Tag: کراچی کی خبریں

  • کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    کراچی: پولیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے جو آٹھ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایک افغان گروہ بھی کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ہے جس کے 10 ارکان پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق یہ ڈکیت گروہ گھروں، دکانوں اور پٹرول پمپوں پر گزشتہ 8 سال سے ڈکیتیاں کر رہا ہے، گروہ کے 4 ملزمان مفرور ہیں جن کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان ڈکیت گروہ ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے ٹویوٹا کرولا استعمال کرتا تھا، وارداتوں میں جرائم پیشہ گروہ نے بھاری اور چھوٹے ہتھیار بھی استعمال کیے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق گروہ کی ریکی کرنے والا کارندہ موٹر سائیکل پر ہر وقت موجود رہتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک گروہ کے دس ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا، کراچی پولیس چیف


    رپورٹ کے مطابق مفرور ملزمان میں سعید، شاداب، رؤف اور کامل شامل ہیں جو پولیس کو انتہائی مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے ان ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈکیت گروہ نے ایسٹ زون میں 20، ساؤتھ زون میں 14 وارداتیں کیں، جب کہ کراچی سینٹرل میں 13، ملیر میں17 اور کورنگی میں 16 وارداتیں کیں۔

    حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے انسپیکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر امیر شیخ کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں مجرمانہ کارروائیوں میں بالخصوص اسٹریٹ کرائمز میں بہت حد تک کمی لائی جا چکی ہے۔

  • کراچی: تھانہ پاک کالونی کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں بیچنے میں ملوث نکلا

    کراچی: تھانہ پاک کالونی کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں بیچنے میں ملوث نکلا

    کراچی: پولیس کی نگرانی میں موجود کیس پراپرٹی بھی محفوظ نہیں، تھانہ پاک کالونی سے کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کا تھانہ کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں بیچنے میں ملوث نکلا، سی آئی نے تحقیقات شروع کر دیں، تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

    اینٹی کار لفٹنگ سیل نے پاک کالونی میں ایک گودام پر چھاپا مار کر کیس پراپرٹی کی 100 موٹر سائیکلیں برآمد کیں، گودام کا مالک بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”موٹر سائیکلوں کے پرزے خریدنے والے کباڑیے نے بتایا کہ وحید نامی شخص کو سامان پولیس اہل کار نے بیچا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    موٹر سائیکلوں کی چوری کا مقدمہ اے سی ایل سی تھانے میں درج کر دیا گیا۔ گودام کے مالک نے بتایا کہ وحید نامی شخص تھانہ پاک کالونی سے موٹر سائیکلیں لا کر بیچتا تھا۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے نے ایس ایچ او پاک کالونی کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی، انھوں نے کہا کہ معطل ایس ایچ او اور اہل کاروں کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

    ڈی آئی جی امین یوسف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اہل کار یا افسر کیس میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چوری ہونے والی 53 موٹر سائیکلوں کے ریکارڈ مل چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا، کراچی پولیس چیف


    ڈی آئی جی نے کہا کہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدگی کے بعد تول کر بیچی گئیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے خریدنے والا کباڑیا بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

    امین یوسف کا کہنا تھا کہ کباڑیے نے کہا ہے کہ اسے سامان وحید نے بیچا، کباڑیے نے مزید بتایا کہ وحید کو سامان پولیس اہل کار نے بیچا، وحید نے 9 لاکھ میں اسپئر پارٹس خریدے۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے محکمۂ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے اندر کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا گیا، اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • غیر قانونی طریقے سے کسی کو گھروں سے بے دخل نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

    غیر قانونی طریقے سے کسی کو گھروں سے بے دخل نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سرکاری کوارٹرز کے مکینوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کسی کو گھروں سے بے دخل نہیں ہونے دیں گے۔

    سرکاری کوارٹرز کے مکینوں نے خورشید شاہ سے ملاقات کی، مکینوں نے گھروں سے بے دخلی کے خدشات کا اظہار کیا جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے انھیں تسلی دی۔

    پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، عوام کے مسائل جانتی ہے، اور عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔

    دریں اثنا سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے کراچی میں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کی پالیسی پر نظرِ ثانی کی درخواست کی۔

    خورشید شاہ نے وزیرِ ورکس ناصر شاہ سے بھی صورتِ حال معلوم کی۔ انھوں نے سرکاری کوارٹرز کے مکینوں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان


    دوسری طرف کوارٹرز ایکشن کمیٹی نے ملاقات کے بعد کہا اعلیٰ حکام کی یقین دہانی اطمینان بخش ہے، حکومت زمینی حقائق پر پالیسی بنائے ہم ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • شہرقائد سے ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    شہرقائد سے ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    کراچی: شہر قائد کے شہریوں کے سر پر منڈلاتا ہیٹ ویو کا خطر ہ ٹل گیا ہے تاہم خلیج ِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب آئندہ چار دن تک شہر کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے، شہر میں آج بھی سمندری ہوائیں بند رہیں گی جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو لپیٹ میں لے لے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑھنےکی وجہ خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہوگا، تاہم تازہ اطلاع کے مطابق آج شام تک شہر میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس کے سبب ہیٹ ویو کا خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے البتہ 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی خلیج بنگال میں بننےوالاہواکاکم دباؤ مدھیہ پردیش اورمغربی راجھستان میں ہے، شہر میں بارشوں کا کوئی نیا سسٹم داخل نہیں ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں ممکنہ شدید گرمی کے اندیشے کے سبب ’کے الیکٹرک‘ کو بھی ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، انھوں نے واٹر بورڈ کو حکم دیا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر کرے۔

  • کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی: شہرقائد میں ہیٹ وَیو کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ وَیو کے پیشِ نظر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتالوں کے سلسلے میں ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

    انھوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک ٹینکس میں پانی فراہم کیا جائے، بلدیاتی نمائندے بھی کیمپس لگا کر شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہریوں کو شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی، خیال رہے کہ شدید گرمی کے اثرات بچوں اور بوڑھوں پر زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


    دوسری طرف مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، انھوں نے کہا واٹر بورڈ بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی مزید بہتر کرے۔

    خیال رہے کہ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 ستمبر تک کراچی کا درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہرِ قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

  • ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے

    ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے، جن میں این اے 241، 245 اور پی ایس 97، 126 اور 130 شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے پانچ حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے ہیں، متحدہ کی جانب سے ان حلقوں کے نتائج پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    این اے 245 سے فاروق ستار نے پاکستان تحریکِ انصاف کے عامر لیاقت کی کام یابی کو چیلنج کیا، انھوں نے درخواست میں عامر لیاقت کی کام یابی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا کی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے 241 سے معین عامر پیرزادہ نے فیصلہ چیلنج کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے فہیم خان جیتے تھے، معین عامر نے درخواست میں دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی ہے۔

    پی ایس 97 سے وقار شاہ اور 126 سے آصف علی نے مدِ مقابل کی کام یابی کو چیلنج کیا، پی ایس 97 سے پی ٹی آئی کے راجہ اظہر جب کہ 126 سے عمر عماری نے نشست اپنے نام کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے ، فاروق ستار کی درخواست


    پی ایس 130 سے جمال احمد نے اپنے مدِ مقابل کی کام یابی کو چیلنج کیا، اس حلقے سے بھی تحریکِ انصاف کے محمد ریاض حیدر نے سیٹ جیتی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل مذکورہ حلقوں میں انصاف پر مبنی فیصلے کرے گا۔

    ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ اتحاد ضرور ہے لیکن اتحاد الگ چیز ہے، انتخابی نتائج پر اپنے خدشات سامنے لائے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بڑی شدّ و مد کے ساتھ تحریکِ انصاف کے عامر لیاقت کی کام یابی کو چلینج کیا گیا ہے، انھوں نے ٹریبونل سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کی کام یابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

  • کے الیکٹرک اپنی غفلت کے باعث معذور بچے کا مکمل علاج کروانے کی پابند قرار

    کے الیکٹرک اپنی غفلت کے باعث معذور بچے کا مکمل علاج کروانے کی پابند قرار

    کراچی: کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہوجانے والے بچے عمر کے اہلخانہ کے اور ادارے کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا۔ کے الیکٹرک بچے کا مکمل علاج اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی کے مساوی رقم دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہوجانے والے بچے عمر کے کیس میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا جس کے بعد عمر کے اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے کیس واپس لے لیا۔

    کے  الیکٹرک کے گرفتار کیے گئے 7 اہلکاروں کی ضمانت 50، 50 ہزار کے عوض منظور کرلی گئی۔

    عدالت کے حکم پر فریقین میں معاہدے کے تحت کے الیکٹرک عمر کے اہلخانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے گی جس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے عمر کے مکمل علاج اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی کے مساوی رقم بھی دی جائے گی۔

    تفتیشی افسر کو معاہدہ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں پیش آنے والے واقعے میں کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گر گئے تھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق بچہ چیز لینے دکان پر گیا اسی وقت دکان سے ملحقہ پول سے 11 ہزار وولٹ کی تاریں بچے پر گریں۔

    بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بازو کاٹنے کا مشورہ دیا۔ کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے بچے کے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے۔

    بچے کی تاعمر معذوری پر والد محمد عارف نے کے الیکٹرک مینجمنٹ کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے کے الیکٹرک کے 7 ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا۔

    بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فرام کرنے کی بھی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    کراچی: شہرِ قائد میں محرم الحرام کی سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی میں عاشورہ کے تین روز سیکورٹی خدشات کے سلسلے میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پر صبح 10 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔

    محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق موبائل فون سروس کراچی کے علاوہ، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں بھی معطل رہے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تین دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد


    واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی میں آج سے 10 محرم تک رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    محکمۂ داخلہ نے اس سلسلے میں کہا کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

  • کراچی میں تین دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ نے شہر میں محرم کے تین دنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

    محکمۂ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 10،9،8 محرم کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

    محکمۂ داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، یہ پابندی پولیس کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد


    واضح رہے کہ دس دن قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

    محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • شراب برآمدگی کیس: چالان میں شرجیل میمن شریکِ جرم قرار

    شراب برآمدگی کیس: چالان میں شرجیل میمن شریکِ جرم قرار

    کراچی: نجی اسپتال میں شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب بر آمدگی کے کیس کے چالان میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات کو شریکِ جرم قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل شرجیل میمن کے کمرے سے تین مشکوک بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، کیس کے چالان میں انھیں شریکِ جرم قرار دیا گیا ہے۔

    چالان کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کمرے سے تین بوتلیں ملیں، ایک بوتل میں دو انچ شراب تھی، سی سی ٹی وی میں نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئیں۔

    یاد رہے کہ یکم ستمبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا، جہاں نیب کے حکم پر گرفتار شرجیل میمن کو علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا اور اسپتال کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔


    تفصیل پڑھیں:  میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں، شرجیل میمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی


    چیف جسٹس نے اسپتال پر چھاپا مار کر سیاسی قیدیوں کے وارڈز کا معائنہ کیا تو پیپلز پارٹی کے رہنما کے کمرے سے شراب کی بوتلیں بر آمد ہوئیں، چیف جسٹس کے استفسار پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ بوتلیں ان کی نہیں ہیں۔

    بعد ازاں بوتلوں کو لیبارٹری بھیجا گیا جہاں سے رپورٹ آئی کہ بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل تھا، تاہم اب چالان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک بوتل میں دو انچ شراب موجود تھی۔