤن مدینہ کالونی میں ڈاکوؤں نے ساحل مسیح کی جان لی، 9 جنوری اسٹیل ٹاؤن میں کریانہ اسٹور مالک عارف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔

    15 جنوری کو کورنگی زمان ٹاؤن جنجال پورا گوٹھ میں جواں سال مظفراقبال کی جان لے لی گئی، 22 جنوری کو سکھن پاکستان مشین ٹول فیکڑی کے قریب ڈاکوؤں نے چھریوں کے وار کرکے قائم دین نامی شہری کی جان لے لی۔

  • کراچی: بینک سے رقم لیکر آنے والا شہری گھر کے باہر لُٹ گیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے گھر کے باہر لٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کورنگی میں بینک سے رقم لیکر  آنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ڈکیتی کا واقعہ کورنگی نمبر 3 سیکٹر  35 سی میں پیش آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم لیکر جیسے ہی گھر پہنچا ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، ڈاکووں نے واردات کے دوران شناخت چھپانے کیلئے ماسک کا استعمال کیا، متاثرہ شہری نے قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کر وادی۔

  • پولیس کے حلیے میں ہتھکڑی لگا کر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    پولیس کے حلیے میں ہتھکڑی لگا کر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے میں ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حلیے میں  آنے والے ملزمان لاکھوں کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 4 روز قبل ہونے والی واردات کا مقدمہ سامنے آگیا۔

    مدعی مقدمہ راؤ عثمان کے مطابق الیکٹرانک سروس شوٹر کا کام کرتا ہوں گھر سے کام پر گیا تھا اس وقت بیوی نے واردات کی اطلاع دی جب میں گھر پہنچا تو 17 سالے بیٹے کو ہتھکڑی لگی تھی اور بیوی رو رہی تھی، پولیس کیپ اور ٹراوزر پہنے 5 ملزمان نے واردات انجام دی۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی نے بتایا کہ تین ملزمان اندر دو باہر کھڑے رہے ملزمان نے بیٹے احسان کو ہتھکڑی لگائی اور کمرے میں بٹھادیا، میری بیوی کی بالیاں چوڑیاں لاکٹ انگوٹھیاں سب اتاری کمرے میں رکھا ہوا مذید سونا بھی ملزمان لے گئے،

    عثمان نے بتایا کہ ملزمان نے تقریباً 16 لاکھ روپے کا سونا موبائل اور دیگر سامان لوٹا ہے، متن کے مطابق تینوں ملزمان کے ہاتھ میں پستول موجود تھے باہر موجود دو موٹر سائیکلوں پر پینٹ شرٹ میں ملزمان تھے، پانچوں ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • کراچی : کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں

    کراچی : کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں

    کراچی : کورنگی میں عوامی کالونی تھانے کی حدودمیں ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے اور شہریوں کو موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں۔

    کورنگی دارالعلوم کےقریب ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں موٹرسائیکل ملزمان نے شہریوں سےناکہ لگا کرواردات کی، ڈاکوؤں نے پہلے اسلحہ کے زور پر راہگیر کو واردات کانشانہ بنایا۔

    بعد ازاں ملزمان نے اسلحہ لہراتے ہوئے موٹرسائیکل سوارشہریوں کوروکا اور چند منٹوں میں موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کیا۔

    ملزمان سرے عام پولیس سے بے خوف واردات کرتے رہے اور واردات کے بعد اطمینان سے فرار ہوگئے۔

  • کراچی : خاتون اتائی کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ ماہم کی موت ، مقدمہ درج

    کراچی : خاتون اتائی کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ ماہم کی موت ، مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی میں خاتون اتائی کی مبینہ غفلت سے انیس سالہ ماہم کی موت کا مقدمہ درج کرلیاگیا، محکمہ صحت نے کلینک سیل کردیا جبکہ اتائی خاتون اوراسٹاف فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5میں عطائی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ ماہم موت کے منہ میں چلی گئی ، عوامی کالونی پولیس نے کئی دن کی ٹال مٹول کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    الد کی مدعیت میں درج مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں، والد نے بتایا کہ نجی میڈیکل میں میری بیٹی کی ڈلیوری ہوئی اوربچی پیدا ہوئی، نجی میڈیکل میں ڈلیوری کرنے والی ثنا خود کو ڈاکٹربتاتی تھی، اتائی نے ڈلیوری کے 2گھنٹے بعد چھٹی دیتے ہوئے کہا گھر لے جاؤ۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہبعد میں میری بیٹی کی طبیعت خراب ہونے لگی تو جناح اسپتال لے گئے تو جناح اسپتال میں دوران علاج ڈاکٹروں نے کہا ڈلیوری صحیح نہیں ہوئی، ڈاکٹروں کےمطابق انفیکشن ہوا ہے اور دوران علاج بیٹی فوت ہوگئی۔

    والد نے کہا کہ نجی میڈیکل چلانےوالی ثناکیخلاف کارروائی چاہتا ہوں تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد محکمہ صحت نے کلینک کو سیل کردیا جبکہ پولیس اور محکمہ صحت کی غفلت کے باعث واقعہ میں ملوث عطائی لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف فرار ہوگیا ہے۔

  • نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر بھاگ گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر بھاگ گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین کا صفایا کر گیا، فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں رقم لے جانے والی گاڑی کو ڈرائیور لے اڑا، گاڑی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی، جسے بعد ازاں ملزم ڈرائیور نے راستے میں چھوڑ دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور گارڈز کو چھوڑ کر اچانک کیش وین لے کر فرار ہوا، نجی کمپنی کی کیش وین کچھ دیر بعد کورنگی عوامی کالونی کے علاقے سے ہی مل گئی، جب کہ ڈرائیور کیش لے کر ساتھیوں کے ہمراہ پہلے سے انتظار میں کھڑی کار میں بیٹھ کر فرار ہوا۔

    پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعے کی مزید جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے، پولیس نے کیش لے کر فرار ہونے والے ملزم کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے بتایا جاتا ہے۔

    دریں اثنا، ملزم کی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآ گئی ہے، نجی کمپنی کا ڈرائیور بلیک کرولا کار میں ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوا تھا، فوٹیج میں ملزم کو کیش وین کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ثمرین کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت لیکن معمہ حل نہ ہو سکا

    ثمرین کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت لیکن معمہ حل نہ ہو سکا

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: ثمرین نامی خاتون کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا، تاہم دوسری طرف قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی دارالعلوم کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی، مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے، ثمرین کو نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل سے اتار کر گولیاں مار دی تھیں، معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ داؤد چورنگی معین آباد نمبر ایک کی رہائشی تھی۔

    ایس پی لانڈھی کیپٹن اظہر نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے چاچا گل تاج کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر رکھی تھی، اور وہ 3 بچوں کی ماں تھی، جب کہ اس کے دوسرے شوہر کا نام سرور عرف سرو ہے۔

    مدعی کے مطابق مقتولہ ذہنی مریضہ ہونے کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے غائب ہو جاتی تھی، واقعے کے روز مقتولہ اپنی بہن عالیہ کے گھر گئی ہوئی تھی، جہاں سے وہ کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے ساتھ گئی۔

    کراچی: لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر قتل کرنے کا واقعہ، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

    ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزم ثمرین کو کراچی دارالعلوم کے قریب جھاڑیوں میں لے کر گیا، اور ثمرین کو کسی نامعلوم رنجش کی بنا پر موٹر سائیکل سے اتار کر فائر کر دیے، مقتولہ کو چہرے پر 2 گولیاں لگیں جو موت کی وجہ بنیں۔

  • کار میں بچے کی لاش، زیادتی کے بعد تشدد سے قتل کرنے کا انکشاف

    کار میں بچے کی لاش، زیادتی کے بعد تشدد سے قتل کرنے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن تین نمبر میں گزشتہ روز ایک کار سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں کار سے ایک بچے کی لاش ملی تھی، مقتول بچہ ذہنی معزور تھا جو جمعہ کی صبح سے لا پتا تھا ، پولیس نے کار کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق بچے کی لاش شہزاد نامی شخص کی گاڑی سے ملی تھی، بچے کی لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، پارکنگ اسٹینڈ کے چوکیدار عاصم اور کار مالک شہزاد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا، جب کہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کی شناخت حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو کورنگی کا ہی رہائشی تھا، جب کہ لواحقین کے مطابق مقتول بچہ جمعہ کی صبح سے لاپتا تھا، بچہ ذہنی معزور تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے مالک شہزاد کی جانب سے ہی پولیس مددگار ون فائیو پر لاش کار میں موجود ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

    کار کے مالک شہزاد کے بیان کے مطابق وہ اپنی والدہ کو دوا دلوانے کے لیے کار میں سوار ہوا تو کچھ فاصلے پر جا کر پچھلی سیٹ پر لاش کا پتا چلا۔ مقتول بچے کے والد میزان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے۔